جاوید لطیف کا شیخوپورہ کی نشستیں بکنے کا دعویٰ حقیقت کے برعکس: رانا تنویر

cro1h11h.jpg


وفاقی وزیر صنعت وپیداوار وسینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا تنویر حسین نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے ہی پارٹی کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف کے دعوے کی تردید کر دی۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات بالکل فیئر ہوئے تھے۔ شیخوپورہ میں 100 فیصد انتخابات شفاف ہوئے تھے نہ ہی ایسی کوئی بات سامنے آئی۔

پروگرام کے میزبان حامد میر نے پوچھا تھا کہ میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخوپورہ کی 5 نشستیں 90 کروڑ روپے میں بک گئیں جبکہ رانا ثناء اللہ نے ان کی دعوے کی تردید کر دی ہے۔

رانا تنویر حسین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 8 فروری 2024ء کو شیخوپورہ میں 100 فیصد شفاف انتخابات ہوئے، اس میں ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی۔
https://twitter.com/x/status/1782805044586225876
انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کے جو لوگ میرے مقابلے میں تھے وہ بھی مانتے ہیں کہ انہیں شکست ہوئی اور کسی بھی ری کائونٹنگ کی بھی درخواست نہیں کی۔ ہمارے حلقے میں تحریک انصاف کے لوگوں کی طرف سے اپنی شکست کو تسلیم کیا گیا اور کسی بھی حلقے میں بیلٹ باکسز کھولنے کی درخواست نہیں دی گئی۔

حامد میر نے پوچھا کہ کیا یہ تاثر درست ہے کہ میاں جاوید لطیف کو نوازشریف سپورٹ کرتے ہیں اور وہ ہر بات ان کی طرف سے کرتے ہیں؟ جس پر جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ میاں نوازشریف ہمارے قائد ہیں، ہم ان کے پیروکار ہیں، وہ سب کی عزت کرتے ہیں، میرے خیال میں تو ایسا کچھ نہیں ہے۔
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
PMLN divided into 2 parts, Nawas sharif group and Shahbaz sharif group, There are lot of people in Shahbaz sharif group actually from Nawaz sharif group but due to MNA/Minister ship they are in Shahbaz group. Shahbaz sharif actually destroy the Nawaz poltics. He make him zero