Advertisement

Iftikhar Chaudhry aur Ramday Military Courts Ko Khatam Karwane Ke Liye Kis Kism ki Saazishain Kar Ra

Advertisement

کوئی سازش نہیں کر رہے ہیں

ملک میں آئیں اور قانون کی بالادستی کے لیے لڑ رہے ہیں

فوجی عدالتوں کے قیام کی بجائے ملکی عدالتوں کی کارکردگی بہتر بنانے اور عدلیہ کو مضبوط بنانے کی بات کر رہے ہیں

​
 
Advertisement

They r working against KPK govt as there is quite terrorism in KPK therefore they r against military courts to fail KPK govt ..

پوری دنیا میں دہشتگردی کے واقعات ہوتے ہیں. کون سا ملک ہے جس نے اپنی عدالتوں پر عدم اعتماد کرکے ملٹری کورٹس قائم کی ہیں؟

یہ صرف آئینی طور پر فوجیوں کی بالادستی قائم کرنے کی ابتدا ہے. سیاسی قیادت کو ڈرا دھمکا کر کروائی گئی حالیہ اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کا قیام فوج کو آئینی طور پر شریک اقتدار کرنے کی طرف پہلا قدم ہے. آنے والے دنوں میں آپ دیکھیں گے کہ فوج عربی کے اس اونٹ کی طرح جسے عربی نے سردی کی وجہ سے ترس کھا کر گردن خیمے کے اندر کرنے کی اجازت دی تھی، پوری کی پوری آئینی ترمیم کے ذریعے اقتدار کے خیمے میں زبردستی داخل ہو جائے گی. جب فوج کو آئینی تحفظ مل جائے گا تو پھر کسی کے پاس فوج کے سیاست اور ریاستی امور میں مداخلت پر اعتراض کا جواز بھی نہیں رہے گا

​
 
یہ جنرل پرویز مشرف نہیں بلکہ اسکے اندر سے اسٹبلشمنٹ بول رہی ہے

وہی بات جس کا میں نے ابھی اپنے کومنٹس میں ذکر کیا ہے

1424.gif

​
 
Army is making lame excuses for their extremely poor performance to tackle terrorism.
They should focus on stopping terrorism and improving their extremely pathetic intelligence.

No doubt military courts are unconstitutional and purely un islamic.
 
iftikhar ch. lost his credibility after overseeing last election, and then promoting his son to get some lucrative positions. PERIOD.

if one can ignore that, then yes he might be fighting for QANOON KI BALA DASTI, who qanon jo aam aadmi k liye nahi.
 
Advertisement

India is doing terrorism in Pak and they r suplying guns and weapons to Pakistani madrass students through air crafts

That's why we have established a big army and gave them every thing they needed.
Its Army's job to tackle terrorism whether its India or someone else
 
ایک آپریشن ضرب عضب اگر فوج کے اندر ہو جائے تو آدھی دہشتگردی خود بخود ختم ہو جائے

سو فیصد درست بات کی آپ نے
آدھے سے زیادہ گند فوج کے اندر ہے
تالی دو ہاتھوں سے بجتی ہے
یہ ممکن نہیں کہ کامرہ اٹیک پشاور حملہ مہران بیس حملہ بنا کسی فوجی کی مدد کے ہو جاے
 
Advertisement
Kuch waqeel jo fee ky chakar mein case ko lamba karta hein, facts ko distort karty hien or crimianls ko protect karty hein, wo sazish kar rahy hein.

Shame on Elzaam Niazi jsi ny APC mein agree kia Hamid Khan sy case karva dia.

Lawyers try to become lawyers and do not display that your are lairs.

Khawarjee ka jo YAAR h, Ilsam or Pakistan ka GADDAR h
 
دور ،نزدیک اس چیز کے بارے کھا جاتا سکتا ہے جس کے ہونے کا رتی بھر بھی امکان ہو
مکمل آنکھ کھل گئی ہے ٹھنڈے پانی کا چھینٹا بھی منہ پر ڈال لیں
وہ دن دور نہيں جب رمدے اور افتخار چودہري سب پھانسيوں پر لٹيکيں گے
 
matlab hay martial law lagwaney ki koshish kar rahey hain, khud to 5/6 saal kisi terrorist ko saza na di, lagta hay ye terrorist se mila hua hay
 
پوری دنیا میں دہشتگردی کے واقعات ہوتے ہیں. کون سا ملک ہے جس نے اپنی عدالتوں پر عدم اعتماد کرکے ملٹری کورٹس قائم کی ہیں؟

یہ صرف آئینی طور پر فوجیوں کی بالادستی قائم کرنے کی ابتدا ہے. سیاسی قیادت کو ڈرا دھمکا کر کروائی گئی حالیہ اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کا قیام فوج کو آئینی طور پر شریک اقتدار کرنے کی طرف پہلا قدم ہے. آنے والے دنوں میں آپ دیکھیں گے کہ فوج عربی کے اس اونٹ کی طرح جسے عربی نے سردی کی وجہ سے ترس کھا کر گردن خیمے کے اندر کرنے کی اجازت دی تھی، پوری کی پوری آئینی ترمیم کے ذریعے اقتدار کے خیمے میں زبردستی داخل ہو جائے گی. جب فوج کو آئینی تحفظ مل جائے گا تو پھر کسی کے پاس فوج کے سیاست اور ریاستی امور میں مداخلت پر اعتراض کا جواز بھی نہیں رہے گا

​

فوج کو جب بھی سیاست میں مداخلت کا موقع ملا ، ہمیشہ سیاستدانوں کی نالائقیوں کی وجہ سے ملا، اگر سیاستدان، نکمے اور نااہل نہ ہوں تو فوج کی کیا مجال کہ وہ کسی قسم کی مداخلت کر جائے۔ آج سے ایک سال قبل تک میرا بھی یہی خیال تھا کہ اگر جمہوری پراسس کو بلا تعطل چلنے دیا جائے اور فوج دخل اندازی نہ کرے تو آہستہ آہستہ اس ملک میں اصل جمہوریت بحال ہونا شروع ہوجائے گی، مگر جب ان حکمرانوں کے کرتوت دیکھے، ان کی اکڑی ہوئی گردنیں دیکھیں تو لامحالہ طور پر دل چاہا کہ ان کو فوجی ہی ٹھڈے مار کر ٹھیک رکھتے ہیں، ذرا سا ان کی حکومت سنبھلتی ہے تو یہ اوقات سے باہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں، نواز شریف کی حکومت ذرا سنبھلی جب دھرنوں کا زور ختم ہوا تو اس نے عوام کو ہزاروں اور لاکھوں روپے کے بل بھیجنے شروع کردیئے اور پہلے سے نچڑی ہوئی عوام کو مزید نچوڑنا شروع کردیا، شہباز شریف نے پورا صوبہ اپنے لونڈے حمزہ شہباز کے حوالے کردیا، جس نے اپنے گماشتوں کے ذریعے اپنے مخالفین کے کاروبار بند کروا کر اپنے کاروبار کو ترقی دینی شروع کی، جس شاخ، جس عہدے، جس منصب پر دیکھو، شریف فیملی کا کوئی نہ کوئی چیلاچمٹا بیٹھا ہے، ان کی فیملی کا کوئی کتا بھی ہو تو یہ اس کو بھی کسی نہ کسی منصب پر بٹھا دیتے ہیں، وائٹ کالر کرائمز کے ماہر ہیں یہ، اپنی صاحبزادی مریم نواز کو سو ارب روپے کے فنڈ پر بٹھا دیا، کیا پاکستان کی بیس کروڑ عوام میں ان کو کوئی نظر نہیں آتا جس کو کسی منصب پر بٹھا سکیں، ایسی صورتِ حال میں کوئی پاگل یا خبطی ہی ہوگا جو ایسی جمہوریت کی حمایت کرے، پھر لوگ کیوں نہ فوج کو آواز دیں کہ وہ پورے کا پورا کنبہ لے کر تو ملک پر نہیں چڑھ جاتے۔ ابھی ڈیمو کے طور پر گزشتہ رات کا پروگرام دیکھ لیں جس میں رانا ثناء اللہ نے جس بدمعاشی کے ساتھ کامران شاہد کے ساتھ بات کی اور دھمکیاں لگائیں، تب یاد آتا ہے یہ وہی رانا ثناء اللہ ہے جس کو آئی ایس آئی نے اٹھا کر ننگا کر کے چھترول کی تھی اور اس کی بھنویں، مونچھیں، سر کے بال مونڈ کر دنبا بنا کر سڑک پر ادھ مری حالت میں پھینک دیا تھا، تب ہمیں اس پر ترس آتا تھا، آج جب اقتدار میں آیا ہے تو اس کی گردن میں سریا آگیا ہے اور اپنی پشت پر فوجیوں کے کھائے ہوئے ٹھڈے بھول گیا ہے، نواز شریف کی گردن میں بھی آج سریا آیا ہوا ہے، میڈیا اسے زہر لگتا ہے، آج وہ بھول گیا ہے کہ جب فوجی جرنیلوں نے ٹھڈے مارتے ہوئے اسے باتھ روم میں بند کیا تھا، تب یہی میڈیا اس کے خلاف سینہ سپر تھا، اسی میڈیا کی بدولت اسے ملک میں واپسی نصیب ہوئی ہے، مگر ان کے کرتوتوں سے ایسا لگ رہا ہے کہ یہ دوبارہ اسی فوج کے ہاتھوں چھتر کھانے کے لئے بے تاب ہیں، لیکن اس بار صرف چھتر نہیں پڑیں گے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جو ایف۔ آئی۔ آر ہے، اسی کو بنیاد بنا کر فوج ان سب کو ٹانگ دے گی، اگر ان کی حرکتیں ایسی ہی رہیں تو۔
 
