اِنکے سارےمنصوبے اللہ کےحکم سے خاک میں مل رہے ہیں: عمران خان کا جیل سے بیان

battery low

Minister (2k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1788283048779239637
https://twitter.com/x/status/1788150506390450328
اڈیالہ جیل میں ناحق قید بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا قوم کے نام پیغام:
7 مئی 2024
پاکستان تحریک انصاف وفاق کی سب سے بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے جس کی سیاسی جدوجہد نہایت تابناک ہے اپنی اٹھائیس سالہ سیاسی جدوجہد کے دوران پاکستان تحریک انصاف نے ایک پرامن جماعت کے طور پر ہمیشہ ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور ملک میں عدل و انصاف کے فروغ کو اپنی پہچان بنایا۔

9 مئی کو جس فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے تحریک انصاف کو کچلنے کی کوشش کی گئی وہ سب پہلے سے طے شدہ تھا 9 مئی 2023 کی حقیقت قوم پر پوری طرح واضح ہے اور اگر کوئی سمجھتا ہے کہ طاقت کے اندھے استعمال اور ریاستی وسائل کے بل بوتے پر وہ حقیقت کو جھٹلا سکتا ہے تو یقیناً بڑی غلط فہمی کا
شکار ہے چنانچہ میں ایک مرتبہ پھر دہراتا ہوں کہ

•قوم کو بتایا جائے کہ 9 مئی 2023 کو کس کے حکم پر مجھے اسلام آباد ہائی کورٹ سے نیم فوجی مسلح
دستے کے ذریعے اغواء کیا گیا۔

• کس کے حکم پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی گئی ۔
* کس کے حکم پر میرے پرتشدد اغواء کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے نہتے شہریوں پر گولیاں برسائی گئیں ۔
* کس کے حکم پر مقتولین کے اہل خانہ کو ڈرایا دھمکایا گیا اور اپنے پیاروں کے قتل کے خلاف قانونی کارروائی سے باز رکھنے کے لیے ان پر دباؤ ڈالا گیا ۔
* کس کے حکم پر کور کمانڈر ہاوس اور کینٹ کی سیکورٹی ہٹائی گئی؟

9مئی کے واقعات کو تاریخ کے آئینے میں دیکھتا ہوں تو مجھے 1971 کے واقعات سے واضح مماثلت دکھائی دیتی ہے چوبیس مارچ 1971 کو اس وقت کا حکمران یحییٰ خان سیاسی فریقین سے مزاکرات کے لیے ڈھاکہ میں موجود تھا مگر مزاکرات کی کامیابی میں ہرگز سنجیدہ نہ تھا چنانچہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر یعنی 25 مارچ کو مشرقی پاکستان میں فل سکیل فوجی آپریشن لانچ کر دیا گیا۔اسی طرز پر 9 مئی کو ایک فالس فلیگ آپریشن کے تحت پہلے مجھے ہائی کورٹ سے اغواء کیا گیا اور پھر پورے ملک سے ہمارے ہزاروں کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا یہ سب کچھ پہلے سے طے شدہ تھا ۔

پورے کا پورا ریاستی نظام جھوٹ اور فراڈ پر کھڑا ہے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 14 مئی کو الیکشن کرانے کا حکم دیا تو دھرنے احتجاج اور لانگ مارچز کے ذریعے ان کو دھمکایا گیا جس پر انہوں نے معاملہ جرگے کے سپرد کیا۔ جرگے میں یہ بات واضح طور پر بیان کی گئی کہ نواز شریف تب تک واپس نہیں آئے گا جب تک قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس نہیں بنتا ۔

نگران وزیراعظم کاکڑ نے حکومتی جماعت کے ایک رکن کو فارم 47 کا طعنہ دے کر نہ صرف سارے راز کا پردہ چاک کردیا ہے بلکہ ہمارے موقف کو بھی درست ثابت کیا ہے ۔ اس سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط اور کمشنر راولپنڈی کے اعترافی بیان نے ساری حقیقت قوم کے سامنے کھول کر رکھ دی۔
یہ سب کچھ اس لندن پلان کے تحت جس کے واضح طور پر تین اہداف تھے
نمبر 1 مجھے جیل میں ڈالا جائے
نمبر 2 نواز شریف کے کیسز معاف کیے جائیں

نمبر 3 تحریک انصاف کو کرش کیا جائے۔
اس پلان پر عملدرآمد میں چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر واضح طور پر بطور سہولت کار دن رات مصروف عمل ہیں اسی پلان کے تحت میرے خلاف سینکڑوں جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے جبکہ زرداری ،نواز اور ان کے بچوں کے کیسز کو معاف کر دیا گیا ۔

ملک میں میڈیا پر اس قدر پابندیاں عائد ہیں کہ کوئی آواز نہیں نکلتی تاہم اس کے باوجود گندم کا سکینڈل باہر آ چکا ہے اگر میڈیا پر پابندیاں عائد نہ کی جاتیں تو اب تک نہ جانے کتنے ہی سکینڈلز سامنے آجاتے ہم اپنے کسانوں سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں ریاست پہلے ہی کسانوں کو کچھ نہیں دیتی اب ان سے ان کی محنت کا صلہ بھی چھینا جارہا ہے۔

