اوسلوپرائڈ پریڈ حملہ: پاکستان نے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو ناروے کے حوالے کردیا

8pakistannanorwayysjhs.png

پاکستان نے اوسلو میں پرائڈ پریڈ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو ناروے کے حوالے کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناروے حکام کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردی ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اوسلو میں پرائڈ فیسٹیول کے موقع پر فائرنگ کے ماسٹر مائنڈ ہونے کے شبے میں پاکستان نے ایک شدت پسند کو ناروے کے حوالے کردیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 46 سالہ عرفان بھٹی ناروے میں مقیم تھے جن پر شبہ ہے کہ انہوں نے اوسلو پرائڈ پریڈ حملے کی منصوبہ بندی کی، تاہم وہ حملے سے قبل ہی ناروے سے پاکستان چلے گئے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1786757679157035094
پاکستان اور ناروے حکام کے درمیان ملزمان کی حوالگی کا کوئی باضابطہ معاہدہ نہیں ہوا ہے مگر اس معاملے میں پاکستان نےا وسلو کی ملزم کی حوالگی سے متعلق کی گئی درخواست قبول کی ، ناروے کے وزیر قانون ایملی اینگر مہل نے صحافیوں کو بتایا کہ عرفان بھٹی کو ناروے پولیس کی نگرانی میں طیارے میں سوار کروادیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1786319812559335523
ناروے کی پولیس کا کہنا ہے کہ عرفان بھٹی نے اس واقعہ میں ملوث ہونے سے متعلق الزامات کی تردید کی اور اپنی ناروے منتقلی کی بھی مخالفت کی، ناروے پولیس کےمطابق بھٹی کو اوسلو پہنچنے پر حراست میں لیا جائے گا، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی کا ساتھ دیا، جرم ثابت ہوگیا تو انہیں 30 سال تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب عرفان بھٹی کے وکیل جان کرسچن ایلڈن نے اپنے موکل کی ناروے منتقلی کے اقدام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عرفان بھٹی کے کیس پر فیصلہ ہونے سے پہلے ہی انہیں ناروے کے حوالے کردیا گیا ہے، یہ قانون اور بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہے۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
If this guy is involved then it is the right decision to extradite him to Norway.If he doesn’t want to coexist then he should stay in Pakistan.Why do these nutcases go to the west in the first place?.