- Joined
- Nov 21, 2013
- Posts
- 1,753
- Reaction score
- 1,141
- Points
- 0
.
Well Done Sami'ulHaq..
http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1102184685&Issue=NP_LHE&Date=20140428
http://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2014-04-28&edition=ISL&id=1029004_43724181
http://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2014-04-28&edition=ISL&id=1028985_13169592
.
۔ عدالت میں لاپتہ افراد کیسز میں خفیہ اداروں پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں
.
Well Done Sami'ulHaq..
سرگودھا+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی+ خبرنگار) پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ طالبان کیخلاف آپریشن کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ پاک فضائیہ خطرات کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ دفاع سے غافل نہیں، آپریشن کے دوران صرف ٹارگٹ کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
اندرونی و بیرونی چیلنجزسے اچھی طرح نمٹنا جانتے ہیں، حکومت جو بھی ٹاسک دیگی پورا اتریں گے، ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے اور ہر آزمائش سے عہدہ برآ ہونے کیلئے فضائیہ ہردم چوکس ہے، نئے طیاروں کی شمولیت سے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، اردن سے خریدے گئے یہ استعمال شدہ طیارے بہتر حالت میں ہیں، آئندہ برسوں میں انہیں استعمال کیلئے مزید بہتر بنایا جائیگا، سرگودھا میں مصحف علی میر ایئربیس پر اردن کی جانب سے پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کئے گئے 5 ایف 16 طیاروں کے حوالے سے تقریب ہوئی جس میں اردن کے سفیر نواف خلیفہ ساریح نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں طاہر رفیق بٹ نے کہاکہ اردن سے خریدے گئے طیارے بہتر حالت میں ہیں۔ طیاروں کا حصول پاکستان اور سلطنت اردن کی فضائی افواج کے درمیان برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔
انکی شمولیت کے بعد پاک فضائیہ کی استعداد اور صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ ترجمان پاک فضائیہ نے بتایاکہ نئے ایف 16 طیاروں کی پاک فضائیہ میں شمولیت کے موقع پر سرگودھا میں مصحف علی میر ائربیس پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان نے اردن سے 13 ایف 16 طیارے خریدے ہیں جس کی پہلی کھیپ میں 5 طیاروں کو پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کیا گیا ہے۔ 5 ایف 16 طیارے مصحف علی میر ائر بیس سرگودھا پہنچائے گئے۔ ان تیرہ طیاروں کی پاک فضائیہ کے بیڑے میں شمولیت سے پاکستان کے پاس ایسے طیاروں کی تعداد 76 ہوجائیگی، پی اے ایف نے اردن سے پورا سکوارڈن خریدنے کا ارادہ کیا تھا، ان میں سے بارہ اے ماڈل جبکہ ایک بی ماڈل کا طیارہ ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ طیارے اچھی حالت میں ہیں اور اگلے بیس سال تک تین ہزار گھنٹوں کی اوسط اڑان بھر سکتے ہیں۔
