"کھلاڑیوں کی ٹریننگ دوبارہ کروائیں،جہاں سے پہلے کروائی وہاں سے نہ کراوائیں"

15mohsinnnaqviataraining.png

کرکٹ تماشائی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے کھلاڑیوں کی ٹریننگ دوبارہ کروانے کی فرمائش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت ڈبلن میں موجود ہے جہاں قومی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیل رہی ہے، سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے 26 مارچ سے 7 اپریل تک کاکول ملٹری اکیڈمی میں لگائے گئے خصوصی کیمپ میں فٹنس ٹریننگ حاصل کی تھی۔

ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو بری شکست سامنا کرنا پڑا جس کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے ڈبلن پہنچ گئے، جہاں گراؤنڈ میں چیئرمین پی سی بی سے میچ دیکھنےکیلئے آنے والے تماشائی نے انوکھی فرمائش کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1789921985306268086
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹ تماشائی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی ٹریننگ ٹھیک نہیں ہوئی ، ان کی ٹریننگ دوبارہ کروائیں اور وہاں سے مت کروایئے گا، اب ان کی ٹریننگ پاکستان کرکٹ بورڈ سے ہی کروائی جائے۔

چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ تماشائی کی فرمائش سن کر مسکراتے ہوئے رضامندی میں سر ہلادیا۔

خیال رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں شکست سے دوچار قومی ٹیم دوسرے میچ میں آئرلینڈ کو پچھاڑنے میں کامیاب ہوگئی تھی جس کے بعد سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 14 مئی کو ڈبلن میں ہی کھیلا جائے گا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ملک میں آگ لگی ہوئی ہے اور یہ وزیر داخلہ کے قلمدان پر قابض ہوتے ہوئے بھی بیرونی ممالک میں گلچھرے اڑاتا پھر رہا ہے . ان لوگوں کی طرف سے ملک جائے بھاڑ میں بس قومی خزانے پر انکی عیاشیاں چلتی رہیں
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)

ملک میں آگ لگی ہوئی ہے اور یہ وزیر داخلہ کے قلمدان پر قابض ہوتے ہوئے بھی بیرونی ممالک میں گلچھرے اڑاتا پھر رہا ہے . ان لوگوں کی طرف سے ملک جائے بھاڑ میں بس قومی خزانے پر انکی عیاشیاں چلتی رہیں
Karta dharta undhay ho chukay hain, muneera mistry apnay mazay loot raha hay aisay main.
 

Nebula

Minister (2k+ posts)
Whatever money we make on this series more then that this kala bandir will burn in Ayashi. Haramkhoor.