Last edited:

آپکی سب باتیں درست ہیں اور یہی باتیں میں بھی کرکے اپنے دوستوں کی ناراضگی مول لیتا ہوں بلکہ پچھلے دنوں تو غلیظ گالیاں تک سننا پڑی ہیں

حل کیا ہے؟

کیا ملک فوج کے سپرد کر دیا جائے یا کرپٹ سیاستدانوں کو کچھ دیر برداشت کر لیا جائے؟

میں جانتا ہوں کہ آپ اسوقت فوج کے حق میں ہیں لیکن شاید آپ فوج کے پچھلے ساٹھ پینسٹھ سال کی کرتوتوں اور انکے نتائج کو بھول چکے ہیں. شاید آپ بھول چکے ہیں کہ ہمارا مشرقی پاکستان اسی فوجی آمریت کی وجہ سے ہم سے الگ ہوا تھا. شاید آپ بھول چکے ہیں کہ بلوچستان آج جس آگ میں جل رہا ہے وہ اسی فوجی آمریت کی لگائی ہوئی ہے اور شاید آپ یہ بھی بھول چکے ہیں کہ آج ہم جس دہشتگردی کا شکار ہیں اور اب تک ساٹھ ہزار لوگوں کی قربانی دے چکے ہیں اور روزانہ سینکڑوں لوگوں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں وہ سب اسی فوجی آمریت کی وجہ سے ہے

ہمارے سسٹم میں خرابی کی اصل جڑ فوج کی سیاسی معاملات میں کھلی مداخلت اور فوج کا ہوس اقتدار ہے. ہمارے ملک کی آزادی سے لیکر اب تک کا آدھا عرصۂ ہم پر فوج مسلط رہی ہے. جمہوریت اگر کبھی تھوڑی بہت آئی بھی ہے تو وہ فوج کی چھتری کے نیچے رہی ہے. کبھی جمہوری حکمرانوں نے اپنی مرضی اور پلاننگ سے حکومت نہیں کی ہے. ابھی بھی ہم جانتے ہیں کہ جمہوری حکومت کتنی آزاد اور خود مختار ہے؟ فوج اسوقت بھی پس پردہ رہ کر حکومت کر رہی ہے. میں ان جمہوری حکمرانوں کی حمایت نہیں کر رہا لیکن ساری کی ساری خرابیوں کی زمہ داری چار دن کی منتخب جمہوری حکومت پر ڈال دینا بھی فیئر نہیں ہے

شخصی آمریت نے اس ملک کا بیڑہ غروق کیا ہے. مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنایا اور بلوچستان میں عوام کے حقوق غضب کیے. قیام پاکستان کے فورا بعد جمہوریت دشمنوں نے اقتدار پر قبضہ کر لیا. ہر آمر ہمیں تاریکیوں میں دھکیل گیا. ہم جمہوریت کے ہمیشہ خواہاں رہے ہیں لیکن آمروں نے ہمیں جمہوریت بھی اس طرح دی ہے کہ انکی پلاننگ کے تحت ہم جمہوریت سے بھی نفرت کرنے لگتے ہیں. جمہوریت کو بدنام کرنا اور جمہوری نظام کے خلاف نفرتیں پھیلانا فوجی آمروں کی سوچی سمجھی پلاننگ ہے تاکہ عوام تھوڑے عرصے بعد ہی جمہوریت سے بیزار ہو جائیں اور وہ دوبارہ ملک فتح کر لیں

سیاسی حکمرانوں کی بری کارکردگی کو بنیاد بنا کر جمہوریت کو برا بھلا کہنا بالکل وہی رویہ ہے جو اس فورم کے آمریت پسندوں نے اپنایا ہوا ہے کہ ملک میں پائی جانی والی ہر برائی کی آڑ جمہوریت میں کیڑے نکالنے بیٹھ جاتے ہیں. مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگ سیاسی حکمرانوں کے کالے کرتوتوں کا الزام بغیر سوچے سمجھے جمہوریت کے سر کیوں تھونپ دیتے ہیں؟ کیا جمہوریت پلک جھپکنے میں فوجی حکمرانوں کا ساٹھ سال کا گند صف کر دے یا جمہوریت کسی سیاسی حکومت کے آتے ہی جادو کی چھڑی سے ملک کے تمام مسائل حل کر دے؟

بد ترین جمہوریت بہترین آمریت سے لاکھ درجے بہتر ہے. جمہوریت بھی کوئی مقدس گائے نہیں ھے لیکن یہ پاکستان، پاکستانی عوام اور ہماری آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے. جمہوری نظام ایک ایسے تالاب کی طرح ہوتا ھے جسکا پانی بلکل صاف اور شفاف ہوتا ھے اور جسمیں آپکو خوبصورت مچھلیاں اور بد صورت کچھوے صاف دکھائی دیتے ہیں. عوام، میڈیا، عدلیہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس تالاب کے پاس جانے اور جھانک کر اندر دیکھنے کی آزادی ہوتی ھے. آپ چاہیں تو اپنے ووٹ اور آئیں و قانون کی مد سے پانی گندہ کرنے والے کچھووں کو نکال باہر پھینک سکتے ہیں اور یہ آپکے دائرہ اختیار میں ھے. جبکہ شخصی آمریت ایک ایسے تالاب کی طرح ھے جسکا پانی گدلا ہوتا ھے. آپکو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ پانی کے اندر کیا کچھ ہو رہا ہے؟ کون ڈالروں کے عوض قوم کا مستقبل غیر ملکی آقاؤں کو بیچ رہا ہے؟ کونسی خوبصورت مچھلی ھے اور کونسا بد صورت کچھوا ھے؟ تالاب سے بد صورت کچھووں کو باہر نکال پھینکنا تو دور کی بات عوام، میڈیا، عدلیہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس تالاب کے پاس جانے اور جھانک کر اندر دیکھنے کی بھی آزادی نہیں ہوتی ھے. جمھوریت میں آپ گندے حکمرانوں کو اپنے ووٹ سے یا اپنے پر زور اعتجاج سے یا عدلیہ کے ذریعے حکومت سے باہر نکال سکتے ہیں لیکن شخصی آمریت میں آپ حکمرانوں کے پاس نہیں پھڑک سکتے اور نہ ہی انہیں گھر بھیج سکتے ہیں. جمہوریت میں حکومتی تبدیلی پر امن ہوتی ہے جبکہ آمریت میں حکومتی تبدیلی خون خرابے سے ہوتی ہے

میں ان لوگوں میں نہیں ہوں جو راتوں رات تبدیلی آنے پر یقین رکھتے ہیں. انقلاب اور نعروں سے نہ تو تبدیلی آتی ہے اور نہ ہی یہ تبدیلی دیرپا نہیں ہوتی ہے. میں بتدریج تبدیلی کا قائل ہوں کیونکہ یہی بتدریج تبدیلی دیرپا ہوتی ہے. انقلاب میں جذباتیت بہت زیادہ ہوتی ہے جو کچھ دیر بعد ختم ہو جاتی ہے. کوئی سونامی اور کوئی انقلاب اصل تبدیلی نہیں لا سکتا. تبدیلی اسوقت آتی ہے جب لوگ اپنے آپ کو بدلتے ہیں. جب تک عوام اپنی سوچ نہیں بدلتے کوئی تبدیلی ممکن نہیں ہے. انقلاب میں ایک ڈکٹیٹر جاتا ہے تو دوسرا سر پر آ بیٹھتا ہے لیکن جمہوریت بتدریج تبدیلی لاتی ہے اور یہی تبدیلی دیرپا اور مستقل ہوتی ہے

یہ ملک ہم نے جمہوری طریقے سے مسلمانوں کے لیے حاصل کیا ہے تاکہ اپنی زندگیاں اسلامی اصولوں کے مطابق بلا کسی روک ٹوک گزار سکیں اور اپنے مذھب پر عمل کر سکیں. مسلمانوں کے ساتھ ساتھ یہاں اقلیتوں کو بھی مکمل مذہبی آزادی دینا مقصود تھا. جمہوریت کو ملک کی اساس بنایا گیا تھا تاکہ یہاں عوام کی بالا دستی ہو، سب شہری برابر ہوں اور سب کے لیے ترقی کے یکساں موقع ہوں. فوج کا کام ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے ملک پر حکومت کرنا نہیں. ملک پر حکومت کا حق صرف اور صرف عوام کے منتخب لوگوں کا ہے. ملک کا آئین اور فوج کا حلف انہیں ملکی معاملات میں دخل دینے اور سیاست میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں دیتے ہیں

اگر ہم نے پاکستان کو دنیا کے نقشے پر قائم رکھنا ہے تو ہمیں جمہوریت کو فروغ دینا ہے اور فوجی آمریت کو ہمیشہ کے لیے خیر بعد کہنا ہے کیونکہ آئین اور قانون کا احترام اور جمہوریت کا فروغ ہی ہمارے روشن کا ضامن ہے. جمہوریت جیسی بھی لنگڑی لولی ہے اسے کچھ عرصۂ چلنے دیا جائے تو یہ اس نظام میں پایا جانے والا فوجیوں کا گند جلد صاف کر لے گی. اس سے اتنی جلدی انقلابی تبدیلیوں کی توقع نہ کی جائے

اتنے لمبے چوڑے مضمون کا حاصل یہ ہے کہ جمہویت کا نام گنجے اور گنجوں کا نام جمہوریت ہے ، جیسا ہے چلنے دو اس لوٹ مار کو چھیڑو مت
 
کوئی سازش نہیں کر رہے ہیں

ملک میں آئیں اور قانون کی بالادستی کے لیے لڑ رہے ہیں

فوجی عدالتوں کے قیام کی بجائے ملکی عدالتوں کی کارکردگی بہتر بنانے اور عدلیہ کو مضبوط بنانے کی بات کر رہے ہیں

​

باوا جی،! ایکڈیمکلی آپکی بات بالکل بجا ہے لیکن جِس رفتار و مقدار سے انتہا پسندی اور دہشتگردی بڑھ رہی ہے داعش کیطرح کچھ عرصے بعد یہاں شاید عدالتی عمارتوں کی جگہ اینٹوں کے ڈھیر ہی رہ جائیں، عدالتوں میں "عدالت" تو پہلے ہی ناپید ہے۔ جیسا کہ آپ ہی نے کہا تھا کہ فوج اگر سیاست سے دور رہ کر اِن دہشتگردوں کا خاتمہ کرتی ہے تو ہم اسکے ساتھ ہیں۔ پارلیامنٹ نے اگر فوجی عدالتوں کا قیام جمہوری طریقے سے کیا ہے، یہ غلط تو نہیں کیا۔

اُسکی میری چاہت بس کچھ ایسے ہی پروان چڑھی
جیسے باہم ہمدردی بڑھ جاتی ہے بیماروں میں​
 
اتنے لمبے چوڑے مضمون کا حاصل یہ ہے کہ جمہویت کا نام گنجے اور گنجوں کا نام جمہوریت ہے ، جیسا ہے چلنے دو اس لوٹ مار کو چھیڑو مت

آدھا ملک تمہارے سیاسی فوجیوں نے گنوا دیا ہے اور باقی گنوانے کے درپے ہو

اس دن سے ڈرو جب پھر ڈھاکہ کے پلٹن گرونڈ والا سین ساری دنیا کے ٹی چینلز کوئٹہ سے براہ راست نشر کر رہے ہوں اور بنگالیوں کی طرح بلوچی جرنیلوں کے منہ پر تھوک رہے ہوں

ساز کی شوخیاں بتاتی ہیں کوئی نغمہ مچلنے والا ہے
اب بھی اچھا ہے اگر سنبھل جاو وقت کروٹ بدلنے والا ہے

​
 
کوئی سازش نہیں کر رہے ہیں

ملک میں آئیں اور قانون کی بالادستی کے لیے لڑ رہے ہیں

فوجی عدالتوں کے قیام کی بجائے ملکی عدالتوں کی کارکردگی بہتر بنانے اور عدلیہ کو مضبوط بنانے کی بات کر رہے ہیں

​
Je Han ab insaf ka nazam theek kar Rahay hai jab mossof cheat justice thay tab Samoson ko rehri ka or dhandli ka thaika tha in ke pass