شیر افضل مروت کی سیاسی کمیٹی سے بے دخلی،اسد قیصر اورشبلی فراز میں تلخ کلامی

2shbiliasadmamrwat.png

شیر افضل مروت کے معاملہ8 کمیٹی کے اجلاس میں شیر افضل مروت کے معاملے پر دو اہم رہنمائوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی,اجلاس کے دوران شبلی فراز اور اسد قیصر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، اسد قیصر نے کہا کہ شیر افضل کی سیاسی کمیٹی سے بیدخلی پارٹی سے زیادتی ہے۔

شبلی فراز نے اسد قیصر کو جواب دیتے ہوئے کہا پارٹی پالیسی امور پر بولنے والے آپ کون ہوتے ہیں؟ آپ کو پارٹی میں آئے چند سال ہوئے 1995 سے بانی پی ٹی آئی کا ساتھی ہوں۔اسد قیصر نے کہا کہ کمیٹی کو جس طرح شیر افضل کے خلاف استعمال کیا گیا یہ زیادتی ہے۔ اس دوران شبلی فراز نے معذرت کی تاہم اسد قیصر، شبلی فراز کے رویے پر سیاسی کمیٹی کا اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا,پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے، اب پارٹی میرے بارے میں جو چاہیے فیصلہ کرلے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی میں اپنے مخالفین سے بات نہیں کریں گے، بات صرف بانی پی ٹی آئی سے ہوگی اور ان کا ہر فیصلہ قبول ہوگا,انی پی ٹی آئی کے لیے مزید پریشانیاں پیدا نہیں کرنا چاہتے، بانی چیئرمین جب بلائیں گے تب ان سے ملنے جائیں گے۔

صحافی نے استفسار کیا کہ پارٹی کے اندر آپ کے اپنے مخالف جو لوگ ہیں، ان سےکوئی بات ہوئی ہے؟

اس پر شیر افضل مروت نے یہ بھی کہا کہ مخالف لوگوں سے کس چیز کی بات کروں گا، مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنا ہے، انہی سے بات کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے میڈیا سے بات کرنے کا کوئی شوق نہیں رہا، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ بولنا نہیں ہے,شیر افضل مروت نے صحافیوں سے کہا کہ اگر آپ اختلاف کی باتوں کو ہٹا کر کچھ اور پوچھنا چاہتے ہیں تو ضرور پوچھیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کاکہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو کئی مرتبہ سمجھایا کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرے ، وہ ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پارٹی لیڈر پر چڑھائی کر دیتا تھا,عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وفد کے دورہ کے موقع پر شیر افضل مروت نے متنازعہ بیان دیا۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت نے پارٹی کے لیے بہت کام کیا ہے، لیکن انہیں پارٹی پالیسی کی بار بار خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے تھی، وہ اب بھی پارٹی پالیسی کے مطابق چلے تو کوئی ایشو نہیں ہے, صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آپ شیرافضل مروت کو ملاقات کے لیے بلائیں گے؟ جس پر بانی پی ٹی آئی سوال کا جواب دیے بغیر چلے گئے۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
مروت کنجر فوجی پارٹی سے ہے
یہ تو زیادتی والی بات کی ہے آپ نے
لیکن اب یہ نہیں پتہ کہ یہ زیادتی مروت کے ساتھ ہے یا ریو پارٹی میرا مطلب ہے فوجی پارٹی کے ساتھ
اس پر آپ ٹارچ لے کر روشنی ڈالیں گے
 

waseem137

Minister (2k+ posts)
مروت نے کبھی بھی ناپاک فوجی قیادت کے خلاف بیان نہیں دیا۔ لہذا یہ رانگ نمبر ہے۔ اور شکاگو والا بیان تو ہضم ہی نہیں ہو رہا۔