مشفیق الرحیم عجیب انداز میں آؤٹ ہونے والے پہلے بنگلہ دیشی کرکٹر بن گئے

9musshshaoisusujhhs.png

بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بیٹسمین مشفق الرحیم ہاتھ سے گیند روکنے کی وجہ سے آؤٹ قرار دیدیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میں کی پہلی اننگز میں مشفق الرحیم عجیب انداز میں آؤٹ ہوگئے۔


ہوا کچھ یوں کہ میچ کے دوران 41ویں اوور میں مشفق الرحیم نے ایک گیند کو بیٹ کے بجائے ہاتھ سے روکنے کی کوشش کی، اس حرکت پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے مشفق الرحیم کے آؤٹ کیلئے اپیل کی تو فیلڈ ایمپائر نے معاملہ تھرڈ ایمپائر کو ریفر کردیا۔

https://twitter.com/x/status/1732354896932807145
ایکشن ری پلے میں مشفق الرحیم کی جانب سے جان بوجھ کر گیند کو ہاتھ سے روکنے کی کوشش کرنے پر انہیں آؤٹ قرار دیدیا گیا، انہوں نے83 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے35 اسکور بنائے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1732296262551265348
خیال رہے کہ آئی سی سی کے 2017 کے قوانین کے مطابق کوئی بھی بیٹسمین گیند کو ہاتھ کی مدد سے وکٹ کی جانب جانے سے روکنے کی کوشش نہیں کرسکتا،اگر کوئی بیٹسمین ایسا کرے گا تو اسے آؤٹ قرار دیدیا جائے گا۔
 

Storm

MPA (400+ posts)
yea samgha mohallay wali cricket ho rahi hy jis main batting of fielding batsman krta hy agar ball behind the wicket jae lolz