ٹکٹ کیلئے 3 کروڑ دینے کے شیخ رشید کے الزام پر شہریارریاض کا جواب

shakh1h121.jpg


سابق وفاقی وزیر وسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی طرف سے این اے 56 کے امیدوار پر بانی پی ٹی آئی سے 3 کروڑ روپے میں ٹکٹ خریدنے کے الزام پر پی ٹی آئی رہنما شہریار ریاض نے شدید ردعمل دے دیا۔ شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا تھا کہ راولپنڈی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے -56 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار شہریار ریاض کو عمران خان نے 3 کروڑ روپے میں ٹکٹ فروخت کیا ہے۔

شہریار ریاض نے نجی ٹی وی چینل کیپیٹل ٹی وی سے تعلق رکھنے والے صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ: میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان نے شیخ رشید احمد کو ایک سیٹ کے بدلے اتنی بڑی بڑی وزارتیں دیئے رکھیں اور ہزاروں نوکریاں بھی ان کو ملیں لیکن وہ کہاں گئیں یہ الگ سوال ہے لیکن اپنے محسن پر 3 کروڑ روپے کا الزام لگانا انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید احمد کے بیان کے بعد پارٹی کارکنوں کی طرف سے متعدد فون آ چکے ہیں، وہ انتہائی غم وغصے میں ہیں کہ عمران خان پر یہ مضحکہ خیز الزام لگایا جا رہا ہے کہ اس نے 3 کروڑ روپے لے کر مجھے ٹکٹ جاری کیا ہے۔ شیخ رشید احمد کی عمر کا تقاضا ہے کہ وہ ایسے بیانات دے رہے ہیں اور ایسی باتیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر لگائے جانے والے الزام پر فیصلہ ہمارے کارکن اور عوام 8 فروری 2024ء کو اپنے ووٹ کے ذریعے دیں گے۔ شیخ رشید سے کہوں گا کہ تحریک انصاف کے کارکن اور ووٹ بینک کو تقسیم کرنے کی سازش نہ کریں، یہ کامیاب نہیں ہو گی۔ آپ جس کے ایجنڈے پر یہ کام کر رہے ہیں یہ اپنے محسن کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔
https://twitter.com/x/status/1752756031602720970
واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی میں طبی معائنے کے بعد ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان نے این اے -56 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار شہریار ریاض کو ٹکٹ 3 کروڑ روپے میں فروخت کیا۔ ویڈیو بیان میں کہا "خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں، شہریار نے عمران خان سے 3 کروڑ روپے میں ٹکٹ خریدا ہے لیکن انہیں قلم دوست سے مار پڑے گی۔
 

Murree123

Voter (50+ posts)
شیخ رشید!
پہلے ضیا الحق پھر نواز شریف پھر پرویز مشرف اور پھر عمران خان
آجکل ویلا ہے
اللہ ہی جانے کون بشر ہے؟​
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
شیخ رشید!
پہلے ضیا الحق پھر نواز شریف پھر پرویز مشرف اور پھر عمران خان
آجکل ویلا ہے
اللہ ہی جانے کون بشر ہے؟​
Sheeday talli ko chorrain, 8th Feb ko yad rakhain.