بلاول کا تحریک انصاف کے آزادامیدواروں کو ساتھ لیکر وزیراعظم بننے کا عزم

bilah1i1134.jpg

تحریک انصاف سے بلا چھینے جانے کے بعد پیپلزپارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کی نظریں تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں پر۔۔ بلاول کا آزاد امیدواروں کو ساتھ لیکر وزیراعظم بننے کا عزم۔۔ دوسری جانب فیاض الحسن چوہان بھی پیچھے نہ رہے اور کہا کہ جو بھی آزاد امیدوار جیتے گا وہ ہماری پارٹی میں آئے گا، انہیں اسی یقین دہانی پر جتوایا جائے گا کہ وہ ہماری پارٹی میں شامل ہونگے

گزشتہ روز بلاول بھٹو نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ آزاد ارکان کے ساتھ ملکر پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں گے اور اگلی حکومت میں نواز شریف اپوزیشن لیڈر ہوں گے

صرف یہی نہیں ایک نجی چینل کے شو میں بھی بلاول نے کہا کہ یہ جو الیکشن ہو رہے ہیں ان میں پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں سمیت آزاد امیدوار بڑی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں۔ ہم بالکل بہت سارے آزاد امیدواروں کیساتھ رابطے میں ہیں
https://twitter.com/x/status/1748010001044783389
دوسری جانب فیاض الحسن چوہان نے بھی بڑے بڑے دعوے کردئیے اور کہا کہ تحریک انصاف کے صرف وہی لوگ الیکشن جیتیں گے جوکمٹمنٹ کریں گے کہ وہ بعد میں پارٹی چھوڑ دیں گے۔۔ ان جیتنے والوں کی بڑی تعداد استحکام پارٹی جوائن کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یاسمین راشد سمیت کچھ اہم رہنماوں کے خلاف الیکشن سے کچھ دن پہلے یا بعد ،فیصلے آسکتے ہیں جس کی وجہ سے وہ نا اہل ہو جائیں گے

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ میرے الیکشن لڑنے سے حلقے کا ووٹ بینک تقسیم ہوگا جسکا براہ راست فائدہ تحریک انصاف کو ہوگا اسلیے الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
پاپا میں وزیر اعظم بنوں گا

ان سب جوکرز کو اپنی اوقات تو پتا ہے اس لیے ہر ڈاکو پی ٹی آئی کے جیتنے والے امیدواروں پر نظر لگائے ہوۓ ہے اور ان کے ووٹوں سے وزیر اعظم بننا چاہتا ہے
لعنت ہے ان جھوٹوں کی ایسی سیاست پر