صحافی پر حملہ کرنے والوں کے خاکے اخبارات میں شائع کیے جائیں، سپریم کورٹ

20sckhhdhkhkhkshddgd.png

سپریم کورٹ آف پاکستان نے صحافیوں پر حملے کرنے والے ملزمان کے خاکے اخبارات میں شائع کروانے کا حکم دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں صحافیوں پر حملے اور ہراسانی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر چکوال سے تعلق رکھنے والے درخواست گزار کمرہ عدالت میں درخواست دائر کرنے سے ہی مکر گئے،درخواس گزاروں نے موقف اپنایا کہ ہم نے درخواست دائر نہیں کی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ پھر کسی نے آپ کے نام اور پتے کیسے استعمال کیے؟ آپ کی اجازت کے بغیر درخواست دائر کرنےوالوں کے لاف مقدمہ درج کروائیں؟
درخواست گزار ایم آصف نے کہا کہ اگر آپ کی سرپرستی ہوگی تو ہم ایف آئی آر کٹوادیتے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ ہم سرپرستی کیوں کریں؟

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ غلطیاں تو صرف سپریم کورٹ کے جج ہی کرتے ہیں، ہم کچھ نہیں کرتے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ بس پتھر پھینکتے جاؤ، ٹی وی پر ہمیں درس دیاجاتا ہے کہ عدالتوں کو کیسے چلنا چاہیے، پہلے ہم پر بمباری کرتے ہیں اور پھر ہمارے سامنے پیش ہوکر کہتے ہیں کہ کیس ہی نہیں چالنا، ملک کو تباہ کرنے میں ہر کوئی اپنا حصہ ڈال رہا ہے، آپ لو گ سچ بولنے سے کیوں ڈرتے ہو؟ یہاں غلط خبرپر کوئی معافی تک نہیں مانگتا؟

دوران سماعت عدالت نے صحافیوں پر حملے کی تفتیش کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ اسلام آباد پولیس 30 دن کے اندر تفتیش مکمل کرے، عدالت نے ساتھ ہی اسد طور پر حملے کے ملزمان کے خاکے اخبارات میں شائع کرنے کا حکم دیا اور ہدایات دیں کہ ملزمان کی گرفتار ی کی معاونت پر انعامی رقم بھی مقرر کی جائے۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
To sab se phele in phen yuk Easy Paisay ka naam shaya karo, Asad Toor was abducted on his orders.