Advertisement

Sami ul Haq's assassination is an attempt to sabotag PM Imran Khan's most important visit to China- Kamran Khan

Advertisement
اللہ تعالیٰ بخشش فرمائیں
مولانا سمیع الحق کا نام کئی حوالوں سے یاد رکھا جاۓ گا
موجودہ سیاسی نظام میں عمران خان کے ساتھ مل کر ایم ایم اے کو خیبر پختونخواہ میں ڈھبر ڈھوس کرنے پر
افغان طالبان کی درجہ اول قیادت ملّا عمر اور حقانیوں کے استاد کی حیثیت سے
بےنظیر کے خلاف بننے والے اسلامی جمہوری اتحاد کے ایک قائد کی حیثیت سے
ایک بات ماننی پڑے گی کہ مولانا کے جو بھی نظریات رہے ہوں، انہوں نے کبھی بھی ملک پاکستان میں اپنے نظریات منوانے کے لئے اپنے مدرسے کو استعمال کرنے کی کوشش نہیں کی....ہمیشہ سیاسی عمل کا حصہ رہے.....ورنہ اگر مولانا بھی صوفی محمد کی طرح جمہوریت کو حرام قرار دے کر مسلح جدو جہد کا اعلان کر دیتے تو اچھی خاصی مصیبت ڈال سکتے تھے، کیونکہ جو بلائیں انکے مدرسہ حقانیہ سے نکلی ہیں وہ کسی دوسرے مدرسے میں نہیں پائی جاتیں
پاکستانی طالبان کے خلاف پولیو ویکسین کے حق میں فتویٰ دینے پر بھی مولانا صاحب کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جاۓ گا

اور ماضی کا ایک خوفناک واقعہ جسے مولانا صاحب کبھی بھی نہ بھُلا پاۓ،اور شائد سیاست میں دلچسپی رکھنے والے حضرات بھی کبھی نہ بھُلا پائیں
ہوا یوں کہ جنرل حمید گل کی مدد سے اور اسلامی جمہوری اتحاد کی کامیابی کی بدولت جب انیس سو نوے میں نواز شریف پہلی مرتبہ وزیر اعظم بنا تو مدرسے کے مولوی بھی ایک جماعت کی حیثیت سے پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی حکومت کا حصہ بنے
حکومت بنتے ہی مولانا حضرات نواز شریف کی گردن پر سوار ہو گئے کہ وعدے اور آئی جے آئی کے منشور کے مطابق شریعت نافذ کرو
اب وہ نواز شریف ہی کیا جو جھوٹے وعدے نہ کرے ؟ گنجا، مولویوں کو ہر مہینہ کوئی نہ کوئی گولی دے ڈالتا....کافی عرصہ یہی سلسلہ چلتا رہا اور آخر کار مولویوں نے تنگ آ کر دو کام کیے....ایک تو مولانا سمیع الحق جو کہ اسوقت بھی سینیٹر تھے کی قیادت میں سود کے خلاف فتویٰ بھی دیا اور پارلیمنٹ میں قرارداد بھی پاس کروا دی جسکی وجہ سے نواز شریف کا شروع کردہ حب پاور پلانٹ کراچی کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا، کیونکہ منصوبے پر مختلف بینک سود پر سرمایہ کاری کر رہے تھے اور دوسرا مولانا نے پارلیمنٹ میں تقریر کر کے نواز شریف کو کھلی دھمکی دے ڈالی کہ اگر فلاں فلاں تاریخ تک شریعت کا نفاذ نہ ہوا تو دینی قوتیں آئی جے آئی کا اتحاد توڑ دیں گی اور حکومت گرا دیں گی
اس دھمکی نے نواز شریف کو دن میں تارے دکھلا دیے اور جواب میں نواز شریف نے حسین حقانی کی مدد سے مولانا کو پوری کہکشاں دکھانے کا منصوبہ بنایا
مولانا کی تقریر کے چار روز بعد دارالحکومت کی پولیس نے ایک چکلے پر چھاپہ مار کر میڈم طاہرہ نامی ایک نائکہ کو شراب، منشیات اور لڑکیوں سمیت گرفتار کر لیا.....یہ ایک معمول کی بات تھی.....لیکن نائکہ کے اس دعوے نے پورے پاکستان میں تہلکہ مچا دیا کہ میرے گاہک تو بہت سے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں بلکہ مولانا سمیع الحق تو ہمارے باقاعدہ گاہک ہیں اور ہم انہیں پیار سے ''سینڈوچ سمیع'' کہہ کر بلاتے ہیں
یہ انٹرویو پی ٹی وی پر نشر ہوا جس سے تصدیق ہو گئی کہ نواز شریف ہی اس حرکت کے پیچھے ہے
بیچارے سفید داڑھی والے مولانا اپنی ایک بغل میں سینیٹر شپ کا استعفیٰ اور دوسری میں شریعت بل دباۓ سر پر پاؤں رکھ کر بھاگے اور اکوڑہ خٹک جا کر سانس لیا.....باقی مولانے بھی اپنے لیڈر کا ایسا خوفناک حشر دیکھ کر تیر کی طرح سیدھے ہو گئے لیکن نواز شریف کی حکومت کچھ عرصہ بعد بابا اسحاق خان نے گرا دی
واپس آ کر نواز شریف کو مولانا نے ''سانپ'' کا لقب دیا....اور کہا جاتا ہے کہ صلح صفائی ہونے کے باوجود بھی نواز شریف کی یہ حرکت مولانا کبھی بھی نہ بھول سکے
​
 
bhai koi clip ya video hai story ki?
very interesting information ,thanks for sharing
 
Advertisement
This murder is similar to “ Gul Jee murder case “ which happened in 2007 in Karachi .

As I saw his dead body on Social media , where we can see the knife war on his body I came to this conclusion “this is not a pre plan killing “.

One of the several possibilities is
One or some of his own servant is involved .

1. Personal dispute becase of some reason
In this case the killer must have some problem to control himself when the person is angry for some reason .

2. Moulana caught red hand his servant doing some illegal / non sharaee works and the killer / killers wanted to hide their crime so they killed Moulana .

3. Servants of his neighbor house must be investigated.

In my view high level
agencies must start their investigation from Moulana,s home and neighborhood.
 
bhai koi clip ya video hai story ki?
very interesting information ,thanks for sharing

نہیں بھائی بارود، میرے پاس میڈم طاہرہ والا کلپ یا ویڈیو نہیں ہے...البتہ یہ کافی مشھور و معروف واقعہ ہے اور بہت سے کالم نگار ابھی تک اسے تحریر کرتے ہیں....آپ مولانا کا نام اور میڈم طاہرہ کا نام ایک ساتھ لکھ کر گوگل میں دیکھیں....کم از کم تحریری شکل میں آپ کو مل جاۓ گا
​

sami.jpg

https://lubpak.com/archives/1138
 
Advertisement