پاکستان سیمی فائنل سے باہر, سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا

memi1h1ih11.jpg



شائقین کرکٹ کو بڑا دھچکا لگ گیا,آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کے میگا ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کا طوفان آگیا,ایڈن گارڈنز میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں تاہم اس میچ میں گرین شرٹس کو اپنا نیٹ ریٹ بہتر کرنے کیلئے پہلے بیٹنگ درکار تھی تاہم جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پاکستان کیلئے سیمی فائنل کے دروازے بند کردیئے۔

اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم اگر انگلینڈ کو 50 رنز پر آل آؤٹ کرتی تو انہیں 2 اوورز میں ٹارگٹ تک پہنچنا ہوتا، اگر انگلش ٹیم کو 100 رنز تک سمیٹ دیا تو 2.5 اوورز میں۔انگلینڈ کی ٹیم اگر 150 بنانے میں کامیاب ہوتی تو پاکستان کو 3.4 اوورز میں رنز بنانے ہوں گے,اگر انگلش ٹیم 200 رنز بنالیتی ہے تو گرین شرٹس کو ہدف 4.3 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔

آخری چانس یہ ہے کہ اگر انگلینڈ 300 رنز بنانے میں کامیاب ہوا تو پاکستان کو 6.1 اوورز میں ٹارگٹ تک پہنچنا ہوگا,دوسری جانب میگا ایونٹس کے کوالیفائی کرنے کے جانسز پر صارفین سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز شیئر کررہے ہیں۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ نیوزی لینڈ فائنل فور کےلیے کوالیفائی کرنے والی چوتھی ٹیم بن گئی۔

کوکلتہ میں انگلینڈ کے خلاف آخری گروپ میچ میں قومی ٹیم کو 6.4 اوورز میں 338 رنز کا ہدف حاصل کرنا تھا جس میں وہ ناکام رہی۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم ورلڈ کپ سے باہر جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

بھارتی ٹیم پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچی ہے,اس اعتبار سے پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ جبکہ دوسرا سیمی فائنل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔

ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 15 نومبر کو ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا,دوسرا سیمی فائنل 16 نومبر کو جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہوگا۔

دوسری جانب میگا ایونٹس کے کوالیفائی کرنے کے جانسز پر صارفین سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز شیئر کررہے ہیں۔۔
https://twitter.com/x/status/1723255331969798362 https://twitter.com/x/status/1723258683805855975 https://twitter.com/x/status/1723253242874728539 https://twitter.com/x/status/1723379203289067793 https://twitter.com/x/status/1723101494197752118 https://twitter.com/x/status/1723594837679558832 https://twitter.com/x/status/1723207417872474484 https://twitter.com/x/status/1723587047112253845
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
... agla world cup jeetna hai to Faujiyon ki cricket team abhi say bana shuroo kar do.
Jis tarah sab kuch Topi walon ney har ek jagah aur her ek kaam mein Ungli di huee hai usi tarah ye bhi kar lo.
Ab sanjeedgi say ek baat batata hoon ki agar elections PTI aur Khan k binaa hu,ay to Champions Trophy Pakistan mein nahi ho gi.
Likh lo.......