Advertisement

Unraveling Truth: قائداعظم اور اسلام

قائداعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ اور اسلام

​
قائداعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے بٹلر عبدالرشید بیان کرتے ہیں کے گورنر ہاؤس پشاور میں قائد صاحب رات کے دوبجے تشریف لاۓ عبدالرشید بٹلر نے قائد کو کافی پیش کی ، وہاں پہلے سے ہی سردار عبدالرب نشتر انکے انتظار میں بیٹھے تھے .سردار صاحب ملاقات کرنے کے کے بعد ڈھائی بجے رخصت ہو گۓ ......کچھ دیر بعد قائد کے سیکورٹی گارڈز پریشان ہو کر عبدالرشید کے پاس آے کے صاحب کے کمرے سے اتنی رات گۓ ٹک ٹک کی آوازیں آر ہی ہیں ......اور انکے کمرے میں سب سے آخر میں جانے والے شخص وہی ہی تھے ..سیکورٹی گارڈز کو خدشہ تھا کیا صاحب کے کمرے میں کوئی موجود ہے کہیں کوئی صاحب پر حملہ تو نہیں کر رہا یہ آوازیں کیسی ہیں گارڈز سمیت سب پریشان تھے لیکن صاحب کا دبدبہ ، ان سے عقیدت اور احترام ایسا تھا کے اتنی رات گۓ کسی میں انکا دروازہ کھٹکھٹانے کی جرات نہ تھی ...چنانچہ بٹلر کو دبے قدموں باہر کی دیوار سے کمرے کے روشن دان میں جھانکنے کو کہا گیا کے دیکھو صاحب خیریت سے ہیں اور یہ ٹک ٹک کی آوازیں کیسی ہیں ..

عبدالرشید بٹلر نے روشن دان سے جب جھانکا تو دیکھا......................

​


قائد صاحب کمرے میں ٹہل رہے تھے انکی آنکھوں میں آنسو تھے وہ چلتے پھر رکتے یہ ٹک ٹک کی آواز انکے جوتوں کی تھی ...قائد چلتے چلتے اپنی کہنیاں انگیٹھی پر ٹکاتے اور کسی پڑی ہوئی کتاب کو پڑھتے پھر وہاں سے ہٹ کر آنکھوں میں آنسو لیے کمرے میں چلنا شروع کر دیتے ...بٹلر نے سیکورٹی گارڈز کو اندر کا حال بتایا تو سب کو اطمینان ہوا اور انہوں نے عبدلرشید بٹلر کو بتایا کے اندر کمرے میں وہ کتاب اصل میں قران پاک کا انگریزی ترجمہ ہے ..عبدالرشید بٹلر سمجھ گۓ کے صاحب آیات پڑھتے تھے پھر چلتے ہوۓ ان پر غور فرماتے اور انکی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے

-(رپورٹ نواۓ وقت سن ستانوے )

☆☆☆


​
ایک دفعہ برطانیہ کے بادشاہ جارج نے قائد کو شاہی محل میں ظہرانے پر دعوت دی ..قائد نے یہ کہہ کر دعوت ٹھکرا دی کے یہ رمضان کا مقدس مہینہ ہے اور مسلمان رمضان میں روزے رکھتے ہیں
(سورس :نواب صدیق احمد خان کی کتاب بے تیغ سپاہی )


☆☆☆


​
مولانا حسرت موہانی کو قائد صاحب سے صبح پانچ بجے کوئی کام تھا وہ انکے گھر پہنچے تو ملازم نے کہا کے ابھی اجازت نہیں ہے آپ انتظار کریں اجازت ملتے ہی آپکو اندر بھیج دیا جاۓ گا . مولانا بیچین طبیعت کے مالک تھے انتظار نہ کر سکے اور سیدھے خود ہی کمروں کی جانب بڑھ گۓ ، ایک کمرے سے دوسرے کمرے بڑھتے گۓ تو آگے کسی کمرے سے قائد کے رونے اور ہچکیوں کی آواز آرہی تھی ..پریشان ہو کر کمرے کا ذرا سا پردہ اٹھا کر دیکھا تو قائد کو سجدہ ریز پایا جو سجدے میں رو کر اللہ سے کچھ مانگ رہے تھے ...مولانا دبے قدموں واپس لوٹ آے اس کے بعد جب کبھی وہ اس وقت قائد سے ملنے گۓ تو انتظار کرتے اس سوچ کے ساتھ کے اس وقت قائد اپنی عبادت میں دعا کر رہے ہونگے ( منشی عبدالرحمن کی کتاب قائداعظم کا مذھب )

☆☆☆

​
کسی ہجوم میں قائد صاحب کی سواری گزر رہی تھی لوگوں کا جلوس محبوب قائد کی جھلک دیکھنے کو بیتاب تھا ...لوگ نعرے لگا رہے تھے کوئی ہاتھ بلا رہا تھا تو کوئی نعرے لگا رہا تھا ......قائد کی عجیب کرشماتی شخصیت تھی ....انہوں نے پینٹ کوٹ اور سر پر ہیٹ پہن رکھا تھا سیدھے سادھے مسلمان اپنے لیڈر کا استقبال کر رہے تھے ...ایک ہندو تاجر نے قائد سے کہا اگر آپ مسلمانوں والا لباس اور سر پر مسلمانوں والی ٹوپی پہنیں تو آپ ان مسلمانوں میں زیادہ مقبول ہو جائیں گے ...قائد نے جواب دیا میں منافقت نہیں کر سکتا


☆☆☆


​
قائد کے اکثر جلسوں کا بندوبست زیادہ تر کالجوں اور یونیورسٹیوں کے لڑکے اور لڑکیاں دوڑ دوڑ کر کیا کرتے تھے .... کسی جلسہ میں شرکت کرنے جب قائد محترم آے تو انہوں نے مسلمان رضاکار لڑکیوں کو دیکھا جنہوں نے ماتھے پر بندیا لگا رکھی تھی ..قائد انکے پاس گۓ اور انکو نصیحت کی کے یہ بندیا نہ تو آپکے مذھب میں ہے نہ ہی آپکی ثقافت یا رواج کا حصہ ہے آپ غیر مذھب قوم کی تقلید نہ کریں

☆☆☆


​
جو لوگ یہ پراپوگنڈہ کرتے رہے کے قائد ایک سیکولر انسان تھے وہ غلط بیانی کرتے ہیں ...اوپر لکھے جانے والے واقعات ثابت کرتے ہیں کے قائد ایک سچے مسلمان تھے یہ اور بات ہے وہ اپنے عمل کو نمائش کرنے کی بجاۓ اسے بندے اور خدا کا معاملہ سمجھتے تھے . ہونا تو یہ چاہئیے کے سرکاری طور پر نئی نسل کو قائد کی زندگی کے ان پہلوؤں سے آگاہ کیا جاۓ لیکن انکو ہائی لائٹ نہیں کیا جاتا ...سیاست ڈاٹ پی کے باباۓ قوم کی زندگی اور انکی عظمت کو اپنے پلیٹ فارم سے خراج تحسین پیش کرتا رہے گا ..پاکستان زندہ باد ،قائداعظم زندہ باد

​

​
 
Advertisement
CqUME45XYAAarrZ.jpg


CqUME71W8AA-_5V.jpg

​
 
5667c316f3b42.jpg


​

پچھلے چند دنوں سے ایک بحث نے میڈیا کا احاطہ کر رکھا ہے اور اس بحث کا موضوع ہے قائداعظم محمد علی جناح کی تاریخی تقریر جو انہوں نے پاکستان کی پہلی آئین ساز اسمبلی کے روبرو 11 اگست 1947 کو کی تھی۔
ویسے تو یہ تقریر بارہا چھپ چکی ہے اور قائداعظم کی 100ویں سالگرہ 1976 کے موقعے پر جناب جعفر ملک، آئی اے رحمٰن اور غنی جعفر نے غالباً پہلی دفعہ اس تقریر سمیت قائداعظم کی بہت سی نادر تقاریر کو کتابی شکل میں چھاپ کر پبلک بھی کر دیا تھا۔
اب اس تقریر کے مستند حوالہ جات مولانا بہاالحق قاسمی کے پوتے اور عطاالحق قاسمی کے فرزند یاسر پیرزادہ نے اپنے فیس بک صفحے پر بھی چسپاں کر دیے ہیں۔ ایک حوالہ تو پنجاب اسمبلی لائبریری میں موجود سرکاری تقاریر کے ریکارڈ پر مشتمل دستاویز کا ہے اور دوسرا حوالہ انڈین اخبار "ہندو" کا ہے۔
یہ نئے ابھرتے "سیکولر" دانشور ہیں مگر زیرنظر مضمون میں "پیرزادوں" اور "اوریاؤں" کی لڑائی سے پرہیز کرتے ہوئے آپ کو ایک ایسے شخص کی گفتگو سے متعارف کروایا جارہا ہے جس نے یہ تقریر خود ہوش و حواس میں سنی تھی۔
اوریا صاحب کو بھی یہ حضرت یقیناً پسند ہوں گے کیونکہ عمر حیات ملک کی طرح ان کا شمار پہلی آئین ساز اسمبلی کے ان چند اراکین و محافظین میں ہوتا ہے جن کا ذکر جماعت اسلامی ٹائپ کی تمام جماعتوں کے لٹریچر میں بطور خاص موجود ہے۔
جی ہاں، یہ وہی محافظین ہیں جو قائداعظم کی وفات کے بعد قرارداد مقاصد کو آئین کا حصہ بنانے کے ذمّے دار اور آئین کی سمت متعین کرنے کے لیے بنیادی اصول وضع کرنے والی کمیٹی یعنی Basic Principles Committee کو غیرموثر کرنے میں بھی پیش پیش تھے۔
ویسے تو اس ٹولے میں پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان، سپیکر اسمبلی مولوی تمیزالدین خان، وزیر خارجہ سر ظفر اللہ، عبدالرّب نشتر سے لے کر چوہدری محمد علی اور عمر حیات ملک سمیت بہت سے پردہ نشینوں کے نام شامل ہیں (اس بارے تفصیلات قرارداد مقاصد کے حوالہ سے لکھے جانے والے مضمون میں آئیں گی)۔
اس مضمون میں ہم محترم چوہدری نذیر احمد کے انٹرویو کے اس حصّے پر غور کریں گے جو 11-اگست کی تقریر سے متعلق ہے۔ یہ چوہدری نذیر نہ صرف مونٹگمری (ساہیوال) سے پہلی آئین ساز اسمبلی کے رکن تھے بلکہ وزیراعظم لیاقت خان کی کابینہ میں وفاقی وزیرصنعت کا فريضہ بھی انہوں نے سرانجام دیا۔ پنجاب مسلم لیگ کی ورکنگ کمیٹی کے بھی رکن تھے۔
چوھدری صاحب کا یہ انٹرویو ان 13 انٹرویوز میں شامل ہے جو سید محمد ذوالقرنین زیدی الھما نے 1970 کی دہائی کے وسط میں لیے تھے۔ ان 13 انٹرویوز کو ایک کتاب کی شکل میں چھاپنے کا فريضہ قومی ادارہ برائے تحقیق، تاریخ و ثقافت اسلام آباد نے 1990 کو سرانجام دیا۔ یہ ادارہ آج بھی کام کر رہا ہے اور قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے عقب میں قائم ہے۔
سہارن پور میں پیدا ہونے والے زیدی صاحب نے بطور لیکچرار نواب شاہ (سندھ) سے ملازمت شروع کی اور 1967 سے 1990 تک اسلام آباد کے سرکاری کالج میں پڑھاتے رہے۔ ان کے جن شاگردوں سے بھی ملاقات ہوئی وہ آج بھی مرحوم کی تعریف کرتے ہیں۔
13 انٹرویوز پر مشتمل اس کتاب کا نام ہے "قائداعظم کے رفقاء سے ملاقاتیں"۔ اس میں جن 13 اصحاب کے انٹرویو ہیں یہ وہ شخصیات ہیں جو قائداعظم سے خود ملے تھے اور 1970 کی دہائی کے وسط تک زندہ بھی تھے۔ چوہدری نذیر احمد نے 11-اگست کی تقریر کے حوالہ سے جو گفتگو کی وہ پہلے خود پڑھ لیں جو اس کتاب کے صفحہ 71 پر رقم ہے۔ چوہدری نذیر کہتے ہیں؛
