دنیا کے پہلے ایس ایم ایس کی نیلامی کتنے کروڑ روپے میں ہوئی؟

world-sms-1121.jpg


دنیا کے پہلے ایس ایم ایس جس میں مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کی مبارکباد "میری کرسمس" دی گئی تھی نیلام کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپرٹ کے مطابق موجودہ دور میں ڈیجیٹل دنیا کی تاریخی چیزیں بطور نوادرات نیلام ہورہی ہیں، اسی دوران دنیا کے پہلے ایس ایم ایس کو بھی 2کروڑ15 لاکھ روپے میں نیلام کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ نیلامی پیرس کے ایک آکشن ہاؤس میں منعقد کی گئی جس میں مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر دی گئی مبارکباد کے ایس ایم ایس کو ایک لاکھ 7 ہزار یورو میں نیلام کیا گیا۔


رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق 3دسمبر 1992 کو برطانوی ٹیلی کام کمپنی ووڈافون کی جانب سے بھیجے گئے اس ایس ایم ایس کو نیلامی کیلئے پیش کیا گیا تھا جسے ووڈا فون کے انجینئر نیل پیپ ورتھ نے یہ میسج اپنے کمپیوٹر سے برطانیہ میں موجود اپنےمینجر کو بھیجا تھا ، جنہوں نے 2 کلوگرام وزنی ٹیلی فون پر یہ پیغام وصول کیا۔