فرانسیسی کارمینوفیکچرر پیجو (پوژو) کی پاکستان میں اسمبلڈ ایس یو وی تیار

ferehch-cars11.jpg

فرانسیسی کار ساز کمپنی پیجو جسے فرنچ تلفظ میں پوژو کہا جاتا ہے اس کی مقامی سطح پر کراچی میں تیار ہونے والی پہلی ایس یو وی کی کھیپ پورٹ قاسم کراچی اسمبلی لائن سے نکلتی ہوئے نظر آئی ہے جس کا مطلب ہے کہ کمپنی بروقت اپنے یونٹس کی ڈیلیوری کیلئے تیزی سے کام کر رہی ہے۔

پیجو پاکستان میں لکی موٹر کمپنی کے اشتراک سے مقامی مارکیٹ میں داخل ہو رہی ہے۔ یہ وہی کمپنی ہے جس نے پاکستان میں "کیا" کمپنی کی کاروں کو متعارف کرایا اور وہ اب پاکستان کی گاڑیوں کی انڈسٹری میں ایک کامیاب کمپنی ثابت ہوئی ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ پیجو کا 2008 ایس یو وی ماڈل آئندہ سال کے آغاز میں ہی لانچ ہو جائے گا کیونکہ گزشتہ کچھ ماہ سے اس حوالے سے کچھ ایسی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی دکھائی دی ہیں جن سے لگتا ہے کہ کمپنی بہت جلد مارکیٹ میں اپنے ماڈل لانے کیلئے تیار ہے۔

اسے پیجو 3008 کا چھوٹا ورژن بھی کہا جا سکتا ہے جو ایک الٹرا پرو میکس قسم کی ایس یو وی ہے۔ نسان جیوک اگر آپ نے دیکھی ہو تو پیجو 2008 گاڑی عین اسی کیٹیگری میں فٹ کی جا سکتی ہے۔ اس کی ہیڈ لائٹس میں تین سیدھی لائنوں کے ساتھ ایک لمبی لائٹ نیچے اس طرح سے دکھائی دیتی ہے جیسے کسی جانور کا منہ کھلا ہوا ہے۔ انگریزی میں اسے Beast Look کہا جا سکتا ہے۔

انٹیرئیر کی بات کریں تو ایک سپورٹس گاڑی جیسے سٹئیرنگ کے ساتھ ٹو ٹون ڈیش بورڈ اور ٹمپریچر کنٹرول کے لیے پرانی گاڑیوں جیسے بٹن موجود ہیں جو گاڑی کو ایک ونٹیج تاثر دیتے ہیں۔ گاڑی کے باہر لگی ہوئی فرنٹ گرل اور اندرونی ڈیزائن کا ٹرم ماڈل کے ساتھ بدلتا ہے۔

مختلف ماڈلز آپ کو الگ الگ خصوصیات آفر کریں گے۔ پیجو 2008 میں سات انچ فلوٹنگ انفوٹینمنٹ ٹچ سکرین سمیت سنگل زون آٹو کلائمیٹ کنٹرول دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں سمارٹ کی انٹری، پش سٹارٹ اور کروز کنٹرول جیسے فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

پچھلی سیٹ پر جانے کے لیے گاڑی میں داخل ہوتے وقت تھوڑی تنگی کا احساس ہو سکتا ہے لیکن وہ قربانی گاڑی کے ایروڈائنامک ڈیزائن کے لیے دینی پڑے گی۔ پیچھے بیٹھے آدمی کے لیے ہیڈ سپیس نسان جیوک سے زیادہ ہے لیکن اگر بیٹھنے والے کا قد نارمل سے زیادہ ہے تو اسے تھوڑا آگے ہو کے ٹیک لگانا پڑے گی اور یہ سیٹ دو جوان آدمیوں یا تین بچوں کے لیے کافی ہے۔ پچھلی سیٹ کے شیشے نارمل سائز سے تھوڑے کم ہیں، خاص طور پہ بچے اگر بیٹھیں تو انہیں سیر کرنے میں تکلیف کا سامنا ہو سکتا ہے۔

434 لٹر سائز کے ساتھ اس کی ڈگی میں ایک نارمل فیملی کے سفر کا سارا سامان رکھا جا سکتا ہے۔ اگر پچھلی سیٹیں فولڈ کر دی جائیں تو پھر گاڑی میں چھوٹی کرسیاں یا میز تک رکھ کے لائی جا سکتی ہیں۔ یورپ میں اس وقت یہ گاڑی 1200 سی سی پیٹرول اور 1500 سی سی پٹرول/ڈیزل دونوں انجن میں دستیاب ہے۔

مینوئل اور آٹو میٹک ٹرانسمیشن دونوں آپشن 1200 سی سی اور 1500 سی سی انجن والی گاڑیوں میں موجود ہیں، پارکنگ بریک لیور کی بجائے بٹن والی ہے۔ پاکستان میں اس گاڑی کا 1200 سی سی ٹربو ورژن لانچ کیے جانے کی امید ہے۔ سپیڈو میٹر کی جگہ گاڑی میں ڈیجیٹل ڈسپلے ہے جو چینی گاڑیوں سے ہٹ کے تھوڑا سپورٹی قسم کا تاثر دیتا ہے۔

اس کے سائز کی بات کریں تو پیجو 2008 کی لمبائی 4158 ملی میٹر، چوڑائی 1740 ملی میٹر، اونچائی 1557 ملی میٹر اور ویل بیس 2538 ملی میٹر ہے۔ گاڑی کی گراؤنڈ کلئیرنس 170 ملی میٹر ہے۔ اس گاڑی میں ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس اور ایل ای ڈی DRLs دی جائیں گی۔ پیجو 2008 میں 17 انچ کا الائے ویل ہو گا۔ کمپنی گاڑی میں سن روف بھی متعارف کروانے جا رہی ہے۔

گاڑی میں 1200 سی سی MPI ٹربو انجن دیا جائے گا جو کہ 130 ہارس پاور اور 230Nm ٹارک پیدا کرے گا۔ اس کے علاوہ پیجو 2008 میں فرنٹ ویل ڈرائیو (FWD) کے ساتھ 6 سپیڈ آٹو ٹرانسمشن دی جائے گی۔

پیجو 2008 میں 6 ائیربیگز دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی میں ABS، ہل سٹارٹ اسسٹ، رئیر ویو کیمرہ، فرنٹ اور رئیر پارکنگ سینسرز جیسے سیفٹی فیچرز پائے جاتے ہیں۔ تاہم یہاں آپ کو وہیکل سٹیبلٹی مینیجمنٹ (VSM) فیچر نہیں دیا گیا۔ اس کی کی قیمت سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ 43 لاکھ سے 48 لاکھ کے درمیان ہو سکتی ہے۔

Last edited by a moderator:

AWAITED

Senator (1k+ posts)
Yes it is I bought 5008 I was really glad but sold it because diesel cars were going to be banned here so sold for outlander, still i can say it was. Damn cool 7 seater..
That being said older Peugeot and citroen are pain in the... Because they always have a problem. Not reliable if it gets little old.. Good for new buyers sell it in guarantee period
 
Citizen X

President (40k+ posts)
ferehch-cars11.jpg

فرانسیسی کار ساز کمپنی پیجو جسے فرنچ تلفظ میں پوژو کہا جاتا ہے اس کی مقامی سطح پر کراچی میں تیار ہونے والی پہلی ایس یو وی کی کھیپ پورٹ قاسم کراچی اسمبلی لائن سے نکلتی ہوئے نظر آئی ہے جس کا مطلب ہے کہ کمپنی بروقت اپنے یونٹس کی ڈیلیوری کیلئے تیزی سے کام کر رہی ہے۔

پیجو پاکستان میں لکی موٹر کمپنی کے اشتراک سے مقامی مارکیٹ میں داخل ہو رہی ہے۔ یہ وہی کمپنی ہے جس نے پاکستان میں "کیا" کمپنی کی کاروں کو متعارف کرایا اور وہ اب پاکستان کی گاڑیوں کی انڈسٹری میں ایک کامیاب کمپنی ثابت ہوئی ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ پیجو کا 2008 ایس یو وی ماڈل آئندہ سال کے آغاز میں ہی لانچ ہو جائے گا کیونکہ گزشتہ کچھ ماہ سے اس حوالے سے کچھ ایسی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی دکھائی دی ہیں جن سے لگتا ہے کہ کمپنی بہت جلد مارکیٹ میں اپنے ماڈل لانے کیلئے تیار ہے۔

اسے پیجو 3008 کا چھوٹا ورژن بھی کہا جا سکتا ہے جو ایک الٹرا پرو میکس قسم کی ایس یو وی ہے۔ نسان جیوک اگر آپ نے دیکھی ہو تو پیجو 2008 گاڑی عین اسی کیٹیگری میں فٹ کی جا سکتی ہے۔ اس کی ہیڈ لائٹس میں تین سیدھی لائنوں کے ساتھ ایک لمبی لائٹ نیچے اس طرح سے دکھائی دیتی ہے جیسے کسی جانور کا منہ کھلا ہوا ہے۔ انگریزی میں اسے Beast Look کہا جا سکتا ہے۔

