سائفر کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی،حکومتی وکیل مشکل میں

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
اسلام آباد ہائیکورٹ، سائفر کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی،ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عمران خان کی 27 مارچ کے جلسے میں تقریر پڑھ کر سنائی تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے، میں ایک کاغذ اٹھاؤں اور کہوں کہ یہ ایک ایف آئی آر ہے تو آپ مان لیں گے؟

جسٹس حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے، ایک سیاست دان ایک ریلی میں بات کر رہا ہے، اس پر کیسے یقین کر لیں؟ سیاست دان کا ریلی میں بیان سپورٹ حاصل کرنے کیلئے ہوتا ہے، سیاست دان ریلی میں جیب سے نکال کر ایک چیز دکھا رہا ہے تو ہم اسے سائفر کیسے مان لیں؟

اہم ، سائفر کیس ، اعظم خان کے لاپتہ ہونے پر درج مقدمہ سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل آفس کو حکم دیا ہے کہ " اس کیس سے کوئی ڈسچارج ہوا یا چالان پیش ہوا ہے یا کیا ہوا مکمل رپورٹ دیں ، جو رپورٹ بھی دیں اس پر ایڈوکیٹ جنرل کے دستخط ہونے چاہییں " چیف جسٹس عامر فاروق

سائفر لہرانے پر اہم ترین مکالمہ!
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عمران خان کی 27 مارچ کے جلسے میں تقریر پڑھ کر سنائی اور کہا کہ عمران خان نے اپنی جیب سے ایک کاغذ نکال کر کہا کہ میرے پاس جو دستاویز ہے وہ سائفر ہے، ایف آئی اے پراسیکیوٹر
میں ایک کاغذ اٹھاؤں اور کہوں کہ یہ ایک ایف آئی آر ہے تو آپ مان لینا چاہیے؟ چیف جسٹس عامر فاروق

میرے پاس مائی لارڈ کی بات کو جھٹلانے کا بھی کوئی حق نہیں، ایف آئی اے پراسیکیوٹر

ہم کرمنل لاء کے تحت سماعت کر رہے ہیں اور بہت سختی سے دیکھنا ہے، جسٹس حسن اورنگزیب

سائفر کیس کی سماعت میں ایم مکالمہ۔۔!!!

"شاہ صاحب یہ بتائیں کہ دستاویز وزیراعظم تک پہنچنے کی کوئی شہادت ہے"۔۔؟؟؟
چیف جسٹس عامر فاروق

"نہیں۔۔ اعظم خان کا بیان ہے۔۔ اُسکی کوئی شہادت نہیں ہوتی"۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر حامد علی شاہ

یعنی صرف ایک جھوٹی گواہی کی بنیاد پر پاکستان کے وزیر اعظم کو کئی سال قید کی سزا سنا دی گئی۔۔!!!
 

Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
IK and SMQ have bogus and frivolous cases on them. If our judiciary is strong and not compromised, these cases would not have stood for a minute in any court of law.