صوبائیت وتعصب پر مبنی بیان، مریم نوازشریف سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

8maryamapexccmmnc.png

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے آج پہلے ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں دھاتی ڈور کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس سے نام لینا پڑتا ہے کہ خیبرپختونخوا سے دھاتی ڈور آ رہی ہے۔

دھاتی ڈور سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے گھر بھی گئی اور کریک ڈائون میں پتا چلا کہ دھاتی ڈور خیبرپختونخوا سے آرہی ہے اور آن لائن بیچی جا رہی ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ اپنے بارڈر پر چیک پوسٹ لگا دیں اور باقی رستے کھلے ہوں جہاں سے دہشت گرد اور سمگلر آسانی سے آ سکیں۔


سوشل میڈیا ویب سائٹ پر صارفین کی طرف سے مریم نوازشریف کے بیان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ان کی ساری سیاست ہی صوبائیت وتعصب کی بنیاد پر قائم ہے۔ سینئر صحافی وتجزیہ کار عمران ریاض خان نے لکھا کہ: ان 2 خاندانوں کی ٹوٹل سیاست ہی صوبائیت اور تعصب کی بنیاد پر قائم ہے۔ انہوں نے آجتک کچھ نہیں سیکھا!

https://twitter.com/x/status/1776253794331893793
سینئر صحافی طارق متین نے لکھا: نفرت ، بغض اور ناکامی کا ملاپ!

https://twitter.com/x/status/1776231891705749525
سینئر صحافی اویس حمید نے لکھا: چلیں مان لیں خیبر پختونخوا سے ڈور آ رہی ہے۔ کسی بھی ممنوعہ شے کو پنجاب میں داخل ہونے سے روکنا کس کی ذمہ داری ہے؟ میں لاہور کے پرانے علاقے میں رہتا ہوں۔ اکثر رات کے وقت پتنگ بازی ہوتی دیکھتا ہوں۔ ایک مرتبہ ایک ایسے ہی دوست سے پوچھا کہ پتنگیں اور ڈور کہاں سے لاتے ہو تو اس کا جواب تھا مقامی تھانے کے اہلکاروں کو فون کرتے ہیں وہ ہوم ڈلیوری کر کے جاتے ہیں۔ انہیں روکنا کس کی ذمہ داری ہے؟

https://twitter.com/x/status/1776236549195358687
سینئر صحافی عمران افضل راجہ نے لکھا: کبھی عمران خان کو طعنہ دینے کے لیے پوری ”نیازی“قوم کی تضحیک کرتے ہیں،کبھی ووٹ نا ڈالنے پر KP کے عوام کو بیوقوف بولتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستانی نہیں مانتےاوراب یہ بیان! اپنی انہی جاہل حرکتوں سے شریف خاندان نے ن لیگ کا مکمل صفایا کر لیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1776259754614022299
شہریار محسود نے لکھا:امید ہے مریم صاحبہ اگلی بار کچھ اور چیزوں کا بھی اعتراف کرے گی جیسے کہ خیبرپختونخوا سے بجلی گیس کروڈ آئل کے علاؤہ پختونخوا کے حصے کا پانی بھی کافی مقدار میں آرہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1776264088747684125
احمد ابوبکر نے لکھا:نفرت اور تعصب مثبت تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنتا ہے!

https://twitter.com/x/status/1776232439913877675
وقار خان نے لکھا:پہلے ہر مہلک چیز انڈیا سے آتی تھی ان دنوں KPK سے آرہی ہے!

https://twitter.com/x/status/1776258624513339630
فرید ملک نے لکھا: بار بار خیبرپختونخواہ کو ٹارگٹ کرنے والی سی ایم صاحبہ اپنے انڈر پنجاب پولیس پر بھی توجہ دے لیں! پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف اندھا استعمال کرتے محافظوں کو کھلی چھوٹ کیوں، کچے پکے کے ڈاکو دندناتے پھر رہے اور نااہل مینڈیٹ چور صوبائی منافرت کو ہوا دے رہی ہے!

https://twitter.com/x/status/1776256110384525630
مزمل اسلم نے لکھا:یہ محترمہ کہنا کیا چارہی ہیں؟ کیا اب اندرونی ملک جانے کے لئے ویزہ لینا پڑے گا؟ یہ کے پی کا نام لے کر نفرت کیوں پھیلا رہی ہیں؟ ان کو عوام نے مسترد کر دیا تو یہ اپنا بغض نکلا رہی ہیں؟ بغض تو پنجاب پر بھی نکالے کیوں کے وہاں کی عوام نے بھی انہیں مسترد کیا مگر فارم 47 کی بدولت آج قابض ہیں۰ عوامی مینڈیٹ پر جب ڈاکا لگتا ہے تو اس طرح کے اناڑی ملک کو مزید کمزور کرتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1776240830195376470
ترجمان تحریک انصاف نے لکھا :وزیر اعلیٰ جیسے منصب پر بیٹھ کر بار بار مریم نواز کی جانب ایک صوبے کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے، اس سطح کے مسائل پاکستان کے ہر صوبے میں موجود ہیں اور دوسرے صوبے اس سے متاثر ہوتے ہیں لیکن بار بار وفاقیت کو متاثر کر کہ خیبر پختون خواہ کو ایسے نشانہ بنانا بین الصوبائی ہم آہنگی پر منفی اثرات ڈالتا ہے!

https://twitter.com/x/status/1776249347123888408
عدیل حبیب نے لکھا: چونکہ مریم نواز کے لیے کی ٹک ٹاک ویڈیوز بھی کام نہیں کر رہی اور کسی پر اثر انداز نہیں ہو رہیں، تو کیا وہ پنجابی بمقابلہ پٹھان ڈویژن بنانے جیسے تفرقہ انگیز ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہی ہیں؟ لوگ باشعور ہیں، ان کے نفرت پھیلانے والے ایسے حربے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے!

https://twitter.com/x/status/1776272580208480438
سینئر صحافی محمد فہیم نے لکھا: چیک پوسٹ بنا دیں گے لیکن موٹرویز کھلی ہیں، افسوس سے مجھے نام لینا پڑرہا ہے لیکن خیبر پختونخوا سے دھاتی ڈور آئی اور ایک قیمتی جان ضائع ہوئی ایسا نہیں ہو سکتا کہ سکیورٹی چیک پوسٹ بنا دیں اور ایک کاریڈور بنا ہو دہشتگردوں اور سمگلروں کیلئے۔

https://twitter.com/x/status/1776235871433347217
 

khan_11

Chief Minister (5k+ posts)
اس کم عقل اور جھوٹ کے پلندے کو کچھ کہنے سے بہتر ہے کہ نظر انداز کیا جائے اور ان با برکت گھڑیوں میں پرودگار سے اپنے وطن کے لیئے دعا کی جائے یا باری تعالیٰ ان چوروں سے ملک کو بچا
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
مائ مریم اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے صوبائی منافرت پھیل رہی ہے۔اس کے دماغ میں بھوسہ بھرا ہے۔اس سے حکومت چل نہیں رہی۔اب تو اس نے ٹک ٹاک بھی بنانے چھوڑ دئے ہیں۔اب یہ چولیں مار رہی ہے۔اس کو بٹھانے والوں کو کوئ شرم و حیا نہیں ورنہ یہ مائ تو کونسلر بننے کے لائق نہیں۔
 

Meme

Minister (2k+ posts)
چھوٹی سوچ، چھوٹے لوگ۔۔۔

ایسی باتوں سے تمھارا ووٹ بینک بڑھے گا نہیں بلکہ جو بچ گیا ہے وہ بھی اُڑ جائے گا۔