باکسنگ ڈے ٹیسٹ، آسٹریلیا فاتح، محمد رضوان کا متنازع آؤٹ سوشل میڈیا زیربحث

7rizwamouthjkk.png

ہاٹ سپاٹ اور سنیکو میٹر پر کوئی نشان نظر نہیں آرہا تو محمد رضوان کو کیوں آئوٹ قرار دیدیا گیا؟: سوشل میڈیا صارف

آسٹریلیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو 79 رنز سے شکست دے دی۔ میلبرن ٹیسٹ کے چوتے دن آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز سے اننگز شروع کی مچل اسٹارک اور ایلکس کیری 22 رنز بنا ، آسٹریلیا کی ساری ٹیم 262 رنز پر آئوٹ ہو گئی۔

https://twitter.com/x/status/1740739150935126447
میلبرن ٹیسٹ میں پاکستان کو کامیابی کیلئے 317 رنز کا ہدف ملا لیکن پوری ٹیم دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

دوسری طرف میبلرن ٹیسٹ کے دوران قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا آئوٹ سوشل میڈیا پر زیربحث بنا ہوا ہے۔ میلبرن ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پیٹ کمنز کی گیند پر محمد رضوان کے آئوٹ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر تھرڈ امپائر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

محمد رضوان کے آئوٹ ہونے کے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیٹ کمنز کی گیند پر محمد رضوان نے بال پر جھکنے کی کوشش کی لیکن گیند گلفوز کے سٹریٹ کو لگ کر آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلکس کیری کے پاس چلی گئی۔ پیٹ کمنز کے اپیل کرنے پر آن فیلڈ امپائر کی طرف سے محمد رضوان ناٹ آئوٹ قرار دیئے گئے تاہم ریویو لینے پر تھرڈ امپائر کی طرف سے آسٹریلوی ٹیم کے حق میں فیصلہ دے دیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ری پلے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاٹ سپاٹ اور سنیکو میٹر پر کوئی نشان نظر نہیں آرہا تو محمد رضوان کو کیوں آئوٹ قرار دیدیا گیا؟ آئی سی سی قوانین کے مطابق گیند اگر بلے باز کے دستانے کو لگتی ہوئی فیلڈر کے ہاتھ میں جائے تو آئوٹ قرار دیا جاتا ہے۔ میلبرن ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست کے بعد آسٹریلیا کو 2-0 کو برتری مل گئی ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے محمد رضوان کے آئوٹ ہونے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: ہاٹ سپاٹ پر کوئی نشان نہیں ہے، سنیکو پر بھی کوئی واضح سپائک نہیں ہے تو پھر تھرڈ امپائر نے آن فیلڈ امپائر کے فیصلے کو کیسے تبدیل کر کے محمد رضوان کو کیوں آئوٹ قرار دیا؟

https://twitter.com/x/status/1740628348798472367
حسان بشیر اعوان نے لکھا: محمد رضوان آئوٹ نہیں ہوئے تھے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف ہمیشہ کی طرح مکمل طور پر غیرمنصفانہ فیصلہ کیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1740627355490738448
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا: دھوکے باز آسٹریلیا! وقت آ گیا ہے کہ ایشیائی ممالک اتحاد دکھائیں، یہ محمد رضوان کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔آسٹریلوی کبھی نہیں چاہتے کہ کوئی بھی دوسرا ملک ان کے ملک میں فتح یاب ہو!

https://twitter.com/x/status/1740632460873072841