عمران خان بھی شاید کے پی کابینہ کے ناموں سے واقف نہیں تھے، مشتاق غنی

1mushharrgghahacabnet.png

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مشتاق غنی نے صوبے میں حکومت سازی پر سوال اٹھادیا,انہوں نے کہا عمران خان خیبرپختونخوا کی کابینہ کے بیشتر اراکین کے ناموں تک سے واقف نہیں تو پھر انہوں نے کابینہ کے لیے نام کیسے دے دیے۔

وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں مشتاق غنی نے حکومت سازی سے قبل ہی عمران خان نے انہیں بطور خیبر پختونخوا کے اسپیکر نامزد کیا تھا لیکن بعد میں ان کا نام غائب ہوگیا,مشتاق غنی نے کہا کہ انہیں نہیں پتا کہ کس نے اور کب ان کا نام ڈراپ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’کابینہ میں شامل نہ کیے جانے پر مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا میں خان کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا۔


مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک انصاف نے تحریک چلانے پر کام شروع کر دیا ہے اور ایک ایکشن کمیٹی بنی ہے جس کے وہ بھی رکن ہیں، عدالتوں سے انصاف کی امید نہیں ہے اس لیے عمران خان کی رہائی کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں, رہائی کی تحریک میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان خود نہیں چاہتے کہ 9 مئی جیسے واقعات دوبارہ ہوں۔

مشتاق غنی نے بتایا کہ 9 مئی کے بعد انہوں نے عمران خان کی ہدایت پر روپوشی اختیار کی اور مختلف شہروں میں رہے، زیادہ تر وقت فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں روپوشی اختیار کی جبکہ بعد میں وہ ملک سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