ایسی ہے میری لیڈر،بیرون ملک جانے کی اجازت،ملیکہ بخاری کا حنابٹ کو جواب

maleekah1i1h3s.jpg



وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی معاونت سے تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری کو بہن کی عیادت کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی,رہنما مسلم لیگ ن حنا پرویز بٹ نے ملیکہ بخاری کو بیرون ملک سفر کی اجازت ملنے پر مریم نواز کے لیے تعریفی پوسٹ کی اور لکھا ایسی ہے میری لیڈر

ملیکہ بخاری نے اس پر سخت ردعمل دیا۔انہوں نے لکھا کہ مجھے ایک سال سے غیر قانونی طور پر ’نو فلائی لسٹ‘ میں رکھا گیا تھا، سیکڑوں بےگناہ لوگ جنہوں نے کوئی جرم نہیں کیا وہ اب بھی اس لسٹ میں شامل ہیں اور ان کی آزادانہ نقل و حرکت کو محدود کردیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1769151329773998171
ملیکہ بخاری نے بتایا کہ میری بہن کوما میں ہے اور انہیں برین ہیمرج ہوا ہے، وہ وینٹی لیٹر پر اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں، مریم نواز کی مداخلت پر میں نے باوقار انداز میں جواب دیا انہوں نے درخواست کی کہ برائے مہربانی میری بہن کو آخری بار دیکھنے کے لیے میرے سفر کرنے کے جائز حق کو اپنی سوشل میڈیا مہم کے لیے استعمال کرنا بند کر دیں، میرے درد کو اپنی مہم کے طور پر استعمال کرنا بند کریں۔
https://twitter.com/x/status/1769141784636993666
گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا، عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے,9 مئی واقعے اور گرفتاریاں عمل میں آنے کے بعد ملیکہ بخاری سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑ دی تھی۔