سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹوئٹر کا بلیو برڈ لوگو کئی دن بعد بحال کر دیا گیا ہے۔تین اپریل کی شب سے ٹوئٹر پر آئیکونک بلیو برڈ کی بجائے ایک کرپٹو کرنسی سے منسلک کتے کا لوگو نظر آرہا تھا۔
ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک طویل عرصے سے اس کرپٹو کرنسی ڈوگی کوائن کے حامی ہیں جو 2013 میں ایک مذاق کے طور پر تیار کی گئی تھی۔
ایلون مسک نے اس نمایاں تبدیلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی تھی، خیال رہے کہ یہ تبدیلی اس وقت آئی ہے جب ایلون مسک نے امریکی عدالت میں درخواست دی تھی کہ ’ڈوج کوائن‘ کے سرمایہ کاروں کی جانب سے 258 ارب...