ایلون مسک کے ٹوئٹر کو نیا خطرہ، میٹا نے ٹوئٹر کے مقابلے میں میٹا نے نئی ایپ ’تھریڈز‘ لانچ کردی، ایک گھنٹے میں اکاؤنٹس کی بھرمار لگ گئی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے ٹوئٹر کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی نئی ایپلی کیشن ’تھریڈز‘ لانچ کی۔
میٹا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے نئی ایپ ’تھریڈز‘ پر پہلی پوسٹ کرتے ہوئے ’خوش آمدید ‘ کہا۔
مارک زکربرگ کے مطابق نئی ایپ تھریڈز کے لانچ ہونے کے بعد صرف ایک گھنٹے کے دوران 50 لاکھ افراد نے اکاؤنٹ بنائے۔
اس نئی ایپ ’تھریڈز‘ کے بارے میں میٹا کا کہنا ہے کہ یہ ایک ’ٹیکسٹ بیسڈ کنورزیشن ایپ‘ ہے جسے انسٹاگرام سے منسلک کیا جائے گا۔
ایپل اسٹور پر اس ایپ کے بارے میں یہ تفصیل بتائی گئی ہے تھریڈز ایپ وہ جگہ ہے جہاں کمیونٹیز ان موضوعات پر بات کرنے کے لیے اکٹھی ہوتی ہیں جن کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کل ٹرینڈ ہوں گی۔
نئی ایپ ظاہری طور پر فری سروس لگ رہی ہے اور اس پر کوئی پابندی بھی نہیں ہوگی کہ صارف کتنی پوسٹس دیکھ سکتا ہے،اس ایپ کے سکرین شاٹس سے اس کا ڈیش بورڈ اور انٹرفیس ٹوئٹر سے ملتا جلتا ہے۔ میٹا نے اسے ’ٹیکسٹ بیسڈ کنورسیشن ایپ‘ یعنی لکھ کر تبادلہ خیال کرنے والی ایپ قرار دیا ہے۔
یہ حالیہ اقدام میٹا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے درمیان مسابقت کے باعث ہے،گذشتہ ماہ دونوں نے کشتی کرنے پر اتفاق کیا تھا حالانکہ یہ واضح نہیں کہ یہ دونوں اصل میں مقابلہ کرنے کے بارے میں کتنے سنجیدہ تھے۔
میٹا کی جانب سے تھریڈز ایپ کو لانچ کیے جانے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے ایلون مسک نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا خدا کا شکر کہ وہ سمجھداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