شیاؤمی موبائل کمپنی جنوری سے پاکستان میں موبائل بنانا شروع کرے گی

xiami-manufaturing211.jpg


چین کی سمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی Xiaomi (شاؤمی) آئندہ سال کے آغاز سے پاکستان میں موبائل بنانا شروع کر دے گی۔ اس مقصد کیلئے کمپنی نے پاکستان کی مقامی پارٹنر ایئرلنک کمپنی سے معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت جنوری 2022 میں شاؤمی پاکستان میں اپنے موبائل فونز کی اسمبلنگ شروع کر دے گی۔

اس حوالے سے ایئرلنک کمیونیکیشن لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دستاویز جمع کرائی ہیں جس کے مطابق شاؤمی آئندہ سال کے اوائل میں پاکستان کے اندر اپنی موبائل فون اسمبلنگ کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس معاہدے کے مطابق شاؤمی بین الاقوامی الیکٹرانکس مینوفیکچرر ہے جس نے اس حوالے سے ایک مقامی کمپنی سلیکٹ ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔


سلیکٹ ٹیکنالوجیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ ایئرلنک کمیونیکیشن کا ایک ملکیتی ذیلی ادارہ ہے جس نے شاؤمی کے ساتھ موبائل فون اسمبلنگ کیلئے معاہدہ کیا ہے۔ اس سے قبل ایئرلنک نے بھی یہ اعلان کیا تھا کہ وہ سلیکٹ ٹیکنالوجیز کو اپنے گروپ کا حصہ بنانے جا رہی ہے۔ کمپنی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس کمپنی کا کام مخصوص اور مختلف برانڈز کے موبائل فون ڈیوائسز کی مینوفیکچرنگ کرنا ہوگا۔

FDK7yT_XEAAcgjV.jpg


ایئرلنک نے کہا تھا کہ ان کا ابتدائی طور پر 25 سے 30 لاکھ سالانہ موبائل فون اسمبل کرنے کا منصوبہ ہے، جس سے نہ صرف عام کاروبار بلکہ کمپنی کے شیئرز کی آمدنی پر بھی اثر پڑے گا۔ ادارے کے مطابق اتنے موبائل فونز کی تیاری سے کمپنی کی سالانہ آمدنی میں 450 ملین ڈالر کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

FDK7yUGXIAIFWcB.jpg


ایئرلنک کمیونیکیشن لمیٹڈ نے یہ بھی کہا تھا کہ کمپنی یہ پروڈکشن یونٹ لاہور کے علاقے قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کوٹ لکھپت میں چلائے گی جس سے یہاں کی مقامی آبادی کو بھی روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ یہ پروڈکشن یونٹ جنوری 2022 سے مکمل فعال ہو کر کام شروع کر دے گا۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں بتایا کہ وفاقی وزیر حماد اظہر اور خسرو بختیار بلا شبہ مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ ان کے اقدامات سے ہی یہ سلسلہ شروع ہوا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1455430994014703617
 
Last edited by a moderator: