خواتین بارے نامناسب تبصرہ،پیمرا نے نیو نیوز پر جرمانہ عائد کر دیا

14.jpg

سابق آل راؤنڈر عبدلرزاق کی جانب سے ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ندا ڈار سے متعلق نامناسب تبصرے کو اپنے پروگرام میں نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل پر پیمرا نے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے نجی ٹی وی چینل "نیو نیوز" کو اپنے پروگرام میں سابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عبدالرزاق کی جانب سے خاتون کرکٹر کیلئے نامناسب، بے حس، بے حرمتی اور توہین آمیز تبصرے کو نشر کرنے پر 2 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 6 جون کو نشر کیے گئے اس پروگرام میں عبدالرزاق نے پروگرام میں شریک مہمان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ندا ڈار کے بارے میں نامناسب تبصرہ کیا ، پروگرام کے اس کلپ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستان کے مشہور ٹینس اسٹار اعصام الحق نے اپنی وکیل بیرسٹر خدیجہ صدیقی کے ذریعے پیمرا میں شکایت درج کروائی اور چینل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔


درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پروگرام کی شریک میزبان نے بھی خاتون کرکٹر زکیلئے کرکٹ کو بطور شعبہ اپنانے پر توہین آمیز رویہ اپنایا اور سوال کیا کہ پاکستان میں زیادہ تر خواتین کھلاڑی شادی ہوجانے کے بعد کیریئر کو خیر آباد کہہ دیتی ہیں۔

پیمرا آرڈر میں کہا گیا ہے کہ خواتین کے شادی کے بعد کرکٹ چھوڑنے کا تبصرہ عمومی ہے جو بری طرح سے معاشرے میں صنفی تفریق کو فروغ دیتا ہے۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں خواتین کرکٹرز کی شادی کے حوالے سے گفتگو کے دوران آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا تھا کہ ان کی شادی نہیں ہوتی، ان کی فیلڈ ایسی ہے، جب یہ کرکٹرز بن جاتی ہیں تو پھر چاہتی ہیں کہ مردوں کی ٹیم کے لیول تک آجائیں، وہ ثابت کرنا چاہتی ہیں کہ صرف مرد نہیں یہ بھی سب کچھ کرسکتی ہیں، اس لیے ان میں شادی کے وہ احساسات ختم ہوجاتے ہیں۔

سابق آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ آپ ان سے ہاتھ ملا کر دیکھ لیں، یہ لڑکی تو نہیں لگتیں۔ ندا ڈار نے کہا کہ ہمارا پروفیشن ایسا ہے کہ ہمیں جِم کرنا پڑتا ہے، ہمیں بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ ہر چیز کرنا ہوتی ہے ہمیں فِٹ رہنا ہوتا ہے، ان کی بات کاٹتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ آپ ان کا ہیئر کٹ ہی دیکھ لیں۔

عبدالرزاق کی اس بات پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں احساس دلایا کہ انہیں پروگرام کے دوران ایسی بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس قدر سخت ردعمل کے بعد سابق آل راؤنڈر کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے اور انہوں نے اپنے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی باتوں کو غلط انداز میں لیا گیا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

پیمرا بھی بلاول کی طرح ایک کھسی ادارہ ہے . دو لاکھ جرمانے سے کیا فرق پڑتا ہے؟ اسی لیے تو یہ چینلز اپنی بدمعاشیوں سے باز نہیں آتے
کم سے کم پانچ کروڑ جرمانہ کرو تو دیکھتے ہیں کہ کیسے یہ غنڈے مالکان سیدھے نہیں ہوتے
 

Masud Rajaa

Siasat member

پیمرا بھی بلاول کی طرح ایک کھسی ادارہ ہے . دو لاکھ جرمانے سے کیا فرق پڑتا ہے؟ اسی لیے تو یہ چینلز اپنی بدمعاشیوں سے باز نہیں آتے
کم سے کم پانچ کروڑ جرمانہ کرو تو دیکھتے ہیں کہ کیسے یہ غنڈے مالکان سیدھے نہیں ہوتے
This is why we need the body that Fawad Ch is trying to bring in.
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
میرے خیال میں ندا دار کو عبدل رزاق پر انکے بارے میں نہ مناسب الفاظ کہنے پر کیس
کر دینا چاہئیے...اس وقت تو ساری راۓ عامہ بھی ندا کا ساتھ دیتی نظر آ رہی ہے