الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی

ab1i1h211.jpg

الیکشن کااعلان ہوتے ہی تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی۔۔پولیس کے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

الیکشن کااعلان ہوتے ہی تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی ہے۔ گزشتہ روز عثمان ڈار کی والدہ کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا اور عثمان ڈار کی والدہ کے کپڑے پھاڑدئیے، عثمان ڈار کی والدہ نے خواجہ آصف کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ روز ہی میاں عباد فاروق کے گھر بھی پولیس پہنچی، میاں عباد فاروق کی اہلیہ اور بھائی نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کااعلان کیا تھا۔

صرف یہی نہیں گزشتہ روز ہی لودھراں سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے میاں شفیق آرائیں نے بھی الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا اور گجرات سے افتخارگوندل نے بھی الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا۔
https://twitter.com/x/status/1737163848010833940
پی ٹی ائی کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی، آدھی رات کو ضلعی صدر قصور مہر سلیم کے گھر پر پولیس کا دھاوا۔۔ پولیس اور انتظامیہ کو مہر سلیم کی جانب سے الکشن لڑنے کا خدشہ ہے
https://twitter.com/x/status/1737203645630890362
بہاولپور سے سابقہ صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری کے گھر ہاشمی گارڈن پر پولیس کا چھاپہ۔۔ سمیع اللہ چوہدری نے تحریک انصاف نہ چھوڑنے کااعلان کیا تھا جس کی پاداش میں انکے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کیا
https://twitter.com/x/status/1737191877626245312
ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تحریک انصاف کے مضبوط امیدوار اسامہ حمزہ کو بھی پولیس نے رات کے اندھیرے میں اٹھالیا۔۔ اسامہ حمزہ نے تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1737267208927981989
تحریک انصاف آفیشل کے مطابق صبح کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا پہلا دن ہے اور پنجاب میں اٹک سے لے کر رحیم یار خان تک تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ممکنہ امیدواران کے گھروں پر آدھی رات کو چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یہ سب ایک غیرمقبول ٹولے کو ملک پر مسلط کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے اور ضلعی و نگران انتظامیہ اس پلان کا حصہ ہے۔

پی ٹی آئی آفیشل کا مزید کہنا تھا کہ پورا ملک اس وقت چیف جسٹس کی طرف دیکھ رہا ہے کہ وہ کب "اغوا برائے بیان" پر اعتزاز احسن کی پٹیشن سنیں گے اور اس پری پول رگنگ کا نوٹس لیں گے؟
https://twitter.com/x/status/1737270002774843694
فیصل آباد سے پی ٹی ائی امیدوار ملک عمر فاروق کے گھر پولیس کا چھاپہ۔۔ میاں عمرفاروق نے این اے 99 اور پی پی 107 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا اور کاغذات نامزدگی حاصل کئے تھے۔

اس پر میاں عمر فاروق کا کہنا تھا کہ وہی ہوگا جو منظور خدا ہوگا اور جو اللہ نے لکھ دیا ہے اس کو کوئی ختم نہیں کر سکتا ہوں نہ کو ئی اور جناب وزیراعلی پنجاب ائی جی پنجاب صاحب اج میں نے حلقہ این اے 99 اور پی پی 107کے لیے نومینیشن پیپر حاصل کیے اور اج ہی پولیس نے چھاپوں کا اغاز کر دیا کیا میں پاکستانی نہیں ہوں کیا میرا حق نہیں ہے کوئی بات نہیں میں ہر ظلم سہوں گا لیکن انشاءاللہ الیکشن ضرور لڑوں گا

انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب کا شکریہ مجھے ہر دن مظبوط بنا رہے ہیں مسلم لیگ نون والے میدان میں مقابلہ کریں اگر ایسے ہی ڈرا کر جیتنا چاہتے ہیں تو دیکھتے ہیں آپ اور کتنا ظلم کرتے ہیں تھوڑے دن بعد عوامی عدالت میں حاضری دیتا ہو ں میں سہوں گا آپ ظلم کریے گا دیکھیں کون جیتتا ہے آپ کا ظلم یا میرا صبر شکریہ امید کرتا ہوں سچ بولنے پر غصہ نہ کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1737206287237029934
الیکشن کی تاریخ کے اعلان کیساتھ ہی گجرات سے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم این اے سید فیض الحسن شاہ اور ایم پی اے چوہدری ارشدنے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔دونوں رہنماؤں کو کچھ دن پہلے گھروں سے اٹھایا گیا تھا۔ان دونوں کے جانے کے بعد قمرزمان کائرہ اور ن لیگی امیدوار کا راستہ صاف ہوگیا ہے
https://twitter.com/x/status/1737286649095057431
اسی طرح پولیس نے سوات سے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے فضل مولا کو بھی گرفتار کرلیا جن کے بارے میں خیال کیا جارہا تھا کہ وہ محمود خان کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گے۔