"اس وقت بعض لوگ کہنے لگے تھے کہ قائداعظم نے جو یہ فرمایا ہے کہ ہندو اپنے مندروں میں جائیں، مسلمان اپنی مسجدوں میں اور عیسائی اپنے گرجوں میں وغیرہ۔ تو کیا یہ بات اسلامی نظریہ کے مطابق ہے؟
قائداعظم کی رائے کی مخالفت کرنا تو قریب قریب گناہ کے مترادف تھا لیکن اتنا مجھے یاد ہے کہ ہم لوگ آپس میں بیٹھ کر یہ باتیں کرتے تھے کہ قائداعظم سے اس کے بارے میں بات چیت کریں گے کہ ان کا صحیح مطلب کیا ہے۔ کوئی کہتا تھا کہ قائداعظم نے اسلامی ریاست کے تصور کو ترک کر دیا ہے۔ جہاں تک مجھے یاد ہے، قائداعظم نے اسلامی ریاست کے تصور کو ترک تو نہیں کیا تھا اور نہ ہی انہوں نے اُس رنگ میں پیش کیا جس میں اقبال نے پیش کیا تھا۔ ابھی تو مسلمانوں کے وطن کے سلسلے میں سارا نقشہ ذہن میں نہیں اترا تھا کیونکہ اس وقت گھمبیر مسائل پاکستان کو درپیش تھے۔ جس کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے اور پھر مسلمانوں کا اتنا قتل عام ہو رہا تھا جس کا قائداعظم کے دل اور دماغ پر بڑا اثر تھا۔ تو میرے خیال میں بھی اسلامی ریاست کا نقشہ ان کے ذہن میں ابھرا نہیں تھا یا ان کو موقعہ نہیں ملا تھا کہ اس کو واضح کریں۔"
؛اسی کتاب میں محمد ایوب کھوڑو کا انٹرویو بھی ہے۔ یہ بھی مسلم لیگ کی ورکنگ کمیٹی کے رکن تھے۔ انھوں نے 11-اگست کی تقریر بارے کہا
"جناح صاحب کی وہ تقریر بہت اچھی تھی، ان کی یہ خواہش نہیں تھی کہ اقلیتیں پاکستان کو چھوڑ کر چلی جائیں۔ ہندوستان میں ہمارے چار کروڑ مسلمان رہ گئے تھے۔ وہ اس ریاست کو مذہبی ریاست کا رنگ دینا نہیں چاہتے تھے اور نہ ہی یہ کوئی مذہبی ریاست تھی اور جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ جناح صاحب اسلامی ریاست کا قیام چاہتے تھے وہ الو کے پٹھے ہیں۔ جو لوگ جناح صاحب کو ولی اللہ بنا رہے ہیں، وہ غلط ہیں۔ وہ کوئی ولی اللہ نہیں تھے۔ وہ ایک سیاست دان تھے اور مدبر تھے۔ وہ بدلے ہوے حالات میں مسلم لیگ کا کردار بھی بدلنے کا ارادہ رکھتے تھے۔"
اب بھی اگر کوئی یہ کہے کہ وہ تقریر بعد کی تخلیق تھی تو بتائیں اسے بھلا کس خطاب سے نوازا جائے؟
ہو سکتا ہے کل کو اوریا صاحب یا کوئی اور یہ دعویٰ بھی کر دے کہ قرارداد مقاصد کبھی منظور ہوئی ہی نہ تھی۔ خیر اب چوہدری نذیر کی گفتگو پر تبصرہ بھی سن لیں۔
چوہدری نذیر کے انٹرویو سے یہ معلوم ہو گیا کہ جس وقت جناح تقریر کر رہے تھے اس وقت ہی چند مخصوص ذہنیت کے حامل افراد کا پارہ چڑھ گیا تھا۔ وہ قائداعظم کا تو کچھ بگاڑ نہیں سکتے تھے مگر ان کی رحلت کے بعد وہ اس دستاویز کو چھپانے کا کام کرتے رہے جو تاحال جاری ہے۔
حقیقت کچھ اس سے بھی زیادہ تلخ ہے۔ جو کچھ قائداعظم نے 11 اگست 1947 کو کہا وہ خطبہ الہٰ آباد (1930) سے مختلف نہیں کہ اس خطبہ میں بھی اقبال نے ثقافتی، مذہبی، قومتی اور لسانی رنگارنگی کو تسلیم کرنے کی بات کی تھی۔
ہمارے نصاب میں نہ تو خطبہ الہٰ آباد مکمل چھاپا جاتا ہے اور نہ ہی 11 اگست کی تقریر. یہ اظہار ہے اس ذہنیت کا جو اقبال و جناح تک کے خیالات کو تروڑ مروڑ کر پیش کرنا اپنا فرض سمجھتی ہے۔
یاسر پیرزادہ کے والد تو آج کل "سرکار دربار" کے بہت نزدیک ہیں انہیں چاہیے کہ وہ خطبہ الہٰ آباد اور 11 اگست کی تقاریر کو چاروں صوبوں کی مطالعہ پاکستان نہم، دہم اور گیارہویں، بارہویں کے لیے لازم قرار دلوا دیں۔ اوریا صاحب خاطر جمع رکھیں کہ 11 اگست کی تقریر کی رپورٹنگ نہ صرف پاکستان ٹائمز اور ایسٹرن ٹائمز میں بھی ہوئی تھی بلکہ قومی آرکائیو میں بھی یہ دستاویز محفوظ ہے۔
​
http://www.dawnnews.tv/news/1001296
 
