آسٹریلیا سے پرتھ ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کیلئے بری خبر

11paisthh;oinysscuthjgay.png

پہلے ٹیسٹ میں شکست اور 2 پوائنٹس کی کٹوتی کے بعد قومی ٹیم اب دوسرے نمبر پر آگئی

پرتھ کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دے دی جبکہ پاکستان کو آسٹریلیا سے شکست کے ساتھ ساتھ 2 قیمتی پوائنٹس سے بھی محروم ہونا پڑا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی کرکٹ ٹیم پر آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور روٹ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کرتے ہوئے ورلڈٹیسٹ چمپئن شپ سے 2 پوائنٹس بھی کاٹ لیے۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے کے درمیان پرتھ کرکٹ گرائونڈ پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا جہاں میزبان ٹیم نے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن دوسرے سیشن میں دوسری اننگز 233 رنز 5 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ قومی کرکٹ ٹیم جواب میں 89 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور آسٹریلیا یکطرفہ مقابلے کے بعد 360 رنز سے فتح یاب ہوا۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران آئی سی سی نے سلو اوورریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا لیکن قومی ٹیم کو اصل دھچکا تب لگا جب ورلڈٹیسٹ چمپئن شپ کے 2 پوائنٹس بھی کاٹ لیے گئے۔ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں پہلے ٹیسٹ میں شکست اور 2 پوائنٹس کی کٹوتی کے بعد قومی ٹیم اب دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فیصد پوائنٹس میں بھی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ٹیم کے پوائنٹس 66.67 فیصد سے 61.11 ہو گئے ہیں۔ سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق تمام کھلاڑیوں پر فی اوور کے حساب سے میچ فیس کا 5فیصد جرمانہ عائد ہوتا ہے۔

کسی بھی ٹیم پر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کی پلئینگ کنڈینشنز کے آرٹیکل 2.11.16 کے تحت جتنے اوورز کے حساب سے جرمانہ عائد ہوتا ہے اس پر 1اوور کے حساب سے 1 پوائنٹس کاٹا جاتا ہے۔ پاکستان ٹیم ٹیسٹ میچ میں 2 اوورز پیچھے تھی اس لیے ورلڈٹیسٹ چمپئن شپ پوائنٹس میں سے پاکستان کے 2 پوائنٹس کاٹ لیے گئے۔

قومی کرکٹ ٹیم پر یہ چارجز فیلڈامپائر رچرڈالنگ ورتھ، جوائل ولسن، تھرڈ امپائر مائیکل گف اور ڈونوون کوچ کی طرف سے لگائے گئے جنہیں کپتان شان مسعود نے تسلیم کر لیا جس کے بعد میچ ریفری جواگل سری ناتھ کی طرف سے ٹیم پر یہ پابندی عائد کی گئی۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے میلبرن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
 

Khi

MPA (400+ posts)
Tbh realistically we all know that this team isn’t really worthy of 2nd position either.

Due to their poor performance against any half decent teams, people have started to lose interest in the game.