بگ بیش لیگ،حارث رؤف بنا پیڈز کے گراؤنڈ میں بیٹنگ کیلئے آ گئے

13harssdfhjk;.png

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی بغیر پیڈز کیے بیٹنگ کیلئے میدان میں اترنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے 13 ویں سیزن کے دوران میلبرن اسٹارز اور سڈنی تھنڈرز کے درمیان میچ میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس نے کرکٹ شائقین کو حیرانی میں مبتلاکردیا۔

https://twitter.com/x/status/1738618060901102010
ہوا کچھ یوں کہ میلبرن اسٹارز کے تین بیٹسمین ایک اوور میں یکے بعد آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے جس پر میلبرن اسٹارز کے گیارویں نمبر کے کھلاڑی حارث رؤف کو بیٹنگ کیلئے میدان میں اترنا پڑا۔


یکے بعد دیگرے تین کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر حارث رؤف کو بالکل بھی تیاری کا موقع نہیں مل سکا اور وہ ٹائمڈ آؤٹ ہونے سے بچنے کیلئے بغیر پیڈز پہنے وکٹ پر پہنچ گئے، حارث رؤف نے ہیلمٹ بھی کریز پر پہنچنے کے بعد پہنا اور گلوز ہاتھ میں تھامے کھڑے رہے۔

https://twitter.com/x/status/1738585746691555425
بغیر پیڈز کیے میدان میں اترنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ اننگز کی آخری گیند باقی تھی اور حارث رؤف کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑا ہونا تھا، لہذا انہوں نے تیاری کرنے کا تکلف کرنا مناسب نہیں سمجھا اور ایسے ہی میدان میں اتر آئے۔


حارث رؤف کی ہیلمٹ پہنے ہاتھ میں گلوز پکڑے بغیر پیڈز کریز پر موجودگی کی ویڈیو بگ بیش لیگ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شیئر کی گئی جبکہ میلبر ن اسٹار نے بھی حارث رؤف کی تصویر شیئر کی، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعہ پر دلچسپ تبصرےکیے۔

https://twitter.com/x/status/1738445971972096196