Advertisement
Quaid-e-Azam's%20first%20address%20over%20Radio%20Pakistan_thumb%5B3%5D.png
[h=3]August 11, 1947[/h]

[FONT=&quot]Mr. President, Ladies and Gentlemen![/FONT]
[FONT=&quot]I cordially thank you, with the utmost sincerity, for the honour you have conferred upon me - the greatest honour that is possible to confer - by electing me as your first President. I also thank those leaders who have spoken in appreciation of my services and their personal references to me. I sincerely hope that with your support and your co-operation we shall make this Constituent Assembly an example to the world. The Constituent Assembly has got two main functions to perform. The first is the very onerous and responsible task of framing the future constitution of Pakistan and the second of functioning as a full and complete sovereign body as the Federal Legislature of Pakistan. We have to do the best we can in adopting a provisional constitution for the Federal Legislature of Pakistan. You know really that not only we ourselves are wondering but, I think, the whole world is wondering at this unprecedented cyclonic revolution which has brought about the clan of creating and establishing two independent sovereign Dominions in this sub-continent. As it is, it has been unprecedented; there is no parallel in the history of the world. This mighty sub-continent with all kinds of inhabitants has been brought under a plan which is titanic, unknown, unparalleled. And what is very important with regards to it is that we have achieved it peacefully and by means of an evolution of the greatest possible character.[/FONT]
[FONT=&quot]Dealing with our first function in this Assembly, I cannot make any well-considered pronouncement at this moment, but I shall say a few things as they occur to me. The first and the foremost thing that I would like to emphasize is this: remember that you are now a sovereign legislative body and you have got all the powers. It, therefore, places on you the gravest responsibility as to how you should take your decisions. The first observation that I would like to make is this: You will no doubt agree with me that the first duty of a government is to maintain law and order, so that the life, property and religious beliefs of its subjects are fully protected by the State.[/FONT]
[FONT=&quot]The second thing that occurs to me is this: One of the biggest curses from which India is suffering - I do not say that other countries are free from it, but, I think our condition is much worse - is bribery and corruption. That really is a poison. We must put that down with an iron hand and I hope that you will take adequate measures as soon as it is possible for this Assembly to do so.[/FONT]
[FONT=&quot]Black-marketing is another curse. Well, I know that blackmarketeers are frequently caught and punished. Judicial sentences are passed or sometimes fines only are imposed. Now you have to tackle this monster, which today is a colossal crime against society, in our distressed conditions, when we constantly face shortage of food and other essential commodities of life. A citizen who does black-marketing commits, I think, a greater crime than the biggest and most grievous of crimes. These blackmarketeers are really knowing, intelligent and ordinarily responsible people, and when they indulge in black-marketing, I think they ought to be very severely punished, because the entire system of control and regulation of foodstuffs and essential commodities, and cause wholesale starvation and want and even death.[/FONT]
[FONT=&quot]The next thing that strikes me is this: Here again it is a legacy which has been passed on to us. Along with many other things, good and bad, has arrived this great evil, the evil of nepotism and jobbery. I want to make it quite clear that I shall never tolerate any kind of jobbery, nepotism or any any influence directly of indirectly brought to bear upon me. Whenever I will find that such a practice is in vogue or is continuing anywhere, low or high, I shall certainly not countenance it.[/FONT]
[FONT=&quot]I know there are people who do not quite agree with the division of India and the partition of the Punjab and Bengal. Much has been said against it, but now that it has been accepted, it is the duty of everyone of us to loyally abide by it and honourably act according to the agreement which is now final and binding on all. But you must remember, as I have said, that this mighty revolution that has taken place is unprecedented. One can quite understand the feeling that exists between the two communities wherever one community is in majority and the other is in minority. But the question is, whether it was possible or practicable to act otherwise than what has been done, A division had to take place. On both sides, in Hindustan and Pakistan, there are sections of people who may not agree with it, who may not like it, but in my judgement there was no other solution and I am sure future history will record is verdict in favour of it. And what is more, it will be proved by actual experience as we go on that was the only solution of India's constitutional problem. Any idea of a united India could never have worked and in my judgement it would have led us to terrific disaster. Maybe that view is correct; maybe it is not; that remains to be seen. All the same, in this division it was impossible to avoid the question of minorities being in one Dominion or the other. Now that was unavoidable. There is no other solution. Now what shall we do? Now, if we want to make this great State of Pakistan happy and prosperous, we should wholly and solely concentrate on the well-being of the people, and especially of the masses and the poor. If you will work in co-operation, forgetting the past, burying the hatchet, you are bound to succeed. If you change your past and work together in a spirit that everyone of you, no matter to what community he belongs, no matter what relations he had with you in the past, no matter what is his colour, caste or creed, is first, second and last a citizen of this State with equal rights, privileges, and obligations, there will be on end to the progress you will make.[/FONT]
[FONT=&quot]I cannot emphasize it too much. We should begin to work in that spirit and in course of time all these angularities of the majority and minority communities, the Hindu community and the Muslim community, because even as regards Muslims you have Pathans, Punjabis, Shias, Sunnis and so on, and among the Hindus you have Brahmins, Vashnavas, Khatris, also Bengalis, Madrasis and so on, will vanish. Indeed if you ask me, this has been the biggest hindrance in the way of India to attain the freedom and independence and but for this we would have been free people long long ago. No power can hold another nation, and specially a nation of 400 million souls in subjection; nobody could have conquered you, and even if it had happened, nobody could have continued its hold on you for any length of time, but for this. Therefore, we must learn a lesson from this. You are free; you are free to go to your temples, you are free to go to your mosques or to any other place or worship in this State of Pakistan. You may belong to any religion or caste or creed that has nothing to do with the business of the State. As you know, history shows that in England, conditions, some time ago, were much worse than those prevailing in India today. The Roman Catholics and the Protestants persecuted each other. Even now there are some States in existence where there are discriminations made and bars imposed against a particular class. Thank God, we are not starting in those days. We are starting in the days where there is no discrimination, no distinction between one community and another, no discrimination between one caste or creed and another. We are starting with this fundamental principle that we are all citizens and equal citizens of one State. The people of England in course of time had to face the realities of the situation and had to discharge the responsibilities and burdens placed upon them by the government of their country and they went through that fire step by step. Today, you might say with justice that Roman Catholics and Protestants do not exist; what exists now is that every man is a citizen, an equal citizen of Great Britain and they are all members of the Nation.[/FONT]
[FONT=&quot]Now I think we should keep that in front of us as our ideal and you will find that in course of time Hindus would cease to be Hindus and Muslims would cease to be Muslims, not in the religious sense, because that is the personal faith of each individual, but in the political sense as citizens of the State.[/FONT]
[FONT=&quot]Well, gentlemen, I do not wish to take up any more of your time and thank you again for the honour you have done to me. I shall always be guided by the principles of justice and fairplay without any, as is put in the political language, prejudice or ill-will, in other words, partiality or favouritism. My guiding principle will be justice and complete impartiality, and I am sure that with your support and co-operation, I can look forward to Pakistan becoming one of the greatest nations of the world.[/FONT]
[FONT=&quot]I have received a message from the United States of America addressed to me. It reads:[/FONT]
I have the honour to communicate to you, in Your Excellency's capacity as President of the Constituent Assembly of Pakistan, the following message which I have just received from the Secretary of State of the United States:On the occasion of of the first meeting of the Constituent Assembly for Pakistan, I extend to you and to the members of the Assembly, the best wishes of the Government and the people of the United States for the successful conclusion of the great work you are about to undertake.
​


