بگ بیش لیگ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھیلنے والے کھلاڑیوں کو لال جھنڈی دکھادی

12bigbssddfhjl.png

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے این او سی میں توسیع کی درخواست مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بگ بیش نے تین پاکستانیوں کھلاڑیوں کے لیگ کھیلنے کیلئے جاری این او سی میں توسیع کیلئے پی سی بی کو درخواست دی تھی، اسامہ میر، زمان خان اور حارث روؤف کے این او سی کی معیاد بڑھانے کیلئے میلبرن اسٹارز اور سڈنی تھنڈرز نے درخواست دی تھی۔

تاہم پی سی بی نے کھلاڑیوں کے این او سی میں توسیع کی درخواست مستعد کرتے ہوئے بگ بیش لیگ انتظامیہ کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

زمان خان، حارث رؤف اور زمان خان کے این او سی کی معیاد کل ختم ہورہی ہے، این او سی کی معیاد ختم ہونے کے بعد تینوں کھلاڑی دورہ نیوزی لینڈ کے آغاز تک آسٹریلیا میں ہی قیام کریں گے۔

خیال رہے کہ 12 جنوری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین 5 ٹی 20 میچز کی سیریز نیوزی لینڈ میں شروع ہوگی۔