Advertisement

Momina Mustehsan and Shireen Mazari engage in Twitter spat over 'Ko Ko Korina'

566920_095314_twitter-battle-between-momina-and-shireen-mazari-on-ko-ko-korina_updates.jpg
​
گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے پاکستانی اداکار احد رضا میر اور گلوکارہ مومنہ مستحسن کو لیجنڈری گانے ’کوکو کو رینا‘ کو تباہ کرنے پر شدید تنقیدکا نشانہ بنایاگیا تھا، جس کے بعد سے دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر نوک جھونک ہونے لگی۔

احد رضا میرنے کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں ڈیبیو گانا ’کوکو کورینا‘ گایا جو کہ 19 اکتوبر کو ریلیز ہوا تھا۔ اس گانے میں احد کے ہمراہ گلوکارہ مومنہ مستحسن نے گلوکاری کی ہے۔ اس گانے کے منظر عام پر آتے ہی احد رضا میر اور مومنہ مستحسن پر شدید تنقید کی جارہی ہےجبکہ ان لوگوں میں شیریں مزاری بھی شامل ہیں۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’کوکو کورینا‘ سے متعلق لکھا کہ ’خوفناک! ایک عظیم کلاسک کو تباہ کر دیا گیا- کوک اسٹودیو نے اس کلاسک گانے کے اس طرح سے قتل عام کی اجازت آخر کیوں دی؟‘

Loading X post…
Open original post on X

شیریں مزاری کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئےگلوکارہ مومنہ مستحسن نے لکھا کہ ’آپ کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے معذرت۔ آپ کو فیصلہ کرنے اور اپنی رائے کا اظہار کرنے کاحق ہے، لیکن آپ انسانی حقوق کی وزیر ہیں اس لیے آپ کو کوک اسٹوڈیو کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے تھیکہ انہوں نے ہمیں گانے کا موقع فراہم کیا۔ ‘

Loading X post…
Open original post on X

مومنہ مستحسن کو ٹوئٹ کے جواب میں شیریں مزاری نے کہا کہ ’میری مرضی میری پسند، مجھے گانا پسند نہیں آیا تو بات ختم، ساتھ میں مومنہ سے پوچھ لیا کہ میری وزارت کا میری پسند نا پسند سے کیا تعلق ہے؟‘

Loading X post…
Open original post on X

اس کے جواب میں مومنہ مستحسن نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’جب آپ سرکاری عہدہ سنبھالتے ہیں تو یہ سیاست کے لیے نہیں ہوتا بلکہ یہ صرف ملک کے لیے ہوتا ہے، آپ اب صرف اپنی یا تحریک انصاف کی نہیں بلکہ ہم سب کی نمائندہ ہیں‘
شیریں مزاری نے اس ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ ’کسی گانے کو پسند کرنا نہ کرنا ذاتی معاملہ ہے اور مجھے یہ گاناپسند نہیں آیا۔‘
​

​
 
Advertisement
When you are part of goverment its best to keep YOUR OPINION it to urself or to your family and friends about music. Doesnt look nice SAYING HORRENDOUS

Mazari should avoid friction.

Otherwise you draw critisism part purple hair top etc THAT SHE DISPLAYS Living within PAKISTANI CULTURE