نوازشریف کے کہنے پر سابق لیگی ایم پی اے کو دھکے مارکر میٹنگ سے نکال دیا گیا

arifh1m1h2.jpg

آن لائن اخبار کے صحافی عارف ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف نے سابق ایم پی اے اشرف انصاری کو پارٹی امیدواروان کے انٹرویو کے دوران گارڈز کے ذریعے پارٹی میٹنگ سے نکلوادیا۔

صحافی عارف ملک کے مطابق نواشریف امیدواروں کے کے انٹرویوز کررہے تھے جہاں سابق لیگی ایم پی اے اشرف انصاری بھی موجود تھے توانہوں نے اپنی پارٹی سے وابستگی سے متعلق بتایا ۔ رانا ثناء اللہ نے انہیں بٹھانے کی کوشش کی لیکن نہ بیٹھے اسکے بعد مریم نواز نے بھی ٹوکا تو نہ بیٹھے ۔

اس پر اشرف انصاری غصے میں آگئے اور کہا کہ اگر آپ ہماری بات نہیں سننا چاہتے تو ہمیں بلایا کیوں ہے، میں نے درخواست دی ہے اور پیسے بھی جمع کروائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب حمزہ شہبازکوووٹ چاہئے تھا تو ہم پارٹی کیساتھ کھڑے تھے مجھے سے وعدہ کیا گیا کہ آپکو ٹکٹ دیں گے جس پر نوازشریف نے کہا کہ آپ تو وہی نہیں جو پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف کی حمایت کر رہے تھے لہذا آپ یہاں سے چلے جائیں۔

اشرف انصاری نے جانے سے انکار کیا تو نوازشریف نے گارڈز کو کہا کہ اسے باہر نکالو جس پر اشرف انصاری کو دھکے مار کر کمرے سےنکال دیا گیا۔

اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ ایک تو یہ شخص ہمارا وفادار نہیں اور دوسرا بد نظمی پھیلا رہا تھا، جس کی وجہ سے یہ قدم اٹھانا پڑا۔ جب ن لیگ پر مشکل وقت تھا تو اس شخص نے فارورڈ گروپ بنایا

یادرہے کہ 2018 کے بعد جب پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت تھی تو گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے اشرف انصاری نے فارورڈ بلاک بنایا جس میں ناروال سے مولانا غیاث دین ، خانیوال سے نشاط ڈاہا اور فیصل نیازی اور شیخوپورہ سے جلیل شرقپوری تھے۔

حمزہ شہباز جب وزارت اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر سامنے آئے تو اشرف انصاری، مولانا غیاث الدین اور جلیل شرقپوری نے اپنا ووٹ حمزہ شہباز کو دیا ۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اشرف انصاری اور مولانا غیاث اب ن لیگ کا ٹکٹ مانگ رہے ہیں، جلیل شرقپوری عمران خان ساتھ چھوڑچکے ہیں جبکہ فیصل نیازی تحریک انصاف کیساتھ کھڑے ہیں، نشاط ڈاہا انتقال کرگئے ہیں جبکہ انکی اہلیہ تحریک انصاف کیساتھ کھڑی ہیں۔
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)



بالکل ٹھیک کیا ۔ ابھی تو یہ شکر کرے کہ ڈنڈہ ڈولی کرکے اسکے ھاتھ پیر بانس سے نہیں باندھے ۔ ۔ ناشکرہ ، بیوفا ، لالچی لوٹا ۔
 

Termitenator

Senator (1k+ posts)
siasatpk will not post any thing positive about Pakistan as a nation but will waste no time posting a long article about Nawaz's old wrinkly smelly fart.....why Adeel ?
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اتنی غیرت ہے نواز شریف کو تو بلاتا نا اور ق لیگ کی قدم بوسی اس لئے کہ ان کا قلعہ مضبوط ہے ان کے رشتہ دار سے دھاندلی کروائ جارہی ہے ۔لیکن انصاری اکیلا ہے اس لئے اسے دھکے؟
اس کے پیسے ہی واپس کر دو
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)



بالکل ٹھیک کیا ۔ ابھی تو یہ شکر کرے کہ ڈنڈہ ڈولی کرکے اسکے ھاتھ پیر بانس سے نہیں باندھے ۔ ۔ ناشکرہ ، بیوفا ، لالچی لوٹا ۔
Per poora nehain kya, kabray bhee phadrrnain thay, ta ka sub patwarion ko apni auqat pata chal jaiy.