اگر رجیم چینج آپریشن نہ ہوتا

im1h1h11h.jpg

اگر رجیم چینج آپریشن نہ ہوتا تو اس وقت مسلم لیگ ن کی پوزیشن کچھ اور ہوتی، ن لیگ ان دنوں لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، شیخوپورہ اور دوسرے اضلاع میں بڑے بڑے اجتماع کرتی نظر آتی۔ تحریک انصاف کے بڑےبڑے رہنما ، سابق ایم این ایز اور ایم پی ایز کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خبریں میڈیا پر بریکنگ نیوز کے طور پر چل رہی ہوتیں۔

مسلم لیگ ن نے ہر حلقے میں تحریک انصاف کے مقابلے میں مضبوط امیدوار اتارے ہوتے جن کی پوزیشن تحریک انصاف کے رہنماؤں سے بھی اچھی ہوتی ۔ صداقت عباسی، عثمان ڈار، فرخ حبیب اور دیگر رہنماؤں کو اغوا کرکے تحریک انصاف چھڑوانے کی ضرورت نہ پڑتی اور ان کی پوزیشن اتنی کمزور ہوتی کہ انکے دھڑوں کے آدھے لوگ ٹوٹ کر ن لیگ کا حصہ بن جاتے۔

رجیم چینج آپریشن نہ ہوتا تو تحریک انصاف کے رہنماؤں کو گرفتار یا اغوا کرکے ان سے پارٹی چھڑوانے کی ضرورت ہی نہ پڑتی، یہ یا تو تحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگ اور دیگر جماعتوں کا حصہ بن جاتے یا آزاد لڑرہے ہوتے یا انکی حلقے میں پوزیشن ہی ڈانوان ڈول ہوتی۔تحریک انصاف کی حالت شاید الیکشن 2013 والی ہوتی اور 40، 50 سیٹوں تک محدود ہوتی۔

رجیم چینج آپریشن نہ ہوتا تو مسلم لیگ ن اس وقت بجائے شاہدرہ ٹائپ جلسے، ولیمہ نما جلسے کرنے کے اس بات پر غور کررہی ہوتی کہ پنجاب اور وفاق میں اگلی کابینہ میں کون کون وزیر ہوگا، وزیراعظم مریم نواز ہوگی یا شہبازشریف؟ میڈیا پر ہر کوئی یہی کہتا نظر آتا کہ اگلی حکومت ن لیگ کی ہے۔

گیلپ اور دیگر سرویز جن میں تحریک انصاف کی مقبولیت 60 فیصد ہے یہ مقبولیت ن لیگ کی ہوتی، ہر جگہ ن لیگ کا طوطی بول رہا ہوتا، ہر گلی محلے میں لوگ مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کی بات کررہے ہوتے۔

رجیم چینج آپریشن کی وجہ سے ن لیگ لیول پلینگ فیلڈ والی کالک سے بچ جاتی، اسے عمران خان کو نااہل کروانے اور قید کروانے کی ضرورت پیش نہ آتی، تحریک انصاف کے رہنماؤں سے جبری علیحدگیاں کروانے کی ضرورت پیش نہ آتی۔ مہنگائی، بیروزگاری کا سارا ملبہ ن لیگ کی بجائے عمران خان کے سر پر ہوتا۔

ن لیگ کو 90 دنوں میں الیکشن ملتوی کروانے کی ضرورت پیش نہ آتی اور نہ ہی نئی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر الیکشن لیٹ کروانے کی ضرورت پیش آتی۔نہ ہی استحکام پاکستان پارٹی اور پرویز خٹک کی تحریک انصاف کی ضرورت پڑتی۔نہ راجہ ریاض، نورعالم خان جیسی بدنامیاں اپنی جماعت میں شامل کرنیکی ضرورت پیش آتی۔

وہ اگر 2017 کے نوازشریف کے کارنامے بتاکر وعدے کرتی تو لوگ یقین کرلیتے، میٹروبس، لوڈشیڈنگ کا خاتمے، موٹروے جیسے کارنامے بیچ رہی ہوتی اور لوگ خرید رہے ہوتے لیکن افسوس 16 ماہ کی حکومت لینے کا لالچ ن لیگ کو لے ڈوبا اور ساری زندگی کی بدنامی اپنے گلے میں ڈال دی۔

اب ن لیگ عمران خان کو سائفر کیس میں سزا دلوادے،لمبا عرصہ جیل میں رکھوادے، تحریک انصاف کے رہنماؤں کو جتنا مرضی دہشتگرد ، ملک دشمن اور غدار بناکر پیش کرے، تحریک انصاف کے رہنماؤں سے جبری پارٹی چھڑوالے اور پی ٹی آئی کو سیاسی سرگرمیوں سے روک لے، لیول پلینگ فیلڈ کے نام پر تحریک انصاف کو الیکشن سے روک دے، ن لیگ اپنا نقصان کر بیٹھی۔۔

اب مسلم لیگ ن نوازشریف کی نااہلی ختم کروالے، اسٹیبلشمنٹ ، الیکشن کمیشن اور نگرانوں سے ملکر دھاندلی سے حکومت بھی لے لے،ن لیگ ساری زندگی کی جمع پونجی گنوابیٹھی۔

رجیم چینج آپریشن نہ ہوتا تو اس وقت بھی مہنگائی لیکن یہ اتنی زیادہ نہ ہوتی، ڈالر اوپر جاتا لیکن 200 کے آس پاس ہی رہتا، پٹرول مہنگا ہوتا لیکن ٹرپل سنچری عبور نہ کرتا، اسی طرح باقی اشیاء ضرور مہنگی ہوتیں لیکن عوام اتنی تکلیف میں نہ ہوتی جتنی آج ہے، معاشی حالات اتنے برے نہ ہوتے جتنے آج ہیں۔اگلی حکومت بآسانی کنٹرول کرسکتی تھی۔

تاریخ مسلم لیگ ن کو ولن اور بدنام زمانہ بناکر پیش کرے گی، اگر 16 ماہ صبر کیا ہوتا ، رجیم چینج آپریشن کا حصہ نہ بنتی تو آج اقتدار پکے ہوئے پھل کی طرح اسکی گود میں ہوتا لیکن افسوس کہ مسلم لیگ ن جو پھل کھانا چاہتی ہے وہ گلا سڑا اور بدبودار ہے
 
ahameed

Chief Minister (5k+ posts)
امریکی سازش تو عمران خان نے اپنے پیچھے ڈال دی تھی - اپ پھر اسے لے آے ہو جناب
As far as I’m concerned, it’s over, it’s behind me.

وہ بھولنے کے لئے تیار تھا، لیکن امریکہ کو اس پر غصہ ہی اتنا زیادہ تھا اور اب بھی ہے کہ اس نے اپنے ٹاؤٹس کو ڈنڈا دیا ہوا ہے کہ نیازی اقتدار کے قریب بھی نظر نہ آئے اور اس کے ٹاؤٹس پوری کوشش کررہے ہیں اچھی غلامی کی
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)

ٹھیک ہے لیکن وہ کیوں بھولنے کے لئے تیار تھا
اور امریکہ کا اس نے کیا بگاڑا ہے کہ وہ اتنے غصے میں ہے
 
ahameed

Chief Minister (5k+ posts)
ٹھیک ہے لیکن وہ کیوں بھولنے کے لئے تیار تھا
اور امریکہ کا اس نے کیا بگاڑا ہے کہ وہ اتنے غصے میں ہے
کیونکہ امریکہ کے خلاف جو کچھ کرنا تھا وہ سلامتی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کیا جا چکا تھا

امریکی غصے کی وجہ سائفر اور یورپی یونین کے لیٹر میں دی گئی تھی
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
کیونکہ امریکہ کے خلاف جو کچھ کرنا تھا وہ سلامتی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کیا جا چکا تھا

امریکی غصے کی وجہ سائفر اور یورپی یونین کے لیٹر میں دی گئی تھی

اگر سلامتی کمیٹی نے جو کرنا تھا وہ کافی تھا تو سڑکوں پر بوجے نچانے کی ضرورت کیوں محسوس ھوی موصوف کو
اور اگر نچا ھی دیے تو پھر بعد میں بے بے میکسین واٹرز کی منتاں ترلے کیوں کرنے پڑے اسے
 
ahameed

Chief Minister (5k+ posts)
اگر سلامتی کمیٹی نے جو کرنا تھا وہ کافی تھا تو سڑکوں پر بوجے نچانے کی ضرورت کیوں محسوس ھوی موصوف کو
اور اگر نچا ھی دیے تو پھر بعد میں بے بے میکسین واٹرز کی منتاں ترلے کیوں کرنے پڑے اسے

یہ ہوتا ہے حقائق کی بجائے جگتیں

احتجاج اس لئے ہو رہا تھا کہ الیکشن کے ذریعے عوام کی مرضی کے حکمران ہونے چاہیں نہ امریکہ اور اس کے ٹاؤٹس جرنیلوں کی پسند کے
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
یہ ہوتا ہے حقائق کی بجائے جگتیں

احتجاج اس لئے ہو رہا تھا کہ الیکشن کے ذریعے عوام کی مرضی کے حکمران ہونے چاہیں نہ امریکہ اور اس کے ٹاؤٹس جرنیلوں کی پسند کے
و بھائی میرے اللہ کا واسطہ ہے یار --- جناب عمران خان نے ستائیس مارچ ٢٠٢٢ کو سیایفر دیکھا کر بوجے نچاے اور موصوف کے خلاف جمہوری نو کنفیڈنس اپریل ١٠ کو ہوا - اس وقت کون سے انتخابات ہو رہے تھے
تاریخیں دیکھ کر بولا کریں نا حضور
 
ahameed

Chief Minister (5k+ posts)
و بھائی میرے اللہ کا واسطہ ہے یار --- جناب عمران خان نے ستائیس مارچ ٢٠٢٢ کو سیایفر دیکھا کر بوجے نچاے اور موصوف کے خلاف جمہوری نو کنفیڈنس اپریل ١٠ کو ہوا - اس وقت کون سے انتخابات ہو رہے تھے
تاریخیں دیکھ کر بولا کریں نا حضور

بھائی دوبارہ پڑھیں میں نے احتجاج کی بات کی تھی الیکشن کروانے کے لئے کیا گیا، اس سے پہلے تو صرف جلسے ہو رہے تھے عوام کو سائفر میں ہونے والے ظلم کے بارے میں بتانے کے لئے

جب امریکہ اور اس کے ٹاؤٹ جرنیل اور سیاستدان امریکی اور فوجی ڈنڈے کے مزے لے رہے تھے تو نیازی عوام کے پاس جارہا تھا جیسا کہ جمہوریت میں ہونا چاہئے
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
بھائی دوبارہ پڑھیں میں نے احتجاج کی بات کی تھی الیکشن کروانے کے لئے کیا گیا، اس سے پہلے تو صرف جلسے ہو رہے تھے عوام کو سائفر میں ہونے والے ظلم کے بارے میں بتانے کے لئے

جب امریکہ اور اس کے ٹاؤٹ جرنیل اور سیاستدان امریکی اور فوجی ڈنڈے کے مزے لے رہے تھے تو نیازی عوام کے پاس جارہا تھا جیسا کہ جمہوریت میں ہونا چاہئے
جی میں سایفر پر بوجے نچانے کی بات کر رھا تھا
جو عمران خان نے اپنے اقتدار میں ھی نچاے تھے
 
ahameed

Chief Minister (5k+ posts)
جی میں سایفر پر بوجے نچانے کی بات کر رھا تھا
جو عمران خان نے اپنے اقتدار میں ھی نچاے تھے
شریف اور زرداری اس وقت باجوہ اور امریکہ کے بوٹ چاٹ رہے تھے جبکہ نیازی عوام کے پاس جارہا تھا