[FONT=&quot]Source: Dawn, Independence Day Supplement, August 14, 1999. [/FONT]
[FONT=&quot]Transcribed from printed copy by Shehzaad Nakhoda [/FONT]
[FONT=&quot] [/FONT]
 
Advertisement
Advertisement



اس امرسے قطع نظر کہ قائد اعظم کے بٹلر نے کیا سنا، باورچی نے کیا دیکھا،شوفر نے کیا سمجھا اور فلاں ،فلاں کو کیا محسوس ہوا
آئیے دیکھتے ہیں خود بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کو کس مملکت کے روپ میں دیکھنا چاہتے تھے اورخود ان کا
تصورپاکستان کیا تھا[FONT=&amp]
[/FONT]
​
GGJinnah.jpg




قائد اعظم

محمد علی جناح

[FONT=&amp] 11 اگست 1947 کو اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے

[/FONT]
محمد علی جناح کی گیارہ اگست کی تقریر




گیارہ اگست کی تقریر، پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی شہرہ آفاق تقاریر میں سے ایک ہے۔ آج کے دور میں پاکستان سے متعلق محمد علی جناح کے نظریہ کے علاوہ دوسرا کوئی بڑا متنازعہ معاملہ درپیش ہو۔ چونکہ پاکستان کا قیام دو قومی نظریے کی بنیاد پر کیا گیا تھا، محمد علی جناح سیکولر اور لبرل وکیل کے طور پر جانے جاتے تھے۔ [SUP][1][/SUP] جناح ایک وقت میں ہندو مسلم اتحاد کے سب سے بڑے سفیر مانے جاتے تھے۔[SUP][2][/SUP][SUP][3][/SUP][SUP][4][/SUP] جب ہندوستان کی تقسیم بالآخر مکمل ہو گئی تو محمد علی جناح نوزائیدہ ریاست پاکستان کے پہلے گورنر جنرل منتخب کر لیے گئے۔ اس موقع پر پاکستان کی ریاست، نظریہ پاکستان اور امور ریاست بارے جناح نے پاکستان کی پہلی قانون ساز اسمبلی سے 11 اگست 1947ء کو خطاب کیا۔ اس خطاب میں محمد علی جناح نے امور ریاست، مذہبی آزادی، قانون کی حکمرانی، مساوات کا پرچار کیا۔ اسی تقریر میں محمد علی جناح مذہب اور ریاست کی علیحدگی کی حمایت بھی کرتے نظر آئے۔ [SUP][5]
[/SUP]
مذہب ذاتی معاملہ ہے، ریاست سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ یہ الفاظ بانیِ پاکستان محمد علی جناح کی اس تقریر کا متن ہیں جو انھوں نے 66 سال قبل 11 اگست 1947 کو پاکستان کی پہلی قانون ساز اسمبلی میں کی تھی۔ لیکن اس تقریر کا صوتی ریکارڈ غائب ہے اور یہی نہیں بلکہ بہت سے حلقے ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ قائداعظم نے کبھی ایسا کہا ہی نہیں۔
مگر اس تقریر کو سننے والے چند چشم دید گواہ آج بھی زندہ ہیں۔ انھیں میں سے ایک کراچی کی صفیہ خیری ہیں۔ 80 سالہ صفیہ خیری بتاتی ہیں کہ انھوں نے قائد کو یہ الفاظ کہتے سنا بھی اور دیکھا بھی۔
جب قائداعظم اسبملی میں بولے تو میں نے ان کی تقریر سنی تھی۔ میں قانون ساز اسمبلی کی مہمانوں کی گیلری میں موجود تھی۔
میرے والد ان دنوں اسمبلی میں کام کر رہے تھے۔ میں نے بعد میں بھی یہ تقریر سنی تھی۔ ریڈیو پر بھی سنی تھی۔ اس کا ٹیپ بھی ریڈیو پاکستان کے پاس موجود تھا۔

