فوجی سامان فروخت کرنے والے امریکی شہری نے اپنی ہی حکومت کو چونا لگادیا

13kjsjkdjchona.png

امریکہ میں فوجی سازوسامان کا کاروبار کرنے والے ایک شخص نے اپنی ہی حکومت کو غیر معیاری آلات کی فروخت کرڈالے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت نے ایک شہری کو فوج اور سیکیورٹی اداروں کو غیر معیاری چینی ساختہ فوجی سازوسامان و آلات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملزم پر عائد الزامات ثابت ہونے پر اسے ایک سال قید کی سزا بھی سنادی گئی ہے۔

امریکہ کے اٹارنی آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جیفری میننگ نامی امریکی شہری نے ریاستی، وفاقی اور مقامی سیکیورٹی اداروں کو باڈی آرمر، ہیلمٹ اور دیگر حفاظتی سازوسامان یہ کہہ کر فروخت کیا کہ یہ سب کچھ امریکی ساختہ ہے اور معیار کے اعتبار سے جانچ پر پورا اترتا ہے۔

اٹارنی آفس کے مطابق جن اداروں کو یہ سامان فروخت کیا گیا ان میں سیکیورٹی ادارے، فائر فائٹرز اور فوج شامل تھی، جیفری میننگ کی جانب سے فروخت کیا تمام سامان چین سے درآمد کیا گیا اور بالکل ہی ناقص میٹیریل تھا اور اسے جھوٹ بول کر اور ٹیسٹنگ رپورٹ کو جعل سازی سے تبدیل کرکے سودے کیے۔

تاہم امریکی شہری کی یہ دونمبری زیادہ دیر تک نا چل سکی اور پول کھلتے ہی حکام نے جیفری کو گرفتار کرکے ایک سال قید کی سزا بھی سنادی۔