اگر تحریک انصاف سے "بلا" چھین لیا جائے تو۔۔

balal1h112.jpg


نومئی کے واقعات کے بعد سے تحریک انصاف مسلسل ریاستی جبر کا شکار ہے، تحریک انصاف کے سینکڑوں رہنماؤں سے زبردستی پریس کانفرنسز کرواکر 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرواکر پارٹی چھڑوائی گئی، 15000 سے 25000 کے درمیان پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتارکیا گیا۔۔عمران خان، شاہ محمودسمیت پی ٹی آئی لیڈرشپ کو جیل میں ڈالا گیا

اس پر بھی بات نہ بنی تو استحکام پاکستان پارٹی اور پرویز خٹک کی جماعت بنوائی گئی ، عمران خان کو میڈیا سے بلیک آؤٹ کیا گیااور پھر عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کردارکشی مہم شروع کروائی گئی۔

اب تحریک انصاف سے اسکا انتخابی نشان" بلا" چھیننے کی تیاری ہورہی ہے جس کے لئے الیکشن کمیشن کو استعمال کیا جارہا ہے۔ فرض کریں کہ اگر تحریک انصاف سے "بلا" چھین لیا جائے تو کیا ہوگا؟

اسکا جواب یہی ہے کہ اگر پی ٹی آئی سے بلا چھین لیا جائے تو تحریک انصاف بغیر کسی انتخابی نشان کے الیکشن میں جائے گی اور پی ٹی آئی کے لوگ آزاد الیکشن لڑنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ اگر وہ آزاد الیکشن لڑکر جیتتے ہیں تو خدشہ ہے کہ انہیں کنگز پارٹی میں شامل کروادیا جائے گا۔

لیکن اس بحث کو ایک طرف رکھ کر پی ٹی آئی کے لوگ آزادالیکشن لڑتے ہیں تو تجسسس زیادہ بڑھے گا کیونکہ ہر حلقے میں ہر پی ٹی آئی کے آزادامیدوار کے پاس مختلف انتخابی نشانات ہونگے، کہیں انتخابی نشان مٹکا ہوگا، کہیں جیپ، کہیں چھتری یا میز وغیرہ

حلقے کے ووٹرز بجائے ن لیگ یا کسی اور کی طرف دیکھنے کے یہ تلاش کرتے اور تجسس میں ہونگے کہ پی ٹی آئی کا امیدوار کونسا ہے اور کونسے نشان سے الیکشن لڑے گا۔ یہ بھی خدشہ ہے کہ ایک ہی حلقے سے مختلف امیدوار عمران خان کی تصویر والے پوسٹرز کسیاتھ کھڑے ہوں ۔ایسے میں جس امیدوار کے خلاف ضلعی انتظامیہ کاکریک ڈاؤن ہوگا وہی پی ٹی آئی کا امیدوار تصور ہوگا اور جسے کھلا میدان ملے گا اسکے بارے میں یہ تصور ہوگا کہ اسے لانچ کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف نے اس سے متعلق کوئی حکمت عملی بنائی ہوگی اور یقینی طور پر لسٹ بھی جاری کرے گی کہ فلاں حلقے میں امیدوار تحریک انصاف کا ہے فلاں میں نہیں۔ خیال یہ کیا جارہا ہے کہ اگر انتخابی نشان بلا نہیں ہوگا تو ووٹر کنفیوژ ہوگا مگر ایسا بھی نہیں۔ چند لاکھ کی آبادی والے حلقے کے ووٹرز کیلئے تحریک انصاف کے جینوئن امیدوارکو تلاش کرنا مشکل نہیں ۔

اس طرح سےیہ پلان بھی فیل ہوتا نظر آرہا ہے۔ اس کمپین کا ایک نقصان یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ن لیگ اگنور ہوجائے کیونکہ تجسس انسانی فطرت ہے، حلقے کے تمام کارکن اور ووٹرز چاہے پی ٹی آئی کا ہو یا کسی اور جماعت کا۔۔اسکی زیادہ دلچسپی یہی ہوگی کہ ہمارے حلقے سے تحریک انصاف کا ووٹر کون ہوگا۔بلا حلقوں کا ہاٹ ٹاپک ہوگا۔