لیکن پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن، ریڈیو پاکستان کے ریکارڈ میں محمد علی جناح کی 11 اگست کی تقریر موجود نہیں ہے۔
ریڈیو پاکستان کے سابقہ ریکارڈ کے شعبے میں بطور ڈائریکٹر وابستہ رہنے والے خالد شیرازی سے رابطہ کرنے پر یہ پتہ چلا کہ محمد علی جناح کی 11 اگست 1947 کی تقریر 1977 سے قبل تک ارشاد قائداعظم کے سلسلے میں قائد کی دیگر تقاریر کے ساتھ نشر ہوتی رہی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ شاید اس تقریرکے کچھ متن کو جنرل ضیاء الحق کے دور میں حذف کیا گیا تھا۔

جنرل ضیاء الحق کے دور میں ریڈیو پاکستان کےشعبہ سابقہ ریکارڈ کے سربراہ سجاد ترمذی نے تصدیق کی کہ جنرل ضیاء الحق کے دور میں قائد اعظم کی 11 اگست کی تقریر موجود تھی۔ انھیں یقین ہے کہ تقریر اب بھی ریڈیو کے ریکارڈ میں موجود ہوگی۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ شالیمار کمپنی، وزارت اطلاعات ونشریات کے ماتحت تھی جس نے قائداعظم کی تقریر کے بہت سے کیسٹ مارکیٹ تک لائے تھے۔
لیکن ساتھ ہی سجاد ترمذی نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں کئی چیزوں کے ریکارڈ غائب ہوتے رہتے ہیں یہ بھی ضائع ہو گیا ہوگا۔
محمد علی جناح کی تقریر کہاں گئی یہ معمہ تو حل نہیں ہو سکا لیکن ایک طالب علم کی حیثیت سے پاکستان کی پہلی قانون ساز اسمبلی کی گیلری میں بانی پاکستان کی تقریر سننے والی صفیہ خیری کہتی ہیں کہ اس تقریر میں محمد علی جناح میں کوئی حیران کن بات نہیں کی تھی اور سوال یہ ہے کہ اگر قائداعظم نے کہا تھا کہ پاکستان اسلامی ریاست بنے گی تو 99 فیصد مولویوں نےان کا ساتھ کیوں نھیں دیا تھا۔
حوالہ جات

http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2014/08/140812_quaid_speech_11_aug

https://ur.wikipedia.org/wiki/

​
 






وڑاۂچ صاحب، ذرا ھاتھ ہولا رکھیں ، کہیں قاۂد کی محبت اعلیا میں حقیقت پسندی کا دامن ھاتھ سے نہ جانے دیں ، میں بوجہ احترام کچھ کہنے سے کترا رھا ہوں ورنا محمد علی جناح کی عملی زندگی جس قسم کے اسلام سے مزین تھی، اس کی تفصیل تو آپ جیسے صاحب علم کی نظر سے اوجھل نہیں ہوسکتی، اسے ثابت کرنے کے لیے آپ کو اتنی عرق ریزی کی ضرورت نہیں ۔




​
 
وڑاۂچ صاحب، ذرا ھاتھ ہولا رکھیں ، کہیں قاۂد کی محبت اعلیا میں حقیقت پسندی کا دامن ھاتھ سے نہ جانے دیں ، میں بوجہ احترام کچھ کہنے سے کترا رھا ہوں ورنا محمد علی جناح کی عملی زندگی جس قسم کے اسلام سے مزین تھی، اس کی تفصیل تو آپ جیسے صاحب علم کی نظر سے اوجھل نہیں ہوسکتی، اسے ثابت کرنے کے لیے آپ کو اتنی عرق ریزی کی ضرورت نہیں ۔​

​

Zaidi Sahib! Everybody seems to see the things from his own perspective. But sometimes things may be otherwise. Please remember Quaid's deep respect for Iqbal & his ideology. However, you are a free man to cherish your version of truth:) Respect and love for U.
 
[/CENTER]

Zaidi Sahib! Everybody seems to see the things from his own perspective. But sometimes things may be otherwise. Please remember Quaid's deep respect for Iqbal & his ideology. However, you are a free man to cherish your version of truth:) Respect and love for U.

Thank you Wadaich Sahib:

I never doubted the MAJ's love for Iqbal .

 
Advertisement

سوال یہ ہے
​


سوال یہ ہے کہ اگر قائداعظم نے کہا تھا کہ پاکستان اسلامی ریاست بنے گی تو 99 فیصد مولویوں نےان کا ساتھ کیوں نہیں دیا تھا۔؟؟؟
ہے کوئی جواب






