سوات، 13 سالہ بچی کا 70 سال کے شخص کے ساتھ نکاح، مقدمہ درج

12swaatchialmaamiige.png

پاکستان میں چائلڈ لڑکی کی شادیوں حکومت کی طرف سے پابندی عائد ہے لیکن ہمارے معاشرے میں اب بھی ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک ایسے ہی واقعہ میں ضلع سوات کی تحصیل بری کوٹ کے علاقے ناگوہا کے رہائشی 70 سالہ معمر شخص کے ساتھ 13 سال کی کم عمر بچی کے ساتھ نکاح کر دیا گیا ہے۔

کم عمر بچی سے نکاح پر اس معمر شخص کے ساتھ ساتھ بچی کے باپ کو بھی گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1787502581264048346
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں چائلڈ پروٹیکشن اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہے اور پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے جس کے بعد نکاح خواں کے ساتھ ساتھ گواہوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ نکاح نامے میں 2 گواہوں کے دستخط کے ساتھ حق مہر بھی مختص کیا گیا ہے اور کم عمر بچی کے والدین کے نام تقریباً 10 لاکھ مالیتی پلاٹ کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1787556180623020414
ذرائع کے مطابق بچی کی عمر نکاح نامے میں درج کی گئی تاریخ پیدائش کے مطابق 13 برس بنتی ہے اور اور چھٹی جماعت میں تعلیم حاصل کر ہی ہے۔ کم عمر بچی نے بتایا کہ سکول سے واپس آئی تو لوگ اسے مبارکباد دے رہے تھے تو میں کمرے میں جاکر رونے لگی جہاں معمر شخص نے میرے پاس آ کر مجھے مبارکباد دی۔ ہیومن رائٹس کے نمائندوں کی مداخلت کے بعد کم عمر بچی کی رخصتی کو روکا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1787534654750269606
کم عمر بچی نے کہا کہ میں نے اپنے والدین سے کہا ہے کہ میں کسی سے شادی نہیں کروں گی، 13 سالہ کم عمر بچی کے ساتھ نکاح کرنے والے معمر شخص کے ساتھ اس کے باپ کو بھی میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ 70 سالہ شخص کے 8 بچے اور نواسے بھی ہیں۔ نکاح رجسٹرار کی طرف سے گواہوں کا دستخط شدہ نکاح نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی بری کوٹ حسن شیر نے میڈیا کو بتایا کہ بچی کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کر دیا ہے جس کے بعد اس کی صحیح عمر کا پتہ چلے گا۔ بچی کو ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن میں بھی پیش کریں گے، اگر اس کی عمر 16 سال یا اس سے کم ہونے اور نکاح میں اس کی رضامندی نہ ہونے کی صورت میں والدین، شوہر اور نکاح خواں سمیت گواہوں کے خلاف مقدمہ درج ہو سکتا ہے۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Kyun? Bhai aap ke madhab mein ijazat hai to phir girftari kyun, ya to mulk ke qanoon badlo ya phir maanlo yeh jo bhaand moulviyon ka madhab follow kerte ho sub bakwas hai, Can't have your cake and eat it too.