حکومت کا عمر شریف کیلئے ائیرایمبولینس کا بندوبست، انکی صحت کیسی ہے اب ؟

FotoJet-2021-09-11T200350.934.jpg


سندھ حکومت نے علیل لیجنڈری اداکار عمر شریف کو امریکا لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس کا بندوبست کردیا ہے،چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے یقین دہانی کرادی۔

وفاقی حکومت ویزے کے حصول میں عمر شریف کی مدد کرے گی، عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر شریف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف ائیر ایمبولینس کے ذریعے امریکی دارالحکومت واشنگٹن جائیں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے عمر شریف کے ویزے کے حوالے لئے ضروری دستاویزات اہل خانہ کے توسط سے امریکی سفارتخانے میں جمع کروا دی گئی ہیں،اداکار عمر شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کے حوالے سے آج ویزا ملنے کا امکان ہے۔


امریکا میں عمرشریف کے ڈاکٹر طارق شہاب کا کہنا ہے کہ عمر شریف کے علاج میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے،عمر شریف کی اہلیہ نے قوم سے دعا کی اپیل کردی، جبکہ عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے والد کے لیے دعا گو تمام افراد کا شکریہ بھی اداکیا۔


عمر شریف کراچی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کی اہلیہ کے مطابق دل کا دورہ پڑنے کے باعث عمر شریف کی شریانوں سے خون بہہ رہا تھا، جس کیلئے فوری کلپنگ کی ضرورت تھی، اہلیہ نے حکومت سے فوری بیرون ملک منقتلی کے انتظامات کی اپیل کی تھی۔

جبکہ سوشل میڈیا پر زریں غزل کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے ، جس میں اہلیہ عمر شریف نے مداحوں سمیت حکومتی وزراء کا شکریہ اداکرتے ہوئ کہا " اچھی خبر یہ ہے کہ عمر شریف کی طبیعت بہتر ہے اور وہ ائیر ایمبولنس میں سفر کرنے کے قابل ہیں"