ان طیاروں کو پاک فضائیہ کے 19ویں سکواڈرن میں شامل کیا گیا ہے۔ طاہر رفیق بٹ نے کہا کہ مالی مسائل کے باعث اردن سے استعمال شدہ طیارے خریدے گئے۔ ان طیاروں کی قیمت نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک فضائیہ ملکی دفاع سے غافل نہیں، یہ اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ ہمیں جو بھی ٹاسک دیا گیا وہ ہم نے کم نقصان میں پورا کیا۔ پاک فضائیہ کو آگے لے جانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ سکیورٹی کے معاملات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ مکمل طور پر تیار ہے، حکومت نے جو بھی ٹاسک دیا ہمیشہ اس پر سو فیصد پورا اترے ہیں۔ ملکی دفاع کی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کر رہے ہیں۔ پاک فضائیہ اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، حکومت اسے جو بھی ٹاسک دیگی اسے پورا کرینگے۔ پاک فضائیہ کے آپریشن سو فیصد کامیاب رہے ہیں جس میں اس بات کو مدنظر رکھا گیا ہے کہ زیادہ تباہی نہ ہو، کامیابی سے اپنے اہداف کو حاصل کیا گیا ہے۔
بیرونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے پاک فضائیہ مکمل تیار ہے۔ ان طیاروں کے ساتھ پاک فضائیہ نے جدت پسندی اوراپنے لڑاکا جہازوں کے بیڑے میںاضافے کا ایک اور سنگ میل حاصل کر لیا۔ یہ طیارے طاہر رفیق بٹ کی انتھک کوششوں سے پاکستان اور اردن کی متعلقہ وزارتوں کے درمیان بات چیت کے متعدد ادوار کے نتیجے میں رائل اردن ائرفورس سے خریدے گئے ہیں۔ قومی خزانے پرکم سے کم بوجھ کو مد نظر رکھتے ہوئے پاک فضائیہ نے ان استعمال شدہ طیاروں کو خریدنے کا فیصلہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ فضائیہ حکومت کی جانب سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں فرض پوری تندہی سے ادا کرتی رہے گی۔
پاک فضائیہ نے رائل اردن ائیر فورس کے زیر استعمال F-16 A/B طیاروںکا سکواڈرن حاصل کیا ہے۔ ان طیاروں کے حصول سے نہ صرف ملکی فضائی سرحدوں کا دفاع مضبوط ہو گا بلکہ یہ ہوابازی کی تربیت کے لئے بھی بہتر طور پر کارآمد ثابت ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان طیاروں کا حصول پاکستان اردن اور دونوں ملکوں کی فضائی افواج کے درمیان بردارنہ تعلقات کا مظہر ہے۔ پاک فضائیہ ان جدید ترین ہمہ جہت لڑاکا طیاروں کو پچھلی تین دہائیوں سے استعمال کر رہی ہے۔ قبل ازیں ائیر چیف کی آمد پر ائیر وائس مارشل مجاہد انور خان، ائیر آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ائیر کمانڈ نے ان کا استقبال کیا۔ائرچیف

نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) طالبان رابطہ کمیٹی کے رہنما مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ
آپریشن کا مطالبہ کرنے والے ملک کے دشمن ہیں
، حکمران فوج اور میڈیا ایک پیج پر ہیں تو مولانا فضل الرحمن اور سمیع الحق بھی ایک پیج پر ہونگے، مدارس میں جنگ کی نہیں امن کی تعلیم دی جاتی ہے۔ نوشہرہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پوری دنیا چاہتی ہے کہ پاکستان میں امن قائم نہ ہو اور اصل مسئلہ ملک میں امن قائم کرنا ہے۔ بھارت میں بی جے پی کی حکومت قائم ہونے والی ہے اور افغانستان میں نئی حکومت آنے والی ہے، مذاکرات میں رکاوٹوں کے باوجود ہم امن کیلئے پرامید ہیں،
دونوں طرف سے فائربندی کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، صبر سے کام لینا ہو گا ورنہ دونوں مجرم ہوں گے، تباہی اور بربادی کا دونوں فریقین کو جواب دینا ہو گا، 50دن میں طالبان کی جانب سے کوئی دہشت گردی نہیں ہوئی
، مذاکرات کا سلسلہ ایک دو روز میں شروع ہو جائے گا۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ مذاکراتی عمل ہر صورت کامیاب بنائینگے،
کسی بھی فوجی آپریشن کا فائدہ دشمنوں کو ہوگا، دشمن چاہتے ہیں کہ فوج اپنے لوگوں پر حملہ کرے
