پسندیدہ سپلائر سے کوئلہ خرید کر کیسے خزانے کو 48 ارب کا نقصان پہنچایا گیا؟



sahiwal1h1i11.jpg


سینئر صحافی وتجزیہ کار وسعت اللہ خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ساہیوال کول پاور پلانٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پلانٹ ماہانہ بنیادوں پر1320 میگاواٹ بجلی بنانے کے لیے 2 سے 3 لاکھ ٹن کوئلہ استعمال کرتا ہے ۔

نگران حکومت کے وزیر توانائی محمد علی نے اپنی سبکدوشی سے کچھ عرصہ قبل ساہیوال کول پاور پلانٹ کے لیے کوئلے کی خریداری میں گھپلوں کی تحقیقات کے لیے ایک خط لکھا تھا جس کے مطابق 2 مخصوص کوئلہ سپلائرز سے دگنی قیمت پر کوئلہ خریدا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ: ان کوئلہ سپلائرز سے سال بھر کے لیے کنٹریکٹ کیا گیا جس میں کوئلہ کی قیمت مارکیٹ ریٹ سے 50 فیصد زیادہ رکھی گئی تھی، دیگر سپلائرز نے شور مچایا کہ ہم اس سے سستا کوئلہ فراہم کر سکتے ہیں۔ ریگولیٹر نے دبائو بڑھنے کے بعد سپاٹ بڈنگ کی بھی اجازت دے دی جس کا مطلب ہے کہ موقع پر جو بھی سپلائر کم ریٹ دے گا اس سے کوئلہ خرید لیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1790954680106746194
سپاٹ بڈنگ کے بعد کوئلہ کی قیمت میں کمی ہو گئی جس کا فائدہ صارف کو پہنچنے لگا، یہ کوئلہ گزشتہ برس جولائی سے دسمبر تک 40 فیصد کم قیمت پر ملا جس کی وجہ سے ساہیوال کول پاور پلانٹ سے بننے والی بجلی کی قیمت 28 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 18 روپے 30 پیسے کی ہو گئی۔ بجلی صارفین کو اس سے 35 فیصد کے قریب ریلیف ملا جس کے بعد سپاٹ بڈنگ والے سپلائرز کو مختلف حیلے بہانوں سے تنگ کیا جانے لگا۔

سپلائرز کو کہا گیا کہ ابھی ضرورت نہیں ہے، آپ کی شپمنٹ لیٹ ہو رہی ہے وغیرہ وغیرہ بہانے کر کے ایسا ماحول بنایا گیا کہ یہ لوگ یہاں سے چلے جائیں جس کے بعد پھر سے انہی فیورٹ کمپنیوں کو پھر سے سالانہ کنٹریکٹ دے دیا گیا۔ سپلائرز نے پاور پلانٹ کی چینی انتظامیہ کو شکایت کی جس نے کہا کہ پاور ڈویژن کے سیکرٹری ہمیں بتاتے ہیں کہ فلاں سے اس ریٹ پر خرید لو ہم وہاں سے خرید لیتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1770321582986047908
انہوں نے بتایا کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ 2 ٹن ماہانہ بھی استعمال کرتے تو جس قیمت پر فیورٹ سپلائر سے کوئلہ خریدا گیا اس سے قومی خزانے کو 4 ارب روپے ماہانہ کا ٹیکہ لگا جو سال میں 48 ارب روپے بنتے ہیں جو زائد ادا کیے گئے۔ وزیرتوانائی نے اس گھپلے کی تحقیقات کا جاتے جاتے حکم دیا تھا، 14 دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا جس کے بعد وہ نکل گئے، وزیر گیا، بات گئی!
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
اس کا کھرا ہوسکتا ہے عاصم منیر یا کسی اور جرنیل اور فرنٹ مین محسن نقوی تک ہی جائے گا اس لئے کہ پہلی بار جرنیل کھل کر سامنے آکر لوٹ مار کررہے ہیں ہر چوری فراڈ کمیشن کِک بیک میں بڑے بڑے جرُنیل ہمیشہ حصے دار رہے لیکن اس بار کھل کر ننگے ہوکر ہر چور فراڈیا لٹیرا سامنے آچکا ہے اور اب تو چیف جسٹس بھی انکا اپنا حصہ دار اور بینیفشری ہے
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
اس کا کھرا ہوسکتا ہے عاصم منیر یا کسی اور جرنیل اور فرنٹ مین محسن نقوی تک ہی جائے گا اس لئے کہ پہلی بار جرنیل کھل کر سامنے آکر لوٹ مار کررہے ہیں ہر چوری فراڈ کمیشن کِک بیک میں بڑے بڑے جرُنیل ہمیشہ حصے دار رہے لیکن اس بار کھل کر ننگے ہوکر ہر چور فراڈیا لٹیرا سامنے آچکا ہے اور اب تو چیف جسٹس بھی انکا اپنا حصہ دار اور بینیفشری ہے
That is why muneera mistry is sleeping on all issues, minting illegal money.