ذاتی مفاد کو ترجیح دینا افغان کرکٹرز کو مہنگا پڑگیا،بورڈ کی بڑی کارروائی

8engghjlssfvnhggg.png

افغانستان میں ذاتی مفاد کو ترجیح دینےوالے تین کرکٹرز کو سینٹرل کانٹریکٹ کیلئے نااہل قرار دیدیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں ذاتی مفاد کو ترجیح دینے والے تین کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، افغان کرکٹ بورڈ نے مجیب الرحمان، نوین الحق اور فضل الحق فاروقی کےخلاف تادیبی کارروائی کی ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں کرکٹرز نے یکم جنوری 2024 سے شرو ع ہونے والے نئے سینٹرل کانٹریکٹس سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے لیگز کھیلنے کیلئے بورڈ سے این او سی طلب کیے تھے۔


بورڈ کی جانب سے ذاتی مفاد کو ترجیح دینے اور قومی کرکٹ کو پس پشت ڈالنے پر تینوں کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے تینوں کھلاڑیوں کو ایک سال کیلئے سینٹرل کانٹریکٹس نا دینے، فرنچائز ٹورنامنٹس کھیلنے کیلئے دیئے گئے این او سیز منسوخ کرنے اور اگلے 2 سال کیلئے این او سیز جاری نا کرنے کی سفارشات پیش کیں۔

افغان کرکٹ بورڈ نے تینوں کھلاڑیوں کو سینٹرل کانٹریکٹ کیلئے نااہل قرار دیتے ہوئے آئندہ 2 سال کیلئے این او سیز جاری نا کرنے کا فیصلہ سنادیا ہے، کرکٹ بورڈ کے مطابق تینوں کھلاڑیوں نے کمرشل لیگز میں شمولیت کیلئے قومی کرکٹ کے سینٹرل کانٹریکٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا اور افغانستان کیلئے کھیلنے پر اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔


خیال رہے کہ تینوں کھلاڑیوں کو انڈین پریمیئر لیگ میں مختلف فرنچائزز کی جانب سے خریدا گیا تھا، مجیب الرحمان کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے نیلامی میں 2 لاکھ 41 ہزار امریکی ڈالر میں خریدا گیا تھا۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
پاکستان کرکٹ کنٹرل بورڈ سبق سیکھے. لیکن کیسے وہاں کھلاڑیوں سے بڑے مفاد پرست بیٹھے ہیں
 

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
Afghani ho aur wo $ ka greedy na ho, aisa ho he nahi sakta, bud qismati se pakistani b $ hasil karne k liay sab kuj karne ko ready rehte hein.