سالگرہ منانے کیلئے دوبئی لیکر نہ جانے پربیوی نے مکا مارکر شوہر کی جان لے لی

punch1i1hh1.jpg

بیوی نے ظلم کی انتہا کردی, سالگرہ منانے پر دبئی نہ کے جانےپر شوہر کی جان لے لی,سالگرہ کیلیے دبئی نہ لےجانے پرناراض بیوی کے مکے سے شوہر ہلاک ہوگیا

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر پونے کی رہائشی 36 سالہ رینوکا اپنی سالگرہ منانےدبئی نہ لے جانے پر شوہر 38 سالہ بزنس مین نکھل کھنہ سے ناراض تھی۔ دونوں کے درمیان قیمتی تحائف نہ دینے پر بھی تلخ کلامی ہوئی جس پررینوکا نے اپنے شوہر کی ناک پر گھونسہ مارا۔

پولیس کے مطابق گھونسے اتنا شدید تھا کہ نکھل کھنہ کی ناک سے بے تحاشا خون بہنے لگا۔ پولیس واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی اور نکھل کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔پولیس نے خاتون کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔


صرف بھارت نہیں پاکستان میں بھی اس طرح کے واقعات سامنے ائے ہیں,کراچی کے علاقے قصبہ کالونی کے قبرستان میں خاتون کو اس کے شوہر نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا تھا,اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ خاتون کی شناخت 35 سالہ نصیب تاج کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے خاتون کو اس کا داماد گھر سے باہر لے کر گیا، قبرستان میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کیا,پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ہیں، جن کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

راولپنڈی میں چکری روڈ کے قریب قتل کی سنگین واردات میں شوہر نے ناراض بیوی کو سرعام بچوں کے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔

ملزم نے بچوں کے ساتھ بازار جانے والی خاتون کو سرراہ روکا اور پھر پستول نکال کر فائرنگ کردی، اس دوران خاتون کے ساتھ موجود بیٹی نے ملزم سے پستول چھیننے کی کوشش بھی کی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے کا شخص مقتولہ کا شوہر تھا جو ناراضی کے باعث بچوں کے ساتھ اپنی بہن کے گھر پر رہ رہی تھی، خاتون کو شوہر نے اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ بچوں کے ہمراہ خریداری کے لیے بازار گئی اور واپس گھر آرہی تھی۔

فائرنگ کے بعد ملزم نے اسلحہ لہرا کر اپنی بیٹی کو دور کیا اور زخمی بیوی پر مزید گولیاں برسا کر موقع سے فرار ہوگیا جبکہ خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت محمد صدیق کے نام سے ہوئی اور واردات کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی ہے جس میں ملزم کیخلاف قتل کے واضح ثبوت ہیں۔
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)

بلیک بیلٹ تھی کیا؟؟
یا گھونسے میں پاور زیادہ تھی؟؟؟
بزنسمین ایک نسوانی گھونسے کی بھی تاب نہ لا سکا
اور دنیا سے ہی بھاگنے میں عافیت جانی
Boly wood key movie bana rehay thee, tu ya hadsa ho gyea.
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)

بلیک بیلٹ تھی کیا؟؟
یا گھونسے میں پاور زیادہ تھی؟؟؟
بزنسمین ایک نسوانی گھونسے کی بھی تاب نہ لا سکا
اور دنیا سے ہی بھاگنے میں عافیت جانی
داکٹر ساب مجھے تو پتا ہی نہیں چلا کہ حسیناؤں نے کب تیر نظر اور ناگن زلفوں جیسے ہتھیار چھوڑ کر باقاعدگی سے گھونسے بازی اپنا لی ہے ہائے زمانہ قیامت کی چال چل گیا اور ہم جرنیلوں کو کوستے رہ گئے
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
داکٹر ساب مجھے تو پتا ہی نہیں چلا کہ حسیناؤں نے کب تیر نظر اور ناگن زلفوں جیسے ہتھیار چھوڑ کر باقاعدگی سے گھونسے بازی اپنا لی ہے ہائے زمانہ قیامت کی چال چل گیا اور ہم جرنیلوں کو کوستے رہ گئے

اعلیٰ، اعلیٰ...... آفندی نہایت اعلیٰ