اس حد تک تو واقعی کامیاب ہو گۓ ہیں کہ سپریم کورٹ نے صبر کا دامن چھوڑ دیا ہے اور نیچے کی ٹریل پھڑکانی شروع کر دی ہے باقی یہ بات نونیے بھی جانتے ہیں کہ نواز شریف کی ناکام تحریک عدل سے نواز شریف مزید ذلیل ہوا ہے.....کیونکہ جب عوام کسی فیصلے کو مسترد کرتی ہے تو وہ نظر آ جاتا ہے.....بھٹو کو جیسے ہی ضمانت پر رہا کیا گیا تھا پورا لاہور امڈ آیا تھا،عوام کا جذبہ دیکھ کر ضیاء کی نیندیں اُڑ گئی تھیں.... تین تین ہفتے کی تمام حکومتی محنتوں کے بعد چند ہزاروں کا جلسہ کروا کر ہاتھ اٹھوا اٹھوا کر پوچھنا نہیں پڑا تھا کہ ہاں جی میرے خلاف فیصلہ منظور ہے یا نہیں ؟؟؟ میاں سانپ کی سائیکل تو فیصلے والے دن ہی پنکچر ہو گئی تھی جب فیصلے کے خلاف رائیونڈ کا کُتا تک باہر نہیں نکلا تھا...ورنہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ فیصلے کے چند گھنٹوں بعد عوام ''اپنے ووٹ کی بے حرمتی'' کے خلاف سڑکوں پر آ جاتی، کاروبار زندگی معطل ہو جاتا، نظام مفلوج....لیکن ایسا تو کچھ نہیں ہوا....اس ناکامی اور نواز شریف کی دھبڑ دھوس مقبولیت کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ نواز شریف الیکشن میں نہیں گیا....عام طور پر ایسے موقع پر فریش مینڈیٹ لیا جاتا ہے جیسے ترکی میں دو مرتبہ اردگان نے وقت سے پہلے انتخابات کرواۓ اور پہلے سے اتنا زیادہ مضبوط ہو کر آیا کہ ایک مرتبہ فوج کو نکیل ڈالی اور دوسری مرتبہ یوروپی یونین کی کٹھ پتلیوں کو.....میاں سانپ تو تین مرتبہ وزیر اعظم بن چکے ہیں اب باقی کی ریزگاری والی عمر شائد پندرہ بیس سال ذلت میں گزار دیں گے.....پورے قصے میں اصل نقصان مریم نواز کا ہوا ہے....جو خوابوں ہی خوابوں میں وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھی تھی اور آنکھ کھلی تو خود کو پاتال میں گرا ہوا پایا