[FONT=&quot]
[/FONT]​
​
 





وہ باتیں تری وہ فسانے ترے
شگفتہ شگفتہ بہانے ترے

فقیروں کی جھولی نہ ہوگی تہی
ہیں بھر پور جب تک خزانے ترے

بس اک داغِ سجدہ مری کائنات
جبینیں تری ، آستانے ترے

ضمیرِ صدف میں کرن کا مقام
انوکھے انوکھے ٹھکانے ترے

بس ایک زخمِ نظارہ، حصہ مرا
بہاریں تری، آشیانے ترے

بہار و خزاں کم نگاہوں کے وہم
برے یا بھلے، سب زمانے ترے

عدم بھی ہے تیرا حکایت کدہ
کہاں تک گئے ہیں فسانے ترے



​
 
سوال یہ ہے
سوال یہ ہے کہ اگر قائداعظم نے کہا تھا کہ پاکستان اسلامی ریاست بنے گی تو 99 فیصد مولویوں نےان کا ساتھ کیوں نہیں دیا تھا۔؟؟؟
ہے کوئی جواب

​
سوال یہ ہے کہ ملا نے کب اسلام کا ساتھ دیا؟ ملا نے اسلام کو ہمیشہ مذھب بنانے اور تفرقہ پھیلانے کی کوشش کی اور انتہائی سستا بیچنے میں لگا رہا اور لگا ہوا ہے. ملا ہمیشہ سے سیکولرزم کا پرچارک رہا ہے. اور آج بھی خرام خور این جی او انکل آنٹیوں کے پاؤں کی جوتی ہے. وہ بھلا کب اقبال اور قائد جیسے اسلام کے علمبرداروں کے ساتھ ہوگا؟ علماء حق نے البتہ کھل کر ساتھ دیا.
​
 
Yeh aakhri herba secular hazraat ke paas reh jata hai, magar is ka bhi jawab haazir hai:
Do bunyadi wujoohaat hein mukhalifat ki:

1) Muslim league mein mojood jagirdaar aur baqol Quaid-e-Azam 'khote sikke'. Unki mojoodgi mein is baat ka imkaan bohat kam thha k Pakistan mein Islam nafiz hojaey, jo baat k 100 feesad durust sabit hui. Magar Quaid ne to itmam e hujjat apni taraf se kerdiya ab Pakistanion ka kaam hai k woh is idea ko haqeeqat mein badal den.

2) Jamiat Ulema Hind, Maulana Hussain Ahmed Madani aur Molana Abul kalam azaad ka yeh khayaal hai k musalmaan aik qoum nahi balke aik dawati mazhab hein. Yeh masla falsafe ka hai aur unka khayaal hai k musalmaan aur hinduon ko alag kerne se Islam k phelne k raste mein rukawat paida hojaygi. Agerche k mein unki baat se bilkul muttafiq nahi hoon magar unki baat per unbiased tareeqey se ghaur zaroor kerna chahiye.

Magar unhon ne bhi baad mein yeh kaha k Masjid banne mein ikhtelaaf hosakta hai, lekin jab woh ban jaey to MASJID MASJID hai aur ALLAH ka ghar hai, is ka ehteraam lazim hai aur iske khilaaf koi sazish kerna jahannum mein lejata hai.



سوال یہ ہے
​


سوال یہ ہے کہ اگر قائداعظم نے کہا تھا کہ پاکستان اسلامی ریاست بنے گی تو 99 فیصد مولویوں نےان کا ساتھ کیوں نہیں دیا تھا۔؟؟؟
ہے کوئی جواب






[FONT=&amp]
[/FONT]​

​
 
[FONT=&quot]
[/FONT]
​
[FONT=&quot][/FONT][FONT=&quot]جو لوگ یہ پراپوگنڈہ کرتے رہے کے قائد ایک سیکولر انسان تھے وہ غلط بیانی کرتے ہیں ...اوپر لکھے جانے والے واقعات ثابت کرتے ہیں کے قائد ایک سچے مسلمان تھے [/FONT]​
[FONT=&quot]

محترمہ عینی صاحبہ! یہ غلط فہمی آپ کو کس نے ڈال دی کہ ایک سیکولر سچا مسلمان نہیں ہوسکتا یا نہیں ہوتا۔ سیکولرزم کیا اسلام کی ضد ہے؟ اگر آپ کو سیکولرزم کا مطلب ہی نہیں پتا تو پھر یہ کہنا تو بے مطلب ہوگیا کہ قائداعظم سیکولر تھے یا نہیں تھے؟ پہلے سیکولرزم کا مطلب جانئے پھر تجزیہ کیجئے کہ قائداعظم کون تھے۔

دوسری بات، اوپر ایچ ایم خان صاحب نے قائداعظم کی تقریر پیش کردی ہےکہ وہ کیسا پاکستان چاہتے تھے، لیکن کچھ لوگ اس کے باوجود شدید مصر ہیں کہ قائداعظم کے چہرے پر داڑھی اگائی جائے، ان کو پینٹ شرٹ کی جگہ جبہ و دستار پہنائی جائے اور آج کا جو ملایت زدہ پاکستان ہے اس کا سارا کا سارا الزام قائداعظم کے سر تھوپ دیا جائے کہ وہ سیکولر پاکستان نہیں، بلکہ ویسا ہی پاکستان چاہتے تھے جیسا آج بن چکا ہے۔


[/FONT]
​