- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,286
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ مریم نواز صاحبہ خواجہ آصف کے بیان کا نوٹس لیں اور پتہ کریں کہ خواجہ آصف کس ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں۔
مسلم لیگ کے رہنما خواجہ آصف کے انٹرویو پر تبصرہ کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کا بیان شرانگیز ہے، مریم نواز خواجہ آصف کے بیان کا نوٹس لے اور پتہ کریں کہ خواجہ آصف کس ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں، یقیناً یہ ان کا ایجنڈا ہے جس کی نشاندہی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی خاطرمسلم لیگ سے تحفظات کو نظر انداز کیا،پیپلز پارٹی کے کارکن مسلم لیگ ن سے اتحاد سے خوش نہیں تھے لیکن آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو جمہوریت کا دفاع کر رہے ہیں۔
نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے سینیٹروں نے استعفیٰ دیکر اخلاقیات کا ثبوط دیا ، مسلم لیگ ن اپنے سینیٹروں سے استعفیٰ کیوں طلب نہیں کرتی، ڈرامہ بازی کون کرتا رہا ہے ساری قوم کو پتہ ہے، مسلم لیگ ن خود اپنے سینیٹروں کو پارٹی ڈسیپلین میں لانے میں ناکام رہی ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے اپنے درعمل میں کہا کہ خواجہ آصف کا بیان اپوزیشن کا اتحاد پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے،مجھے خواجہ آصف کے بیان سے ذاتی طور پر کافی افسوس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف تو خود ملک سے باہر تھے، انہیں کیا علم کہ سینیٹ میں کیا ہوا، کیا خواجہ آصف بتائیں گے کہ سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے انہوں نے کتنا کام کیا۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کو چاہئیے کہ وہ خواجہ آصف کے بیان کی وضاحت کرے۔
مریم نواز صاحبہ خواجہ آصف کے بیان کا نوٹس لیں، پی پی رہنماوں کا مطالبہ
پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ مریم نواز صاحبہ خواجہ آصف کے بیان کا نوٹس لیں اور پتہ کریں کہ خواجہ آصف کس ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ کے رہنما خواجہ آصف...;
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ قوم ابھی تک نہیں بھولی کہ رینٹل پاور کیس میں خواجہ آصف کی وجہ سے ملک کو 6 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون اپنی صفوں میں کالی بھیڑوں کو تلاش کرنے سے کیوں گریزاں ہے؟ پیپلزپارٹی کے تمام سینیٹرز نے اپنے استعفے چیئرمین کو پیش کردئیے۔
مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اپنے سینیٹرز سے استعفی تک نہ لے سکی، خواجہ آصف کی جانب سے اپوزیشن اتحاد میں تفریق پیدا کرنے کی کوششیں باعث شرم ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف بتائیں کہ وہ کس کے اشاروں پر کام کررہے ہیں۔
دوسری طرف پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پارٹی راہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے الزام تراشیوں سے گریز کیا جائے۔ جب تک پارٹی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ نہ آجائے، کوئی بیان بازی نہیں کرے گا۔
Roznama Dunya News: پاکستان:-’خواجہ آصف کی اپوزیشن...
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون اپنی صفوں میں کالی بھیڑوں کو تلاش کرنے سے کیوں گریزاں ہے؟ پیپلزپارٹی کے تمام سینیٹرز نے اپنے استعفے چیئرمین کو پیش کردئیے۔ مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اپنے سینیٹرز سے استعفی تک نہ لے سکی، خواجہ آصف کی جانب سے اپوزیشن اتحاد میں تفریق پیدا کرنے کی...
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/f5eUsTl.jpg





