نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فتح، قومی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد

7paksisisjjuranns.png

ورلڈ کپ 2023 میں گزشت روز ہونے والے میچ میں پاکستان کو جیت کے باوجود سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں پاکستان کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا ہے، پاکستان کو مقررہ وقت میں 2 اوور پیچھے ہونےکی وجہ سے میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ دینا ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 10 فیصد جرمانے کو قبول کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے مطابق مقررہ وقت میں ہر ایک اوور کروانے پر میچ فیس کا5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، پاکستان نے مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کروائے تھے جس کے بعد 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

خیال رہے کہ کل ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 402 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے25اعشاریہ 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز اسکور کیے کہ میچ میں بارش ہوگئی اور ڈی ایل میتھیڈ کے تحت پاکستان کو 21 رنز سے فاتح قرار دیدیا گیا۔
 

HSiddiqui

Chief Minister (5k+ posts)
That is a rule and the Pakistan team knows they messed up. So accepting it and doing what they need is a friendly and respectful approach.