ان کے سارے منصوبے اللہ کے حکم سے خاک میں مل رہے ہیں اور عوام حقیقت کو اپنی آنکھوں کے سامنے
دیکھ رہی ہے یہی وجہ ہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں عوام نے انہیں بری طرح شکست دی ۔
https://twitter.com/x/status/1788152025902957026 https://twitter.com/x/status/1788150892782383286
https://twitter.com/x/status/1788203047669108814
 
Last edited by a moderator:

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
یار دوستوں کو تو یہ علم ہی ہے کہ 9 مئی کا واقعہ ایک "ڈرامہ" تھااور اسے کمپنی نے خود سٹیج کیا، اسی لئے تو کمپنی نے اسے سقوطِ ڈھاکہ، اور اے پی ایس سانحے سے ذیادہ کا درجہ دیا مطلب 1971 میں 90،000 سے ذیادہ پتلونیں اُتار پھینکنے سے ذیادہ ناک کاٹنے والا واقعہ ، اور اے پی ایس میں سینکڑوں بچّوں کا گاجر، مولی کی طرح کاٹ پھینکنے سے ذیادہ اندوہناک واقعہ ،،،کیونکہ اس واقعے کو جواز بنا کر ایک سیاسی جماعت کو بدنام کرکے ختم کرنا مقصود تھا،،، ایک گھناؤنی سازش کے تحت عمران خان کی اشتعال انگیز طریقے سے گرفتاری لائی گئی، مشتعل ہجوم کو پھوجی تنصیبات پر حملے کرنے کے لئے اُکسایا گیا، اور کھلا چھوڑ کر اس کو نقصان پہنچانے، اور حملہ کرنے کے لئے ھانکا گیا،،، پاکستانی عوام، اور باقی دنیا اس سارے ڈرامے کا یقین بھی کر لیتے اگر 9 مئی سے قبل کے واقعات رونما نہ ہوتے جیسے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے، ارشد شریف، ظلِّ شاہ، اور دوسرے درجنوں کارکنوں کی ہلاکت، زمان پارک پر پے در پے چڑھائی نہ ہوئی ہوتی
لیکن میرا اپنے یا ددوستوں سے ایک سوال کہ

۔9 مئی ڈرامے میں " پائڈ پائپر" کا کردار کس نے ادا کیا ؟؟؟
کمپنی نے یا بھڑوا لیگ نے ؟؟؟
میرا اپنا ذاتی خیال ہے کہ اپریل 2022 سے لیکر ابتک سب کچھ کمپنی نے پلان کیا ہے، اور بھڑوا لیگ اور اُسکی کی پنجاب پولیس جیسی غنڈہ فورس کو کمّیوں کی طرح استعمال کیا گیا
Therefore Pied Piper of 9th May is Criminal Pakistani Army, to safeguard their 76 years of under cover rule in Pakistan
 

Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
🤔

PTV hamla,
Bijli ke bill jalana,
Civil disobedience movement,
Red zone pe charhai,
th
rowing petrol bombs at law enforcement officers,

and the latest peaceful stunt..

9 May havoc across the country.

There are reports that cloned body doubles were used like Hasaan Niazi and many other pti faces

All those of pti seen in 9th May videos were actually body doubles
 

Mocha7

Minister (2k+ posts)
There are reports that cloned body doubles were used like Hasaan Niazi and many other pti faces

All those of pti seen in 9th May videos were actually body doubles
I thank God that the violent cult that caused burning of billions worth of infrastructure from Karachi to Dir has been crushed. But the extent of space and power military establishment gained while suppressing it's very own Naizi project is depressing to witness.
 

Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
I thank God that the violent cult that caused burning of billions worth of infrastructure from Karachi to Dir has been crushed. But the extent of space and power military establishment gained while suppressing it's very own Naizi project is depressing to witness.

True that, the Biggest Fallout of Bajwa IK friendship and 9th May failed revolution has made these Boots more stronger than ever

Khan should start getting along with civilians if Boots are to be restricted
 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
🤔

PTV hamla,
Bijli ke bill jalana,
Civil disobedience movement,
Red zone pe charhai,
th
rowing petrol bombs at law enforcement officers,

and the latest peaceful stunt..

9 May havoc across the country.
ہتھیار پھینکنے، اور دال بہانے میں عالمی ریکارڈ یا فتہ پھوجیوں کے آج کے ساتھیوں کے کل کے طعنے ۔ ۔ ۔ ۔
 

Mocha7

Minister (2k+ posts)
True that, the Biggest Fallout of Bajwa IK friendship and 9th May failed revolution has made these Boots more stronger than ever
These dumbfucks always keep gaining more power by crushing their own projects.
Khan won't sit with other political parties. Other political parties now aren't too strong either. Establishment will keep gaining more space in future.
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
🤔

PTV hamla,
Bijli ke bill jalana,
Civil disobedience movement,
Red zone pe charhai,
th
rowing petrol bombs at law enforcement officers,

and the latest peaceful stunt..

9 May havoc across the country.
Declared Martial Law in Pakistan since 1958
Lost East Pakistan in 1971
Lost Siachin in 1984
Lost Kargil in 1999
🥾 👅
 

Mocha7

Minister (2k+ posts)
Declared Martial Law in Pakistan since 1958
Lost East Pakistan in 1971
Lost Siachin in 1984
Lost Kargil in 1999
🥾 👅
Bitch give credit where due, at least they won 2018 world cup.

Faiz-Hameed-Imran-Khan-Bajwa.jpeg