نیویارک:حلال کھانا فروخت کرنیوالےمسلمان کوہراساں کرنےپرامریکی عہدیدارگرفتار

F-kjvht-Wo-AAwzf-T-1.jpg


نیویارک کے شہریوں نے حلال کھانے کا سٹال لگانے والے شہری کی حمایت میں ریلی بھی نکالی , امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک مسلمان شہری کو حلال کھانے کا سٹال لگانے پر ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک شہر میں حلال کھانے کا سٹال لگانے والے شہری کو دہشت گرد اور غزہ میں 4ہزار فلسطینی بچوں کی موت کافی نہیں ہے کہنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا شخص امریکی حکومت کا ایک سابق اعلیٰ عہدیدار ہے۔

سٹیورٹ سیلڈووٹز نامی 64 سالہ امریکی شہری سابق صدر باراک اوباما کا مشیر رہ چکا ہے جس پر نفرت انگیز جرم، ہراساں کرنے اور پیچھے کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ سٹیورٹ نے حلال کھانے کا سٹال لگانے والے شہری کو متعدد بار ہراساں کیا اور اسلام مخالف جملے بولے اور اسے دہشت گرد کہا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کو شکایت ملنے پر اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

image-2023-11-24-105714514.png


64 سالہ سٹیوٹ سیلدووٹز اس سے پہلے امریکی وزارت خارجہ کے دفتر برائے اسرائیل وفلسطینی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی کام کر چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق متاثرہ 24 سالہ مرد نے پولیس آگاہ کیا کہ ایک شخص اس کے کام کی جگہ پر متعدد بار اس سے رابطہ کر چکا ہے اور مختلف موقعوں پر اسلام مخالف بیانات بھی دیئے جس سے وہ خوفزدہ ہو گیا۔

امریکہ کے شہر مین ہیٹن میں حلال کارٹ میں کام کرنے والے ایک مصری شخص اور سٹیورٹ میں غزہ پر اسرائیلی جنگ پر دلائل دینے کی ویڈیو بھی اسی ماہ وائرل ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکاندار سٹیورٹ کو جاجا، میں نہیں سنوں گا کہتا رہا جبکہ سٹیورٹ نے کہا کہ آپ دہشت گرد ہیں اور دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں۔

سٹیورٹ سیلڈونز کے اقدامات کے خلاف نیویارک کے شہریوں نے حلال کھانے کا سٹال لگانے والے شہری کی حمایت میں ریلی نکالی۔ مین ہیٹن کے اپرایسٹ سائیڈ علاقے میں ''سٹریٹ وینڈر پراجیکٹ'' بس جس میں حلال کھانا فروخت کیا جاتا ہے کھانے کھانے شہری بڑی تعداد میں امڈ آئے اور مسلم مخالف نفرت کے خلاف احتجاج کا اظہار کیا۔

https://twitter.com/x/status/1727451234687144318