مریم نواز۔ پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ

M_Shameer

MPA (400+ posts)
مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے جارہی ہیں۔ پاکستان جیسے پدرسری معاشرے میں جہاں عورتوں کی اکثریت کو گھروں کی چار دیواری میں رکھ کر محض بچے پالنے کا کام تفویض کیا ہوتا ہے، ایسے میں ایک عورت کا ابھر کر صوبے کے سب سے بڑے عہدے پر براجمان ہونا اس معاشرے کیلئے نہایت سود مند قدم ہے۔ مریم نواز کو دیکھ کر اس معاشرے کی دبی ہوئی خواتین کو گھروں کی چار دیواری سے باہر نکلنے کا حوصلہ پیدا ہوگا۔

پاکستان ایک ایسا معاشرہ ہے جس میں عورت کو کسی نہ کسی مرد پر انحصار کرنا سکھایا جاتا ہے، پہلے وہ باپ ہوتا ہے، پھر خاوند ہوتا ہے اور پھر بیٹا۔ عورت کبھی خود پر انحصار کر ہی نہیں پاتی۔ نہ ہی پاکستانی معیشت میں عورت کو کردار ادا کرنے دیا جاتا ہے ، اسی لئے پاکستان کا معاشرہ ہمیشہ سے غریب ہی رہا ہے ۔ پاکستان کی آدھی آبادی (عورتوں) کو گھروں تک محدود کرکے ان کی معاشی کفالت کا بوجھ باقی آدھی آبادی (مردوں) پر ڈالا ہوا ہے، ایسا معاشرہ کیسے غربت اور بدحالی سے نکل سکتا ہے۔ جس معاشرے کی بنیاد ہی درست نہ ہو۔

مریم نواز نے سیاست میں بڑی تیزی سے اپنا مقام بنایا ہے۔مریم نواز نے اپنے سیاسی مخالف عمران خان کی طرح کبھی سیاست میں غلیظ گفتگو نہیں کی، کبھی مذہب کارڈ کا استعمال نہیں کیا۔ اس نے فارن محاذ پر بھی کسی ملک کے خلاف عمران خان کی طرح زبان درازی نہیں کی۔ کیونکہ اس کو پتا ہے کہ اس کا نقصان ملک کو ہوگا۔ اگر مریم نواز پنجاب میں بطور وزیراعلیٰ اچھی کارکردگی دکھا گئی تو میرے خیال میں پاکستان کی دوسری خاتون وزیراعظم کا اعزاز مریم نواز لے جائے گی۔۔۔


GHAPct-WUAAFl-VS.jpg
 

Saladin A

Minister (2k+ posts)
Should her appointment also mean that in Punjab dirty, filthy, erotic, pornographic and immoral video recordings, film productions and sex-live shows will influx our cinema halls, street video shops and departmental stores sold at 50% discount prices to all patwaris irrespective of age restriction?