بلا چھیننے کا پلان ایک بدنامی سے زیادہ کچھ نہیں کیونکہ الیکشن پر بہت بڑا سوالیہ نشان بن جائے گا۔ ن لیگ اگر ایسے جیتتی بھی ہے تو وہ اسکے لئے کالک اور بدنامی ہوگی اور کچھ ہی عرصہ بعد قومی اور عالمی سطح پر بھی آوازیں اٹھنا شروع ہوجائیں گی کیونکہ جس شخص کی پارٹی کو الیکشن سے باہر کرنےکی کوشش کی جارہی ہے وہ صرف پاکستان کا سابق وزیراعظم نہیں بلکہ عالمی شخصیت بھی ہے جس نے اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھاکر، کرکٹ اور سوشل ورک میں کام کرکے نام کمایا ہے۔

بلے کے بغیرالیکشن کی کریڈیبلٹی پر سوالات اٹھتے رہیں گےاور اسکے دفاع میں کوئی دلیل نہیں ہوگی اور نہ ہی ایسے الیکشن سے کوئی استحکام آئے گا۔۔ تحریک انصاف کے بغیر حالات ویسے اس سے بھی بدتر ہونگے جیسے 10 اپریل کے بعد سے ہونا شروع ہوئے تھے۔

اگربلے کے بغیر الیکشن ہوجاتے ہیں اور الیکشن میں ن لیگ ، پی پی کی جیتی گئی سیٹوں سے زیادہ آزاد امیدوار ہوئے اور وہ بھی سادہ اکثریت میں تو کیا ہوگا؟ اسکا اندازہ کرنا بہت مشکل ہے۔

بلا چھننے کا نقصان تحریک انصاف کو یہ ہوگا کہ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو ملنے کی بجائے ن لیگ اور دیگر جماعتوں میں تقسیم ہوجائیں گی۔۔ تحریک انصاف کا کارکن بھی کسی حد تک مایوس ہوگا، ووٹ بھی کچھ جعلی پی ٹی آئی امیدواروں کو چلاجائے گا مگر یہ کسی کو اندازہ نہیں کہ عمران خان کے ذہن میں کیا چل رہا ہے، جو وہاں بیٹھا صبح شام الیکشن کا پلان بنارہا ہوتاہے۔

الیکشن کمیشن میں 175 جماعتیں رجسٹرڈ ہیں کہیں ان میں تحریک انصاف نے کوئی پراکسی یا متبادل جماعت تو رجسٹرڈ نہیں کرارکھی؟ یہ بھی خدشہ ہے کہ تحریک انصاف اپنے اتحادیوں مجلس وحدت المسلمین، سنی اتحادکونسل، عوامی مسلم لیگ سے اپنے امیدوارکھڑے کردے، یہ بھی خدشہ ہے کہ تحریک انصاف جی ڈی اے جیسا کوئی اتحاد بناکر ہی الیکشن میں نہ آجائے۔

بلا چھننے کے بعد بھی ن لیگ اور اسکے سہولتکاروں کیلئے کوئی اچھی خبر نہیں ہوگی کیونکہ جیل میں بیٹھے شخص کو پہلے سے اندازہ ہوگاکہاسکے ساتھ کیا ہوسکتا ہے۔۔
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
بلے سے ملتے لتے اور بھی نشان ہے یار
١؛ کپڑے کھونے والی تھاپی
٢: اگے سے بند منہ والا جھاڑو
٣: منجی کا پایا
٤: سل وٹے کا گھوٹنا وغیرہ وغیرہ
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
یار ایسی تحریر پڑھنے کے فورا بعد ایک ایک چمچ پپٹو بسمول کا پی لینا چاہیے سب عمرانیوں کو
☹️ 🫢