۔ پاکستان میں اصل مسئلہ امن وامان قائم کرنا ہے، ہزاروں رکاوٹوں کے باوجود مایوس نہیں، دو ماہ میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، مذاکراتی عمل میں جلد پیش رفت ہوگی، بیرونی طاقتیں پاکستان میں امن نہیں چاہتیں مذاکرات آگے بڑھتے ہیں تو کوئی نہ کوئی بحران پیدا ہوجاتا ہے، کبھی اداروں میں ٹکرائو کبھی مصنوعی بحران پیدا کردیا جاتا ہے،
ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لئے فوج کے ساتھ ہیں
۔ جنگ بندی کے معاملے پر کوئی تنائو نہیں، بات ایک دو روز میں شروع ہوجائے گی۔ طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ پرویز مشرف ملک سے باہر گئے تو ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہوگی، طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ کل جماعتی کانفرنس میں کیا تھا، حکومت اور طالبان میں مذاکرات میں تعطل نہیں۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے آئین توڑا ہے وہ اب عدالتوں کا سامنا کریں، انہوں نے آئین کے ساتھ جو کیا وہ حقدار ہیں کہ انہیں قرار واقعی سزا ملے، پرویز مشرف کبھی اپنی اور کبھی والدہ کی بیماری کا بہانہ بناتے ہیں، کبھی علاج کے بہانے کراچی چلے جاتے ہیں، مشرف باہر گئے تو ہمارا ہاتھ وزیر اعظم کے گریبان پر ہو گا وہ اگر مشرف کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کیلئے آگے بڑھیں گے تو ہم ان کے ساتھ ہونگے۔ پرویز مشرف دوسرے ممالک کی جنگ پاکستان لے کر آئے۔
طالبان سے مذاکرات کا عمل جاری ہے اور جاری رہے گا اس میں کچھ مشکلات ہیں تاہم حقیقی مذاکرات ابھی شروع نہیں ہوئے ان کا اصل مرحلہ ابھی شروع نہیں ہوا، مذاکرات کے عمل کو اخلاص کے ساتھ آگے بڑھانا چاہیے، کل جماعتی کانفرنس میں تمام جماعتوں نے وزیراعظم کو مذاکرات کا مینڈیٹ دیا ہے۔ مذاکرات کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے۔ ہم امن کے خواہاں ہیں،
جنگ کی باتیں کرنے والے بھارت کے ساتھ جنگ کریں اور کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کریں۔ مسلمان کا خون بہنے کی باتیں نہ کریں۔ مذاکرات میں تھوڑا ڈیڈ لاک کیا آتا ہے جماعت اسلامی کو تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگتا ہے۔

طالبان سے مذاکرات صرف جماعت اسلامی کا نہیں تمام سیاسی جماعتوں کا مطالبہ تھا۔ انہوں نے طالبان سے اپیل کی کہ جنگ بندی میں توسیع کریں اور فوجی اداروں پر حملے نہ کریں۔ سکیورٹی فورسز بھی قبائلی علاقوں میں جیٹ طیاروں کے ذریعے معصوم لوگوں پر بمباری نہ کریں۔ فوج آپریشن ترک کرے اور مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
، دونوں کمیٹیوں کی براہ راست ملاقات آرمی چیف سے ہونی چاہئے تاکہ پاک فوج کا موقف واضح ہو جائے۔ پاک فوج مذاکرات کا حصہ نہیں بنتی تو وہ حکومت پر اعتماد کرے
۔ عدالت میں لاپتہ افراد کیسز میں خفیہ اداروں پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں
۔ انہوں نے کہا کہ کل سے مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کے واضح امکانات ہیں وقت اور مقام کے تعین کے لئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے فوج اور پولیس پر حملوں سے ملک دشمن قوتوں کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ فوج میڈیا پر تحفظات سے اجتناب کرے
، خفیہ اداروں کو قانون اور آئین پر عمل کرنا ہو گا
۔ طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے رابطہ کار یوسف شاہ نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کو طرفین کی طرف سے سامنے آنے والی شکایات کی فہرستیں تیار کرنے کا کہا گیا ہے۔ شکایات کے ازالے کے لئے بنائے جانے والی ذیلی کمیٹی میں موجودہ کمیٹیوں کے ارکان اور صوبہ خیبر پی کے کی حکومت کا نمانئدہ بھی شامل ہو گا
۔ بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف شاہ نے بتایا کہ دو سے تین دن میں طالبان شوریٰ اور دونوں مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان ملاقات ہو گی۔ طالبان کو مذاکرات کے لئے جگہ کا انتخاب کرنے کی تجویز دی ہے، توقع ہے جلد جواب آ جائے گا۔ اگرچہ حکومت کا مئوقف ہے کہ طالبان اور حکومت کے درمیان جاری مذاکراتی عمل میں کوئی ’ڈیڈ لاک‘ نہیں تاہم یوسف شاہ نے تسلیم کیا ہے کہ ذیلی کمیٹی کی تشکیل کا مقصد بات چیت کو بحال کرنا ہے۔ اب تک ذیلی کمیٹی کی تشکیل ممکن نہیں ہو سکی لیکن کوشش ہے کہ یہ مختصر ترین ہو۔
اس سوال پر کہ یہ کمیٹی کن افراد پر مشتمل ہو سکتی ہے۔ یوسف شاہ نے بتایا ’ذیلی کمیٹی میں سرکاری اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کا ایک ایک رکن شامل ہو گا صوبائی حکومت کا نمائندہ بھی اس کا حصہ بنے گا تاہم طالبان شوریٰ کا کوئی رکن اس میں شامل نہیں ہو گا‘۔ پاک فوج نے اس مذاکراتی عمل میں براہ راست حصہ لینے سے انکار کیا تھا یوسف شاہ نے کہا کہ فوج ویسے بھی ہمارے ساتھ ہے اور امید ہے کہ وہ براہ راست بھی اس عمل میں شامل ہو گی۔ یوسف شاہ نے کہا کہ حکومت طالبان مذاکراتی عمل میں سب سے زیادہ مسائل سوات کے ہیں۔ طالبان کی فراہم کردہ قیدیوں کی فہرست میں سب سے زیادہ تعداد سوات کے قیدیوں کی ہے،
طالبان نے 350قیدیوں کی فہرست فراہم کی ہے، فائربندی اور مذاکرات ہی کامیایی ہیں اب فیصلہ سازی کا مرحلہ آ گیا ہے۔ بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ اصل مذاکرات تو ابھی شروع بھی نہیں ہوئے ایسا اس وقت ہی ممکن ہے جب طالبان کی شوریٰ کی طرف سے تفصیلی مطالبات موصول ہو جائیں گے۔ حکومت کے ساتھ آخری ملاقات میں وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ حکومت کا صرف اور صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ ملک میں امن قائم ہو۔ آخری ملاقات میں یہ طے پایا تھا کہ حکومتی اور طالبان کمیٹی کی ملاقات طالبان کی شوریٰ سے کرائی جائے اس بارے میں پیغام طالبان کی شوریٰ تک پہنچا دیا ہے۔ انھوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ مذاکرات کے آگے بڑھنے میں کوئی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ دس بارہ سال پرانا ہے اور اس میں بہت پیچیدگیاں ہیں جن کے باعث بعض اوقات مذاکرات تعطل کا شکار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ مذاکرات اور جنگ کو ساتھ ساتھ چلانے میں بڑی دشواریاں ہوں گی
۔ اس سارے عمل میں منفی پہلو بھی ہیں اور مثبت بھی۔ دونوں طرف سے مذاکرات کے عمل کو جاری رکھنے کے عزم کا ایک مثبت پہلو ہے یقیناً مذاکرات کے ذریعے ہی ملک میں امن قائم ہو گا، ملک میں دہشت گردی کی وارداتوں میں نمایاں حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ ایک وہ وقت تھا جب ملک کے کئی شہروں میں کئی دھماکے ہوتے تھے لیکن اب اکا دکا کارروائیاں ہوتی ہیں۔ یہ واقعات افسوسناک ہیں ان کی کوشش ہے کہ یہ واقعات مکمل طور پر ختم ہوجائیں۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2014-04-28/page-1/detail-3

Last edited by a moderator: