Sohraab
Prime Minister (20k+ posts)
- Joined
- Apr 22, 2012
- Posts
- 39,938
- Reaction score
- 30,736
- Points
- 113
لندن شمع جونیجو
کیا ہم ایک اور سیاسی قتل دیکھنے والے ہیں؟
کیا ڈاکٹر ذوالفقار مرزا پولیس کے ہاتھوں مرنے والے ہیں یا کسی مقابلے میں جان سے ہاتھ دھوئیں گے؟ کیا کسی ہنگامے میں ان پر حملہ ہوگا؟ کوئی بھی واقعہ پیش آئے لگتا یہی ہے کہ پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف انہوں نے جو طوفان کھڑا کر رکھا ہے اور جس طرح صلح کے سارے امکانات ختم ہوچکے ہیں زرداری صاحب پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اپنی شوگر مل پر قبضہ کروانے کے الزام لگا رہے ہیں۔
اب سٹیج تیار ہے کہ زرداری صاحب یہ کام نہ چاہیں تو بھی کوئی تیسرا فریق ڈاکٹر صاحب کو قتل کرکے الزام آصف علی زرداری پر لگوا دے گا اور شاید یہی وجہ ہے کہ پولیس ہی نہیں صوبائی حکومت بھی بہت احتیاط سے کام لے رہی ہے۔
کیا 1996ءمیں میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل کا ڈرامہ ایک بار پھر دہرایا جانے والا ہے؟
کل کا جگری دوست آج کا بدترین دشمن بن چکا ہے اس میں تو کوئی کلام نہیں ہے۔ ہمیں یہ مسئلہ ایک شوگر مل کے تنازع سے کہیں زیادہ لگ رہا ہے۔ ہم نے سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھایا کہ کیا وجہ ہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے مقابلے میں پیپلزپارٹی میں مرد موجود نہیں ہیں پھر کیوں خواتین کو آگے لایا گیا ہے؟ جواب میں بلاول ہاﺅس کی میڈیا ترجمان جمیلہ سومرو نے کہا کہ جب پیپلزپارٹی کی جیالیاں ضیاءالحق کی آمریت سے ٹکرا گئی تھیں تو بے چارہ ذوالفقار مرزا کیا چیز ہے۔
جمیلہ سومرو نے مزید کہا کہ ٹوٹی (ذوالفقار مرزا) اپنے مذموم مقاصد کے لئے میڈیا کو استعمال کر رہا ہے۔ دوسری طرف جب ہم نے ذوالفقار مرزا سے اس تنازعے کی وجہ پوچھی تو وہ پھٹ پڑے اور کہا کہ وہ سندھ کو جو ان کی دھرتی ماں ہے مزید لٹتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے بس کافی ہوچکا۔ میں مار بھی دیا جاﺅں تو بھی آخری سانس تک سندھ کے کرپٹ عناصر کے خلاف لڑتا رہوں گا۔ ہم نے ذوالفقار مرزا کو اس خطرے سے بھی آگاہ کیا کہ کوئی تیسرا فریق اس موقع سے فائدہ اٹھا کر انہیں جان سے مار سکتا ہے اور 1996ءکی طرح الزام زرداری پر لگا دے گا تو کیا ہوگا؟ ذوالفقار مرزا اس قدر غصے میں ہیں کہ کوئی بات سننے کو تیار نہیں تاہم ہمارا خیال ہے کہ تیسرا فریق ایسا کرسکتا ہے اور شاید دونوں فریق اس وقت مکمل طور پر تیسرے فریق کے جال میں آچکے ہیں۔
آصف علی زرداری بہرحال اس وقت کرپشن کے الزامات کی زد میں ہیں اور یہی نہیں بلکہ وہ اسمبلی میں ہوتے تو شاید ان پر آرٹیکل62 اور 63 کی خلاف ورزی کا الزام بھی لگایا جاتا کیونکہ ایان علی کا معاملہ ان سے جوڑا جارہا ہے اور ذوالفقار مرزا نے تو کھلے عام ایک ٹی وی چینل پر ایان علی کو زرداری صاحب کی مسٹریس قرار دیا ہے۔ حیرت ہے کہ ہیلو میگزین کو تو آصف علی زرداری کے قانونی مشیروں نے تنویر زمانی سے شادی کرنے کی خبر پر قانونی نوٹس بھیج دیا تھا مگر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے الزامات پر وہ اور ان کے قانونی مشیر خاموش ہیں۔ ذوالفقار مرزا کی زندگی بہرحال خطرے میں ہے اگرچہ پولیس بھی 1996ءکی طرح یہ خطرہ مول لینے کو تیار نہیں شاید گزشتہ ایک ہفتے سے میری باتوں کی سوشل میڈیا پر تکرار پولیس کے حلقوں تک بھی پہنچ گئی ہے۔ پولیس نے کچھ ہوش مندی سے کام لیا ورنہ پولیس مقابلہ ہونے میں کوئی کسر نہیں رہی تھی کہ ذوالفقار مرزا کا مزاج اور ردعمل انہیں ایسا کرنے پر اکسا رہا تھا۔ اس صورتحال کو بھانپتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اور ذوالفقار مرزا کی بیگم فہمیدہ مرزا نے اپنے شوہر کی سکیورٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ فہمیدہ مرزا کس سے سکیورٹی مانگ رہی ہیں؟ کیا اس پارٹی اور اس کے سربراہوں سے جس کی عورتیں اس وقت ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف دشنام طرازی پر اتری ہوئی ہیں اور جوابی گالیوں کی بوچھاڑ سنائی دے رہی ہے۔ بہرحال ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی زندگی صرف ان کیلئے نہیں، آصف علی زرداری کےلئے بھی ضروری ہے اور زرداری اس حقیقت کو جتنی جلدی سمجھ لیں اتنا ہی ان کے لئے اچھا ہوگا کہ اگر یہ قتل ہوگیا تو الزام بہرحال زرداری صاحب پر ہی لگنا ہے۔
http://qudrat.com.pk/world/06-May-2015/58046

Last edited by a moderator: