خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات پر شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی

inah11i1.jpg

خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات، شادی کی تقریب میں دو گروہ آپس میں جھگڑ پڑے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شادی کی تقریب میں دو گروہوں کی لڑائی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں لوگوں کے ایک ہجوم کو آپس میں لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب کی ہے جس میں اس وقت لڑائی شروع ہوئی جب چند اوباش نوجوانوں نے شادی میں شریک خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات شروع کردیں اور ان خواتین کو چھیڑنا شروع کردیا۔

اوباش نوجوانوں کی بدتمیزی پر خواتین نے شور مچادیا جس پر اردگرد موجود لوگوں اور اوباش نوجوانوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی جو آہستہ آہستہ بڑھتے ہوئے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی جس کے بعد دو گروہ آپس میں جھگڑ پڑے جس کے نتیجے میں متعدد افرادزخمی ہوگئے۔

خواتین سے بدتمیزی کے معاملے پر ایک فریق نے اوباش نوجوانوں کے خلاف پولیس کو شکایت درج کروائی اور موقف اپنایا کہ کچھ نشے میں دھت نوجوانوں نے شادی میں شریک لڑکیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کیں، پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز سے شناخت کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