اعظم خان سمیت 8 نام ای سی ایل سے خارج، عمران اور بشریٰ کا نام برقرار

battery low

Minister (2k+ posts)
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی سفارش پر 190 ملین پاؤنڈکرپشن کیس سے منسلک 8 افراد کے نام ای سی ایل سےنکالنےکی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیب کی سفارش پر نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی منظوری دی جس کے بعد 190ملین پاؤنڈ کیس سے منسلک 8 افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جن افراد کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے ان میں سابق سیکرٹری ٹو وزیراعظم اعظم خان، راجہ منظورکیانی اور عارف رحیم شامل ہیں۔

ان کے علاوہ نوید اکبر، سکندر حیات ، نثار محمد، غلام حیدر اورعارف نذیر بٹ کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ان افراد کےنام 190ملین پاؤنڈکیس سے منسلک ہونے پر ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے۔


ذرائع نے بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے نام ای سی ایل میں شامل رہیں گے جب کہ فرح گوگی اورذلفی بخاری کے نام بھی ای سی ایل میں رہیں گے۔

Source
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Oh daali rakho ECL mein, apnay ranjhay raazi rakho, Khan ganjay ki tarah beghairat baghorda thordi hai jo jhooti clutch plate ka bahana bana ker bhaag jaye. Woh to jail mein bhi raazi hai mulk chord ker jana to bohat door ki baat hai
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
Khotay damage walow, IK aur Bushra bibi nay khain nehain jana. ECL main dalo ya jo mariz kar lo NRO nehain milna.