انٹیرئیر کی بات کریں تو ایک سپورٹس گاڑی جیسے سٹئیرنگ کے ساتھ ٹو ٹون ڈیش بورڈ اور ٹمپریچر کنٹرول کے لیے پرانی گاڑیوں جیسے بٹن موجود ہیں جو گاڑی کو ایک ونٹیج تاثر دیتے ہیں۔ گاڑی کے باہر لگی ہوئی فرنٹ گرل اور اندرونی ڈیزائن کا ٹرم ماڈل کے ساتھ بدلتا ہے۔

مختلف ماڈلز آپ کو الگ الگ خصوصیات آفر کریں گے۔ پیجو 2008 میں سات انچ فلوٹنگ انفوٹینمنٹ ٹچ سکرین سمیت سنگل زون آٹو کلائمیٹ کنٹرول دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں سمارٹ کی انٹری، پش سٹارٹ اور کروز کنٹرول جیسے فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

پچھلی سیٹ پر جانے کے لیے گاڑی میں داخل ہوتے وقت تھوڑی تنگی کا احساس ہو سکتا ہے لیکن وہ قربانی گاڑی کے ایروڈائنامک ڈیزائن کے لیے دینی پڑے گی۔ پیچھے بیٹھے آدمی کے لیے ہیڈ سپیس نسان جیوک سے زیادہ ہے لیکن اگر بیٹھنے والے کا قد نارمل سے زیادہ ہے تو اسے تھوڑا آگے ہو کے ٹیک لگانا پڑے گی اور یہ سیٹ دو جوان آدمیوں یا تین بچوں کے لیے کافی ہے۔ پچھلی سیٹ کے شیشے نارمل سائز سے تھوڑے کم ہیں، خاص طور پہ بچے اگر بیٹھیں تو انہیں سیر کرنے میں تکلیف کا سامنا ہو سکتا ہے۔

434 لٹر سائز کے ساتھ اس کی ڈگی میں ایک نارمل فیملی کے سفر کا سارا سامان رکھا جا سکتا ہے۔ اگر پچھلی سیٹیں فولڈ کر دی جائیں تو پھر گاڑی میں چھوٹی کرسیاں یا میز تک رکھ کے لائی جا سکتی ہیں۔ یورپ میں اس وقت یہ گاڑی 1200 سی سی پیٹرول اور 1500 سی سی پٹرول/ڈیزل دونوں انجن میں دستیاب ہے۔

مینوئل اور آٹو میٹک ٹرانسمیشن دونوں آپشن 1200 سی سی اور 1500 سی سی انجن والی گاڑیوں میں موجود ہیں، پارکنگ بریک لیور کی بجائے بٹن والی ہے۔ پاکستان میں اس گاڑی کا 1200 سی سی ٹربو ورژن لانچ کیے جانے کی امید ہے۔ سپیڈو میٹر کی جگہ گاڑی میں ڈیجیٹل ڈسپلے ہے جو چینی گاڑیوں سے ہٹ کے تھوڑا سپورٹی قسم کا تاثر دیتا ہے۔

اس کے سائز کی بات کریں تو پیجو 2008 کی لمبائی 4158 ملی میٹر، چوڑائی 1740 ملی میٹر، اونچائی 1557 ملی میٹر اور ویل بیس 2538 ملی میٹر ہے۔ گاڑی کی گراؤنڈ کلئیرنس 170 ملی میٹر ہے۔ اس گاڑی میں ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس اور ایل ای ڈی DRLs دی جائیں گی۔ پیجو 2008 میں 17 انچ کا الائے ویل ہو گا۔ کمپنی گاڑی میں سن روف بھی متعارف کروانے جا رہی ہے۔

گاڑی میں 1200 سی سی MPI ٹربو انجن دیا جائے گا جو کہ 130 ہارس پاور اور 230Nm ٹارک پیدا کرے گا۔ اس کے علاوہ پیجو 2008 میں فرنٹ ویل ڈرائیو (FWD) کے ساتھ 6 سپیڈ آٹو ٹرانسمشن دی جائے گی۔

پیجو 2008 میں 6 ائیربیگز دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی میں ABS، ہل سٹارٹ اسسٹ، رئیر ویو کیمرہ، فرنٹ اور رئیر پارکنگ سینسرز جیسے سیفٹی فیچرز پائے جاتے ہیں۔ تاہم یہاں آپ کو وہیکل سٹیبلٹی مینیجمنٹ (VSM) فیچر نہیں دیا گیا۔ اس کی کی قیمت سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ 43 لاکھ سے 48 لاکھ کے درمیان ہو سکتی ہے۔
Francici car, haram haram. Is SUV ka sar tan se juda kerdo kyun ke yeh ghustakh hai!