علی امین گنڈا پور کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے والا سپرنٹنڈنٹ معطل

ali-amin-gandapur-jail-sp.jpg

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے والا سپرنٹنڈنٹ جیل سکھر معطل کردیا گیا، اشفاق کلوڑ کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، سپرنٹنڈنٹ جیل گھوٹکی شہاب صدیقی کو سینٹرل جیل سکھر کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سپرنٹنڈنٹ کو علی امین گنڈا پور کو سکھر جیل میں مبینہ طور پر سہولیات دینے پر معطل کیاگیا،علی امین گنڈاپور 6 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرسینٹرل جیل سکھر میں قید تھے، انہیں کل سینٹرل جیل سکھر سے مٹھی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

دوسری جانب کینال روڈ پر جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کیس میں علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا،گزشتہ روز متنازع ٹوئٹ کرنے پر علی امین گنڈاپور کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا تھا، جبکہ ایک مقدمہ خارج کردیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق علی امین گنڈاپور نے بذریعہ ٹوئٹ عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی، علی امین گنڈاپور نے ٹوئٹ میں معیشت کو نقصان پہنچانےکی کوشش کی،علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ شہری پردیپ کمار کی مدعیت میں چار دن قبل درج کیا گیا تھا،علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے لیے مٹھی پولیس شکارپورپہنچ چکی ہے۔
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
یہ مقدمہ تو پی ڈی ایم پر بنتا ہے ۔ویسے معطل ہونا کچھ بھی نہیں چند دن ریسٹ تنخواہ کے ساتھ
 
Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
یہ مقدمہ تو پی ڈی ایم پر بنتا ہے ۔ویسے معطل ہونا کچھ بھی نہیں چند دن ریسٹ تنخواہ کے ساتھ

Absolutely true.

Since April 2022, they have been shouting about Pakistan defaulting creating chaos in the market.

When the market spiralled down and the whole economy started collapsing, they realised their mistake and started; Alhamdulillah now we saved country from default
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
Absolutely true.

Since April 2022, they have been shouting about Pakistan defaulting creating chaos in the market.

When the market spiralled down and the whole economy started collapsing, they realised their mistake and started; Alhamdulillah now we saved country from default
ایسا ڈیفالٹسے نکالا(خود)کو کہنہخزانے میں کوئ پیسہ رہا نہ لوگوں کی جیب میں اور ابتک ان کےپاس نہ پیسہ ہے نہ عزت۔کیونکہ یہ جانتے ہیں ان ک خلاف کچھ ہو سکا نہ ہو سکے گا اور کھلے ہاتھوں لوٹنے کا یہ آخری موقع ہے