آزاد کشمیر کی صورتحال کشیدہ، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل

9azadkashimrmahajllls.png

آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر پہیہ جام ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہوگئی ہے، صورتحال کشیدہ ہونے پر صوبے میں رینجرز تعینات کردی گئی ہےجبکہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل ہے۔

خبررساں ادارے ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر پہیہ جام ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے، اس موقع پر مختلف شہروں سے ریلیاں مظفر آباد کی طرف مارچ بھی کررہی ہیں،ہڑتال کے دوران کاروباری مراکز، دوکانیں بند ہیں، جبکہ انٹرنیٹ و موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔


رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کوہالہ پاک، پونچھ اور دیگراضلاع میں فوج اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مرکزی قیادت نے ہڑتال کے دوران پرتشدد واقعات سے لاتعلقی کی اظہار بھی کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1789615913227931721
وزیراعظم آزاد کشمیر نے صوبے میں بجلی اور آٹے کی قیمتوں میں ریلیف دینے کا عندیہ بھی دیدیا ہےاور عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد کو مذکرات کی دعوت بھی دیدی ہے ۔ دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
..Topi walon k paas bas ek hi Option hai... Bandooq ki taqat.
Lakin...
Wo dinn door nahi jab Bandooq ki taqat Bund ki taqat mein badal ja,ay gi
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
وزیراعظم آزاد کشمیر نے صوبے میں بجلی اور آٹے کی قیمتوں میں ریلیف دینے کا عندیہ بھی دیدیا ہ
Jub aisi situation ban jay to ye politician apni behan ka rishta bhi deny pe tiyaar ho jatey hain, boht juld ye situation poorey Pakistan mein honey Wali hay