آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چیئرمین پی سی بی

3pakvsirpssvsvsb.png

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈبلن میں قومی کھلاڑیوں سے دو گھنٹے ملاقات کی جس میں ٹیم کی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی جب کہ اس دوران محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور ساتھ ہی کھلاڑیوں کو محنت، جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ کھیلنے کی تلقین کی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہےکہ آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا,چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈبلن میں قومی کھلاڑیوں سے دو گھنٹے ملاقات کی جس میں ٹیم کی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی جب کہ اس دوران محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور ساتھ ہی کھلاڑیوں کو محنت، جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ کھیلنے کی تلقین کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ یکسر مختلف اور جارحانہ اپروچ کی حامل ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے جدید و نئے انداز کے مطابق کھیل کر ہی جیت ممکن ہو گی، کمرے میں بیٹھ کرحکمت عملی بنائی جا سکتی ہے لیکن اصل امتحان میدان میں ہوتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ بلاشبہ تمام کھلاڑی باصلاحیت پروفیشنل اور بہترین ہیں، بولنگ اٹیک شاندار ہے ،فیلڈنگ پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، پاکستانی قوم کرکٹ سے محبت کرتی ہے اور قوم کو اپنے کھلاڑیوں سے امیدیں ہیں,چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد اصل امتحان ورلڈکپ ہے۔

آئرلینڈ نے 3 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلیآئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں آئرش کپتان پال اسٹرلنگ نے


پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، بابراعظم نے 57 اور صائم ایوب نے 45 رنز بنائے، جارح مزاج بلے باز افتخار احمد 15 گیندوں پر 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 182 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا۔

آرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ نے 2 جبکہ مارک ایڈیر اور گریتھ ڈالانی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آئرلینڈ کی ابتدائی دو وکٹیں جلدی گر گئیں لیکن پھر اوپنر اینڈی بیلبرنی اور ہیری ٹیکٹر نے عمدہ شراکت قائم کرکے ٹیم کی کامیابی کی راہ ہموا کی۔

لیکن 104 کے مجموعے پر ہیری ٹیکٹر کی ہمت جواب دے گئی اور وہ 36 کے انفرادی اسکور پر عماد وسیم کا شکار بن گئے,دوسری جانب بیلبرنی کی جارج ڈوکریل کے ساتھ مل کر پیش قدمی جارہی رہی اور دونوں نے ٹیم کا اسکور 143 تک پہنچایا، جس کے بعد ڈوکریل عباس آفریدی کی وکٹ بن گئے۔

آئرلینڈ کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اینڈی بیلبرنی تھے جنہوں نے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

آئرش ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کرلیا اور گیرتھ ڈیلانے 10 جبکہ کرٹس کیمفر 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، عماد وسیم اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

تاخیر سے ویزا ملنے کے باعث فاسٹ باؤلر محمد عامر قومی ٹیم کے بعد آئرلینڈ روانہ ہوئے تھے، اس لیے وہ آج کے میچ کا حصہ نہیں تھے۔آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی 12 اور تیسرا 14 مئی کو کھیلا جائے گا۔آئرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچے گی جہاں اسے انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنا ہے یہ میچز 22 سے30 مئی تک ہوں گے۔